DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Government Girls High School Loona, Election Students Council 2024 held in 4 groups
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لونہ،4گروپوں میں الیکشن سٹوڈنٹس کونسل 2024کا انعقاد
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مئی 2024)
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لونہ،4گروپوں میں الیکشن سٹوڈنٹس کونسل 2024کا انعقاد،گروپ نمبر3کلاس8نے42ووٹیں لے کر کامیابی حاصل کی،عمارہ احسان صدر،امبر سہراب نائب صدر،حنا بی بی جنرل سیکرٹری جبکہ علیشاہ فنانس سیکرٹری منتخب،ہیڈ مسٹریس میڈم نعیمہ منیراور دیگر ٹیچروں کی طرف سے جیتنے والے گروپ عہدیدران کو مبارکباد،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لونہ میں 4گروپوں میں سٹوڈنٹس کونسل الیکشن 2024کے الیکشن کا انعقاد ہوا چاروں گروپ میں صدر، ناہب صدر، جنرل سیکرٹری اور فنائس سیکرٹری کی سیٹوں پر الیکشن ہوئے چاروں گروپوں کو الگ الگ انتخابی نشان جاری کیے جس میں قائد اعظم، علامہ اقبال، کتاب اور کپ انتخابی نشان تھے سکول ہذا کی تمام طالبات نے اپنا اپنا ووٹ پو ل کیا تمام ووٹیں گنتی کے بعد گروپ نمبر3کلاس8نے42ووٹیں لے کر کامیابی حاصل کی سکول ہذا کی ہیڈ مسٹریس میڈم نعیمہ منیراور دیگر ٹیچروں کی طرف سے جیتنے والے گروپ عہدیدران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 17 May 2024)
Government Girls High School Loona, Election Students Council 2024 held in 4 groups, Group No. 3 Class 8 won by getting 42 votes, Amara Ehsan President, Amber Sohrab Vice President, Hina Bibi General Secretary while Alisha was elected Finance Secretary,
Head Mistress Madam Naima Munir and other teachers. Congratulations to the winning group officials, according to the details, last day in Government Girls High School Loona, the election of Student Council Election 2024 was held in 4 groups. issued separate election symbols in which Quaid-e-Azam, Allama Iqbal, book and cup were the election symbols. All the students of this school polled their votes. Madam Naima Munir and other teachers have congratulated the winning group.
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے
It is a good move by the government to significantly reduce the prices of petroleum products
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مئی 2024)
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے ن لیگ کی حکومت کے معاشی اقدامات کے باعث مہنگائی میں نمایاں کمی آرہی ہیں آٹا روٹی، گھی دالیں مرغی سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہیان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر ایک عرصہ سے حل طلب ہیں جنہیں دونوں خطوں کے مظلوم عوام کے مطالبات کے تحت نمٹانے میں اقوام متحدہ ناکام ثابت ہوئی ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں پر اور بھارت مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ تور رہا ہے جس پر اقوام عالم کی خاموشی انسانی المیہ کو جنم دے چکی ہے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی پر خاموش رہنا انسانیت نہیں غزہ میں روزانہ ہزاروں فلسطینی مر د خواتین اور بوڑھے بچے شہید ہورہے ہیں
آٹا،میدہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ عوام کو نہ مل سکا
The people could not get the benefit of the prices of flour and petroleum products
ٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مئی 2024)
آٹا،میدہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا فائدہ عوام کو نہ مل سکا،بیکری آئیٹم اور کرایوں میں کمی نہ ہو سکی، دوکاندار اور ٹرانسپورٹرغریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے عوام کا کوئی بھی پر سال حال نہیں انتظامیہ کہوٹہ از خو د نوٹس لیں ان خیالات کا اظہار کہوٹہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ عامر یعقوب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آٹے اور میدے کی قیمتوں میں نمائیاں کمی ہوئی مگر بیکری مالکان ٹس سے مس نہیں ہو رہے ڈبل،روٹی، بسکٹ،کیک اور دیگر بیکری آئیٹموں میں ایک روپیہ بھی کمی نہیں کی انہوں نے کہا کہ میدہ 200روپے کلو ہے ستم ظریفی یہ ہے اور اسی میدے کوپکا کر جب کیک بنایا جاتا ہے ایک کلو میدہ 12سے 15سو تک کا ہو جاتا ہے جبکہ بسکٹ 1000سے 12تک ہو جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ روز پٹرول15روپے فی لیٹر کم ہوا ہے مگر گاڑیوں والوں نے کرایوں میں کمی نہیں کی جو کہ عوام کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اس معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