کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18,مئی,2024ء)—کلرسیداں سے راجہ بازار کے درمیان چلنے والی اے سی کوسٹرز کو جمعہ کے روز نو برس مکمل ہو گئے۔اس کا افتتاح 17مئی 2015 کو چوہدری نثار علی خان نے کیا تھا۔اس کے بعد کئی برس تک یہ سروس بڑی معیاری رہی اس کے بعد دربار ٹریولز کے ایک بڑے گروپ نے اپنی تمام اے سی کوسٹرز ضلع کرک کے ایک گروپ کو بمعہ روٹ فروخت کردیں جنہوں نے سب سے پہلے ایسی کوسٹرز کے شیشوں کو مینوئل میں تبدیل کیا پھر اے سی بند کردیا اور اس کے ساتھ ساتھ اوورلوڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ ہوا جس کی وجہ سے آج عام ویگن اور نان اے سی گاڑیاں اسے سے زائد کرایہ اس لیئے وصول کرتی ہیں کہ وہ اے سی کوسٹرز سے کم وقت میں منزل مقصود پر پہنچ جاتی ہیں۔عوام علاقہ اے سی کوسٹرز کی مایوس کن کارکردگی پر احتجاج کر کر کے تھک گئے مگر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ان کا ماتحت عملہ اے سی کوسٹرز کی تمام خرابیوں کا پشت بان ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, May 18, 2024) – The AC coasters running between Kallar Syedan and Raja Bazaar completed nine years on Friday. It was inaugurated on May 17, 2015 by Chaudhry Nisar Ali Khan.
This service remained standard for several years after which a large group of Darbar Travels sold all their AC coasters along with routes to a group in Kirk district who were the first to manually replace the glasses of such coasters and then switched off the AC and along with this the overloading increased tremendously.
Due to which today normal wagons and non-AC vehicles charge more because they reach the destination in less time than AC coasters. The people of the region are tired of protesting against the disappointing performance of the AC Coasters, but the Secretary Regional Transport Authority and his subordinate staff are behind all the failures of the AC Coasters in Kallar Syedan.
سنی کانفرنس 18 مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہے
The Sunni Conference is being held at the Kallar Syedan Sports Stadium on Saturday, May 18, after Maghrib prayers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18,مئی,2024ء)—اتحاد علمائے اہلسنت تحصیل کلرسیداں کے زیراہتمام سنی کانفرنس 18 مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہو رہی ہے جس سے مفتی منیب الرحمان،پیر محمد نقیب الرحمان،پیر سید مظفر حسین شاہ،پیر محمد حسان حسیب الرحمان،پیر محمود حسین قادری،علامہ زاہد یوسف قادری،علامہ عبدالجبار فدائی،قاری ریاض الرحمان صدیقی، قاری تنزیل الرحمان،سائیں شعبان فرید کلیام شریف،علامہ غلام صدیق،قاری محمد نواز چشتی،مفتی سبحان رضا،مفتی ندیم سیرانی،غلام مصطفی سیالوی،صاحبزادہ محمد علی،مفتی فضل حسین، مولانا احمد علی،غلام مصطفی قادری و دیگر خطاب کریں گے۔ سنی کانفرنس میں ملک بھر سے مشائخ عظام و علمائے اکرام شرکت کریں گے۔
میں اپنے بھائی راجہ رمیض رشید کو مار کر بھاگنے والوں کا قبر تک پیچھا کروں گا ,متاز دانشور اور کالم نگار راجہ شاھد رشید
I will chase those till death who killed my brother, columnist Raja Shahid Rashid
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18,مئی,2024ء)—سابق مشیر پی آئی ایم ایف و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل ملک کے ممتاز دانشور اور کالم نگار راجہ شاھد رشید نے کہا ہے کہ میں اپنے بھائی راجہ رمیض رشید کو مار کر بھاگنے والوں کا قبر تک پیچھا کروں گا اور اپنے اداروں کی ملی بھگت و کالے کرتوت یا پھر غفلت و لاپرواہی جلد بے نقاب کروں گا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمیض رشید کے یتیم بچوں 4 سالہ محمد آیان،6 سالہ تحریم اور 8 سالہ زارا رمیض کے سر پر کون دستٍ شفقت رکھے گا۔ انھوں نے آئی جی پولیس اور سی پی او راولپنڈی سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس سانحہ کا فوری نوٹس لیں۔
ساگری کے نواحی گاؤں سنگھوری میں جھگڑے اورفائرنگ واقعہ کا زخمی نوید قریشی چل بسا
Naveed Qureshi, who was injured in a fight and firing incident in Sanghori village near Sagri, dies
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,18,مئی,2024ء)—ساگری کے نواحی گاؤں سنگھوری میں جھگڑے اورفائرنگ واقعہ کا زخمی نوید قریشی چل بسا۔مقتول آرمی والی بال ٹیم کے سابق کیپٹن آصف قریشی کاکزن اورہارون قریشی کا ماموں تھا۔