DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Cricket fair held at Manjian Cricket Ground

منجیاں کرکٹ گراوئنڈ میں راشد مبارک عباسی، انعام عباسی اور عثمان عباسی کی سرپرستی میں خوبصورت کرکٹ میلا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2024)
منجیاں کرکٹ گراوئنڈ میں راشد مبارک عباسی، انعام عباسی اور عثمان عباسی کی سرپرستی میں خوبصورت کرکٹ میلا، دودن سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ میں پنڈی، گوجرخان، چکوال، کلر سیداں سمیت دیگر علاقوں سے بے شمار کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا،فائنل میچ کہوٹہ اور کلر سیداں کی ٹیموں کے درمیان ہوا جو سنسنی خیر مقابلے کے بعد کلر سیداں ٹیم نے جیت لیا،کر کٹ میچ میں معززمہمانوں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے فرزند بریسٹر راجہ احمد صغیر، معروف سیاسی وسماجی شخصیات عبد القدوس عباسی،چیئرمین ماسٹر محمد ظہور عباسی (مرحوم) کے صاحبزادگان ندیم عباسی، حاجی زبیر عباسی،سابق کونسلر یوسی دکھالی راجہ محمد فیصل،معروف قانون دان فاروق اعوان کے کلر ک محمد عنائت جنجوعہ،راجہ احتشام جنجوعہ گوہڑہ راجگان، راجہ اویس مٹور، راجہ علی مٹور،وسیم ستی،فیض اللہ عباسی،عزیز اللہ عباسی،بابو سلیم رضا، ماسٹر ذاکر عباسی،راجہ طحہ عباس جنجوعہ،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں شائقین کرکٹ اور بڑھی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی،دو دن سے جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کلر سیداں اور کہوٹہ کی ٹیموں کے درمیان پڑھا جو جو کلر سٹار نے سن راہز کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی مہمان خصوصی مسلم لیگ ن کے ایم پی اےراجہ صغیر احمد کے فرزند بریسٹر راجہ احمد صغیرنے جیتنے والی ٹیم کو پچاس ہزار نقد انعام اور ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو پچیس ہزار نقد اور خوبصورت ٹرافی انعام دی جبکہ اپنے خطاب میں انہوں نے منتظمیں راشد مبارک عباسی، انعام عباسی اور عثمان عباسی اور دیگر کو خوبصورت میچ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور یہاں کے بچوں میں بہت سا ٹیلنٹ چھپا ہوا ہے اگر آپ ادھر ہمیں کوئی گراوئنڈ کے لیے جگہ دیں جا سرکاری جگہ تو انشاء اللہ ہم سر کاری سطح پرسپورٹس کپلکس بنواہیں گے، راشد مبارک عباسی، انعام عباسی اور عثمان عباسی نے تمام معززمہمانوں، کرکٹ ٹیموں اور شائقین کرکٹ کا شکر یہ ادا کیا۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 14 May 2024)
A beautiful cricket fair was held under the patronage of Rashid Mubarak Abbasi, Inam Abbasi and Usman Abbasi at the Manjian Cricket Ground, innumerable cricket teams from Pindi, Gujar khan, Chakwal, Kallar Syedan and other areas participated in the cricket tournament.

Kallar Syedan team won after a sensational match, the honorable guests in the cricket match were Barrister Raja Ahmed Sagheer, son of PML-N MPA Raja Sagheer Ahmed, well-known political and social figures.

The final was held between the teams of Syedan and Kahuta, which Kallar Star won the trophy, organizers Rashid Mubarak Abbasi, Inam Abbasi and Usman Abbasi and others for organizing a beautiful match and many of the children were present. God willing, we will build a sports complex at the government level. Rashid Mubarak Abbasi, Inam Abbasi and Usman Abbasi thanked all the distinguished guests, cricket teams and cricket fans.

کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر اور سی او کہوٹہ کی خصوصی ہدائت پر شہر بھر کے نالوں کی صفائی

Cleaning of drains across the city on the special instructions of Kahuta Assistant Commissioner and CO Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2024)
کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر اور سی او کہوٹہ کی خصوصی ہدائت پر شہر بھر کے نالوں کی صفائی کاعمل سپروائزرعطیق الرحمن، محمد عمران اور ندیم کی نگرانی میں جاری، کہوٹہ میں صفائی کے بہترین انتظامات پرعوامی حلقوں کا اظہار اطمنان گزشتہ دنوں کہوٹہ شہر میں شدید بارش سے جنرل بس اسٹینڈ کے پاس نالوں سے پانی باہر نکل کر سڑک میں آ گیا جس سے شہریوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑاجس پر کہوٹہ اسسٹنٹ کمشنر اور سی او کہوٹہ کی خصوصی ہدایات پرآر ڈبلیوکے انچارج ماجد ستی کی ہدائت پرسپروائزر عطیق الرحمن،محمد عمران اور ندیم کی زیرِ نگرانی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے دوکانداروں کو بھی چاہیے کہ اپنی اپنی دکانوں کی صفائی کر کے تمام گندگی سبزیاں فروٹ اور دیگر لوازمات نالیوں میں نہ پھینکا کریں جس سے نالے بند ہو جاتے ہیں اور نالوں میں سے گندہ پانی باہر نکل کر سڑکوں پر آ کر شہریوں کی تکالیف کا باعث بنتا ہے۔

کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک حسام محمود المعروف سونا بھائی کی طرف سے پر تکلف دعوت کا اہتمام

Reception organized by the young political figure of Kahuta Malik Hassam Mehmood known as Sona Bhai

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14مئی2024)
کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک حسام محمود المعروف سونا بھائی کی طرف سے پر تکلف دعوت کا اہتمام، معروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،صدر کہوٹہ بار راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ سمیت بڑھی تعداد میں وکلاء،صحافیوں، سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،ملک حسام محمود المعروف سونا بھائی نے دعوت کا اہتمام اپنی رہائش گاہ(اعوان ہاؤس)میں رکھی تھی جبکہ دعوت میں سابق صدر کہوٹہ بار معروف قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، صدر کہوٹہ بار ایسوسی ایشن راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، سابق صدر کہوٹہ بار راجہ تنویر احمد ایڈووکیٹ، راجہ احتشام جنجوعہ ایڈووکیٹ، ندیم عارف کھٹڑ ایڈووکیٹ،اعجاز قریشی ایڈووکیٹ،شیخ ذیشان ایڈووکیٹ،اعجاز عباسی ایڈووکیٹ،راجہ احسان ایڈووکیٹ، زاہد ستی محکمہ واپڈا،پریس کلب کہوٹہ کے صحافی ندیم سرفراز چوہان، کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر دوستوں نے شرکت کی،تمام مہمانوں کے اپنے میزبان کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک حسام محمود المعروف سونا بھائی کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button