کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14,مئی,2024ء)—چوکپنڈوری بازار میں دو نجی بنکوں میں نصب اے ٹی ایم مشینوں کی توڑ پھوڑ کرنے اور پیسے نکالنے کی کوشش پر ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔گزشتہ شب ایک بجے کے قریب جواد نامی ملزم نے چوکپنڈوری میں دو نجی بنکوں کے باہر نصب اے ٹی ایم مشینوں میں داخل ہو کر آہنی ہتھوڑے سے توڑ پھوڑ کی اور پیسے نکالنے کی کوشش کیگر اس دوران بنکوں میں نصب سکیورٹی سائرن بجنے شروع ہو گئے جس پر ایک بنک کے منیجر جو کہ قریب ہی رہائش پذیر تھے وہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ادھر پولیس کا موقف ہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں۔دریں اثناء ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایک پاگل شخص گھس آیا اور آپریشن تھیٹر کے ساتھ والے کمرے میں داخل ہو کر قمیض اتار کر فرش پر لیٹ گیا جسے درجہ چہارم کے ملازم نے بڑی مشکل سے باہر نکالا جو تھوڑی دیر بعد پھر واپس آ گیا۔ہسپتال کے احاطہ میں مخبوط الحواس شخص کے داخل ہو جانے پر خوف و ہراس پھیل گیا۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین کا کہنا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں، سکیورٹی اہلکار تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتالوں پر ہیں جس کی وجہ سے وہ آپریشن تھیٹر کے قریب واقع روم میں داخل ہو گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 14, May, 2024)- A Man has been arrested and handed over to the police for vandalizing the ATM machines installed in two private banks in Chauk Pindori Bazar and trying to withdraw money.
Last night at around one o’clock, the suspect named Jawad entered the ATM machines installed outside two private banks in Chauk Pinduri and vandalized them with an iron hammer. The manager of a bank who lived nearby reached the spot and controlled the accused and handed him over to the police. The police is of the opinion that the accused is mentally unstable.
نوتعمیر کلر دھانگلی روڈ پر سہوٹ کے مقام پر مقامی لوگوں نے مٹی کے بھاری اسپیڈ بریکرز قائم کر دیئے
Local villagers installed heavy mud speed breakers in Sahot on the newly constructed Kaler Dhuangali Road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14,مئی,2024ء)—نوتعمیر کلر دھانگلی روڈ پر سہوٹ کے مقام پر مقامی لوگوں نے مٹی کے بھاری اسپیڈ بریکرز قائم کر دیئے جن سے متعدد مورٹرسائیکل سوار گر کر زخمی بھی ہوئے۔ پنجاب ہائی وے کے عملے نے شعیب بھٹی کی نگرانی تمام اسپیڈ بریکرز ختم کردیئے ادہر پنجاب ہائی وے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ اگر کسی نے بھی کلردھانگلی روڈ پر اسپیڈ بریکرز نصب کرنے کے جرم کا ارتکاب کیا تو اتھارٹی اس کے خلاف تھانے میں ایف آئی آر درج کرائے گی۔
آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں میں تعینات اسسٹنٹ منیجر(اپریشنز) ولید بن فاروق کو شو کاز نوٹس جاری
Show cause notice issued to Assistant Manager (Operations) Waleed bin Farooq posted at RWMC
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14,مئی,2024ء)—چیف ایگزیکٹو آفیسر آر ڈبلیو ایم سی راولپنڈی نے ڈیوٹی پر بروقت نہ پہنچنے اور فرائض میں غفلت برتنے پر نوٹس لیتے ہوئے آر ڈبلیو ایم سی کلر سیداں میں تعینات اسسٹنٹ منیجر(اپریشنز) ولید بن فاروق کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے دو یوم میں جواب طلب کر لیا ہے۔انہوں نے جاری نوٹس میں تحریر کیا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ آپ روزانہ کی بنیاد پر تحصیل آفس میں لیٹ آتے ہیں اور مجاز اتھارٹی کی پیشگی منظور ی کے بغیر پورا دن تحصیل آفس نہیں آتے۔ آپ کے اس رویے کو خلاف ضابطہ اور کمپنی کی پالیسیوں کیخلاف سمجھا جاتا ہے۔دو دن کے اندر اپنے موقف کی وضاحت کریں کی کیوں نہ آپ کیخلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے۔
