مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 19مئی2024) چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی اور کونسلر افتخار جنجوعہ کی کاوشوں سے منظور ہونے والی1کروڑ 25لاکھ روپے گرانٹ سے شروع ہونے والی روڈ کا افتتاح، مسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز جنڈی کے مقام پر موضع بڑوٹہ کی ڈھوک گلہ کو جانے والی روڈ کا افتتاح ہوا اس روڈ کے فنڈز کے لیے چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی،جنرل کونسلرراجہ افتخار جنجوعہ، حاجی مہربان، راجہ فاروق کی بہت کوششیں تھی جس پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے 1کروڑ 25لاکھ روپے گرانٹ جاری کی اور محکمے کے ٹھیکیدار راجہ ریاض جنجوعہ پنڈدانخان نے کام بھی شروع کر دیا ہے جو کہ بہت اعلیٰ کوالٹی کا ہے،جنڈی کے مقام پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلم لیگ ن کے MPAراجہ صغیر احمد، ایم این اے راجہ اسامہ کے کواڈینٹر راجہ یاسر ایڈووکیٹ، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، جنرل کونسلرراجہ افتخار جنجوعہ،حاجی راجہ مہربان،راجہ محمد فاروق،حاجی جاوید، راجہ نصیر احمد،ماسٹر شاہ نواز، اشفاق عباسی، شاہد عباسی،ارشد محمود، راجہ نصیر احمد، گفتار عباسی،راجہ نعمان نصیر، سردار شاہد مٹور، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیٹ بڑھی تعداد میں اہلیا ن علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ انشاء اللہ ن کی حکومت عوام کے تمام مسائل حل کرے گی، سڑکیں گلیاں ہمارے فرائض میں ہے انشاء اللہ عوا م کو مزید سہولیات میسر کر یں گے اس موقع پر تمام اہلیان علاقہ نے ایم این اے راجہ اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua 19 May 2024) The inauguration of the road started with a grant of 1 crore 25 lakh rupees approved by the efforts of Chairman Raja Zaffar Bagharvi and Councillor Iftikhar Janjua, the participation of a large number of political and social figures including PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed,
According to details, last day at Jandi location, The road leading to Dhok Gala of Mouza Baroota was opened with the efforts of the chairman Raja Zaffar Bagharvi, General Counsel Raja Iftikhar Janjua, Haji Mehrban, Raja Farooq and the efforts of the MNA of Muslim League-N Raja Usama Sarwar and MPA Raja Sagheer Ahmed released a grant of Rs 1 crore 25 lakh.
A large number of local residents participated. Speakers said that God willing, the government will solve all the problems of the people, roads and streets, God willing, more facilities will be provided to the people.
معروف مائر تعلیم ہیڈ ماسٹر زاہد مسعود قاسمی 40سال کے ریٹاہر ہو گے
Well-known headmaster Zahid Masood Qasmi retires after 40 years service
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 19مئی2024) معروف مائر تعلیم ہیڈ ماسٹر زاہد مسعود قاسمی 40سال کے ریٹاہر ہو گے،ن لیگی رہنماء چیئرمین چوہدری صداقت حسین سمیت دیگر معززین کی طرف سے خراج تحسین،محترم ھیڈ ماسٹر زاہد مسعود قاسمی بہت محنتی اور ذہین اُستاد تھے اپنا کام پوری توجہ اور لگن سے کرتے تھے بچوں کو دُنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا درس بھی دیتے تھے،چیئرمین چوہدری صداقت حسین کا خطاب، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول بناہل کے ہیڈ ماسٹر معروف مائر ہیڈ ماسٹر زاہد مسعود قاسمی 40سال درس و تدریس سے منسلک رہنے کے بعد ریٹا ہر ہو گے ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب گورنمنٹ ھائی سکول بناہل میں منعقد ھوئی جس میں سابق چیئرمین یوسی منیاندہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری صداقت حسین، ڈائریکٹر فنانس شہزادہ سلیم بادشاہ،ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن راجہ داود کیانی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رضوان یوسف، صوبیدار یسین مٹور میجر زبیر احمدمٹور،راجہ سعید احمد مٹور،راجہ فیضان تبریز جنجوعہ، ایم ڈی راجدھانی فیشن ھاوس راجہ ذوالفقار کیانی، سابق نائب ناظم راجہ داود اکبر یوسی چواخالصہ،ڈاکٹر راجہ ربنواز، زوہیب کیانی، یوبی ایل برانچ منیجر دوبیرن کلاں ھارون، ماسٹر عدنان عباس، سردار اجمل منیر،ماسٹر یسین بھٹی، ماسٹر عبدالروف، ماسٹر ظہیر،ِ ماسٹر ندیم،ماسٹر قاسم، آزادکشمیر سے آئے مہمان توقیر شاہ، مولوی ابرار، ماسٹر عباد، ممبر راجہ ندیم، ماسٹر فاروق اور اہلیان بناہل سے گلہ راجگاں میلاد نگر قاسم آباد ڈڈل سہر پچنڈکھنڈورسگیتر کے معزز مہمانوں نے شرکت کی گورنمنٹ بوائز ھائی سکول بناہل کا جنہوں نے شاندار ویلکم استقبالیہ دیا اور تحائف کے ساتھ رخصت کیا تمام مہمانوں کا اور اہلیان بناہل کا بہت مشکور ھوں جنہوں نیاپنا قیمی ٹائم نکال کر اس تقریب کو رونق بخشی محترم ھیڈ ماسٹر زاہد مسعود قاسمی بہت محنتی اور ذہین اُستاد تھے اپنا کام پوری توجہ اور لگن سے کرتے تھے بچوں کو دُنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کا درس بھی دیتے تھے محترم ماسٹر زاہد نے اپنے علاقے کے بچوں کے زندگی کے 40 سال وقف کیے اور بناہل کی 7 نسلوں کو پڑھایا ہے آپ ہمارے اسکول کا قیمتی اثاثہ تھے اور آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ہم دعا کرتے ہیں آپ کی ریٹائرمنٹ والی زندگی میں رحمتوں برکتوں اور سلامتی کا نزول ہو۔
بازار کہوٹہ کے نالوں کی صفائی کاعمل جاری
The process of cleaning the drains of Bazar Kahuta is in progress
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ 19مئی2024) کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر،سی او کہوٹہ اور ماجد ستی کی خصوصی ہدائت پرسینٹری سپروائزرطالب حسین بھٹی کی نگرانی میں جنجوعہ بازار کہوٹہ کے نالوں کی صفائی کاعمل جاری، کہوٹہ میں صفائی کے بہترین انتظامات پرعوامی حلقوں کا اظہار اطمنان گزشتہ دنوں کہوٹہ شہر میں شدید بارش سے جنجوعہ بازار کہوٹہ اور اس کے پاس دیگر محلوں کے نالوں میں مٹی آ جانے سے نالے بھر گے تھے جس کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑاجس پر کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر اور سی او کہوٹہ کی خصوصی ہدایات پرآر ڈبلیوکے انچارج ماجد ستی کی ہدائت پرسینٹری سپروائزرطالب حسین بھٹی کی زیرِ نگرانی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے اہلیان علاقہ نے ان کی کارکر دگی کو سراہا ہے۔