کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17,مئی,2024ء)—پاکستان سنی تحریک ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری علامہ ریاض الرحمان صدیقی، پیر محمود حسین قادری،مفتی زاہد یوسف قادری،علامہ نثارالرحمان،علامہ ندیم سیرانی،علامہ رفیق مدنی،صاحبزادہ حسنین صدیقی،صاحبزادہ محمد علی و دیگر نے کہا ہے کہ بروز ہفتہ کلرسیداں میں منعقد ہونے والی تاریخی سنی کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں یہ سنی کانفرنس سنی عقائد و نظریات کے تحفظ کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگی انہوں نے جمعرات کو کلرسیداں میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طاغونی قوتوں کی جانب سے اسلام و پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لیئے قوم کو آج امام احمد رضا بریلوی کے فکر و فلسفے سے رہنمائی لینی ہوگی،انہوں نے کہا کہ امام احمد رضا کے افکار آج بھی حق و باطل میں حدفاصل ہیں انہوں نے کہا کہ سنی کانفرنس صوفیا کے ماننے والے پرامن اور نظریاتی سنیوں کا اجتماع ہے انہوں نے کہا کہ طاغونی قوتیں پاکستان کے اسلامی تشخص کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں مگر ہم نظریہ اسلام و پاکستان کے تحفظ کے لیئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سنی کانفرنس میں مفتی منیب الرحمان،پیر نقیب الرحمان،پیر سید مظفر حسین شاہ اور دیگر مشائخ عظام و علمائے اکرام کا کلرسیداں آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 17, May, 2024)- General Secretary of Pakistan Sunni Tehreek district Rawalpindi Allama Riaz ur Rehman Siddiqui, Pir Mahmood Hussain Qadri, Mufti Zahid Yusuf Qadri, Allama Nisar ul Rehman, Allama Nadeem Sirani, Allama Rafiq. Madni, Sahibzada Hasnain Siddiqui, Sahibzada Muhammad Ali and others have said that all the preparations for the historic Sunni conference to be held in Kallar Syedan on Saturday have been completed.
Addressing a press conference in Kallar Syedan on Thursday, he said that the nation must take guidance from the thought and philosophy of Imam Ahmed Raza Barelvi today to counter the baseless propaganda against Islam and Pakistan by the Taghuni forces.
Imam Ahmad Raza’s thoughts are still on the boundary between right and wrong. He said that the Sunni Conference is a gathering of peaceful and ideological Sunnis who believe in Sufia. And they will not hesitate to make any sacrifice for the protection of Pakistan. He said that Mufti Muneeb ur Rehman, Pir Naqib ur Rehman, Pir Syed Muzaffar Hussain Shah and other great Sheikhs and Ulemas will be given a historic welcome in the Sunni Conference on their arrival in Kallar Syedan.
پولیس نے حق خطیب حسین علی بادشاہ کے کلرسیداں آستانے پر حملے اور توڑپھوڑ کے مقدمے میں شیخ برھان علی کو گرفتار کرلیا
Police arrested Sheikh Burhan Ali in the case of vandalism and attack on Haq Khateeb Kallar Syedan Astana
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17,مئی,2024ء)—کلرسیداں پولیس نے حق خطیب حسین علی بادشاہ کے کلرسیداں آستانے پر حملے اور توڑپھوڑ کے مقدمے میں کلرسیداں کے معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن شیخ برھان علی کو گرفتار کرلیا ان کی گرفتاری جمعرات کو ایس پی صدر نبیل کھوکھر کی انکوائری کے نتیجے میں عمل میں لائی گئی ادہر ایس ایچ او کلرسیداں انسپکٹر سجاد الحسن کے مطابق شیخ برہان علی کی گرفتاری التوا میں تھی جسے ایس پی صدر کی انکوائری کے نتیجے میں گرفتار کرکے کلرسیداں منتقل کردیا گیا اسے آج بروز جمعہ کلرسیداں کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔یاد رہے کہ شیخ برہان علی مقامی صحافی شیخ نوید مرحوم کا فرزند ہے اور اس کا شمار معروف اینکر اقرارالحسن کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔
آئیسکو سب ڈویژنز کلرسیداں اور چوآخالصہ میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے انتخابات میں تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب قرار پائے
All the office bearers were elected unopposed in the elections of WAPDA Hydro Electric Workers Union in IESCO sub-divisions, Kallar Syedan and Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17,مئی,2024ء)—آئیسکو سب ڈویژنز کلرسیداں اور چوآخالصہ میں واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے انتخابات میں تمام عہدیداران بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔سب ڈویژن کلرسیداں میں قاضی جاوید ظفر اتفاق رائے سے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کلر سیداں کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔دیگر میں ارشد محمود وائس چیئرمین،راجہ سجاد احمد جنرل سیکرٹری،سردار خان جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا ہے۔اسی طرح چوآ خالصہ سب ڈویژن میں عالمگیر پراچہ بھی چوتھی بار چیئرمین کے عہدے پر بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔دیگر عہدیداروں میں وائس چیئرمین کیلئے طاہر محمود،سینئر وائس چیئرمین کیلئے آصف خان اور سیکرٹری جنرل کیلئے یاسر منظور کے نام قابل ذکر ہیں۔
الائیڈ چوک کلر سیداں میں کھل چوکھر فروخت کرنے والے دوکاندار فہد کو بغیر اجازت جانوروں کی ادویات فروخت کرنے پر اس کے خلاف چالان
A challan was issued against Fahad, a shopkeeper who sells open-air medicine at Allied Chowk, Kallar Syedan, for selling veterinary medicine without permission
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17,مئی,2024ء)— ڈپٹی ڈرگ کنٹرولز مصباح نورین نے الائیڈ چوک کلر سیداں میں کھل چوکھر فروخت کرنے والے دوکاندار فہد کو بغیر اجازت جانوروں کی ادویات فروخت کرنے پر اس کے خلاف چالان مرتب کر کے ڈرگ کورٹ ارسال کر دیا۔ڈرگ کنٹرولز کو شکایت ملی تھی کہ عطائی ڈاکٹر لوگوں کے گھروں میں جا کر جانوروں کا علاج کرتا اور بھاری فیسیں وصول کرتا تھا جس پر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر نے جب اس سے محکمے کی جانب سے اجازت نامہ طلب کیا تو وہ پیش نہ کر سکا۔