وفاقی حکومت نے آزاکشمیر کے مشتعل عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیئے 23 ارب کی خصوصی گرانٹ کی منظوری
The federal government approved a special grant of 23 billion to meet the demands of the angry people of Azad Kashmir
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14,مئی,2024ء)—وفاقی حکومت نے آزاکشمیر کے مشتعل عوام کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیئے 23 ارب کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دے کر ثابت کیا ہے کہ اس ملک میں وہی دھڑے کامیابیوں کی منازل طے کرسکتے ہیں جو تشدد ماردھاڑ اور جبر سے نظام سلطنت کو بے بس کردیں آزادکشمیر میں بھی ایسا ہی ہوا وہ گزشتہ برس سے بجلی کے نرخوں میں بھاری اضافے پر سراپا احتجاج تھے حکومت بانسری بجاتی رہی پھر کشمیریوں نے چار ایام کے پرتشدد مظاہرے کیئے املاک کو نقصان پہنچا سینکڑوں لوگ زخمی ہوئے بھارتی میڈیا نے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا پرتشدد واقعات میں کئی پولیس والے مارے گئے پولیس کے درجنوں لوگ بدترین تشدد کا نشانہ بنے سرکاری گاڑیوں کو نذرآتش کردیا گیا سب ڈویژنل سطع کے افسران کے کپڑے اتار کر انہیں رسوا کیا گیا قابل اعتراض نعرے فضا میں بلند کیئے گئے اور نادان دوست انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لطف اندوز ہوتے رہے حکومت انتہائی بے بسی کی تصویر بنی رہی اور پھر تمام تر پابندیوں اور صعوبتوں کے باوجود جب مظاہرین مظفرآباد میں داخل ہونا شروع ہو گئے تو حکومت نے ہار مان لی اور کشیریوں نے تشدد کے ذریعے وہ مطالبات بھی تسلیم کر لیئے جس کا پاکستان میں تصور بھی محال ہے وفاقی حکومت نے مطالبات کی منظوری کے لیئے 23 ارب کی گرانٹ جاری کردی وہاں اب بجلی ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت انتہائی سستی دستیاب ہو گی آٹا بھی سستا ملے گا ہوسکتا ہے اس خصوصی رعایت کی قیمت بھی پاکستان کے رہنے والوں سے ہی پوری کی جائے آزادکشمیر میں جو ہوا وہ ہمارے ریاستی اداروں کی بدترین ناکامی ہے جتھے جب چائیں تشدد کے ذریعے اپنے ہر قسم کے مطالبات منوا سکتے ہیں اور حکومتیں گھٹنوں کے بل حالت رکوع میں چلی جائیں گی۔2014 کے دھرنوں سے کل تک کے احتجاج میں یہی ثابت ہوا ہے کہ ہمارے ادارے کمزور انتہائی کمزور ہو چکے ہیں جتھے جب چائیں تشدد کے ذریعے انہیں گھٹنوں کے بل لا سکتے ہیں۔
شاہ باغ اور کلر سیداں میں چکن شاپس پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات
Poor sanitation arrangements at chicken shops in Shah Bagh
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14,مئی,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے شاہ باغ اور کلر سیداں میں چکن شاپس پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات،مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے اور دہی دودھ میں ملاوٹ کرنے پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 25ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ کھلے عام پٹرول فروخت کرنے پر دو غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں کو سربمہر کر دیا ہے۔
شہباز شریف پارٹی عہدے سے مستعفی،نواز شریف کو دوبارہ صدر بنایا جائے گا
Shahbaz Sharif resigned from the party post, Nawaz Sharif will be made the president again
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12,مئی,2024ء)—شہباز شریف پارٹی عہدے سے مستعفی،نواز شریف کو دوبارہ صدر بنایا جائے گا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو اجلاس کا نوٹس ارسال کر دیا ہے جس کے مطابق اجلاس 18 مئی ہفتے کو دن ساڑھے 11 بجے 180 ایچ بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہو گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی سمجھتی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف حکومتی مصروفیات کی وجہ سے پارٹی پر پوری طرح توجہ نہیں دے پا رہے لہٰذا پارٹی کو ملک بھر میں فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائے گا۔