مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2024) پنجاب بھر کی طرح تحصیل کہوٹہ کے سرکاری سکولوں میں طلباء و طلبات کونسلز کیلئے پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مواڑہ میں پولنگ کا عمل مکمل ہوا اساتذہ کرام نے پولنگ سٹاف کی ڈیوٹیاں سر انجام دی انتخابات میں دو پارٹیوں کے امیدواران نے حصہ لیا جن میں صدر نائب صدر جنرل سیکرٹری اور فنانس سیکرٹری کے امیدوار شامل تھے سٹوڈنٹ کونسل الیکشن 2024/2025 میں شائننگ سٹار کا مقابلہ لیٹل اینجل پینل سے تھا اس حوالے سے طلباء و طلبات پرجوش دیکھائی دے رہے تھے اور اپنے من پسند امیدواران کو بھرپور سپوٹ کیا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 18 May 2024) Polling for students and student councils has started in government schools of Tehsil Kahuta like the rest of Punjab. In this regard, the polling process was completed yesterday in Government Girls High School Mowara. The teachers performed the duties of the polling staff. The candidates of the parties participated, including the candidates for President, Vice President, General Secretary and Finance Secretary. In the Student Council Election 2024/2025, Shining Star was competing with Little Angel Panel.
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹالہ شریف میں بھی سٹوڈنٹ سکولز کونسل کے انتخابات ہوئے
Student Schools Council elections were also held in Government Boys High School Batala Sharif
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2024) پنجاب حکومت کی طرف سے سکولوں میں ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور طلبا میں قائدانہ صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے سٹوڈنٹ کونسلز تشکیل دینے کیلئے پنجاب بھر کے دیگر سکولوں کی طرح تحصیل کہوٹہ کے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹالہ شریف میں بھی سٹوڈنٹ سکولز کونسل کے انتخابات ہوئے جس میں طلبا نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔انتخابات کے موقع پر طلبا میں خاصا جوش وخروش دیکھنے کوپایا گیا،اورانہوں نے روایتی انداز میں اپنی انتخابی مہم چلائی اور اپنا اپنا ووٹ پول کیا۔انتخابی نتائج کے مطابق عبداللہ داود 69 ووٹ لے کر صدر، شیراز احمد نائب صدر اورمحمدحاشر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگے۔