Kallar Syedan: The seal of Prophet PBUH board was re-installed at Allied Chauk
سول سوسائیٹی اور الخدمت کی مداخلت پر الائیڈ چوک کلرسیداں میں مہر ختم نبوت کی شبیہ کو دوبارہ نصب کردیا گیا
Ikram Ul Haq QureshiMay 12, 2024
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13,مئی,2024ء)—سول سوسائیٹی اور الخدمت کی مداخلت پر الائیڈ چوک کلرسیداں میں مہر ختم نبوت کی شبیہ کو دوبارہ نصب کردیا گیا۔تقریب کا اہتمام شہزاد اکبربٹ نے کیا تھا تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدر اکرام الحق قرشی،نقاش ظفر مغل،مرزا عبدالرحمان و دیگر نے شرکت کی۔مہمان خصوصی معروف سیاسی رہنما راجہ ندیم احمد تھے انہوں نے کہا کہ ہم سب ختم نبوت کے جانثار ہیں ہم سب کو نبی ﷺکی حرمت اپنی جانوں اولادوں اور مال سے بھی زیادہ عزیز ہے۔ مہر ختم نبوت کی جگہ پر ڈولفن لگا کر زیادتی کی گئی تھی مگر الخدمت کے عہدیداران محمد توقیراعوان اور اکرام الحق قریشی نے بروقت احتجاج نوٹ کروا کر ہم سب کے لیئے آسانی پیدا کی۔یاد رہے کہ چند برس قبل شہزاد اکبر بٹ نے اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اعجاز اور چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی موجودگی میں یہاں مہر ختم نبوت کی شبیہ نصب کی تھی مگر چند ماہ قبل بلدیہ کلرسیداں کی نئی انتظامیہ نے لاکھوں روپے سے چوکوں کی تزہین و آرائش کرتے ہوئے چوک پر ڈولفن لگا دی تھیں جس کے خلاف الخدمت کے مقامی ذمہ داران محمد توقیراعوان اور اکرام الحق قریشی نے ڈولفن نصب کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا جس پر مسلم لیگ ن کے مقامی رکن اسمبلی راجہ صغیراحمد اور اے سی کلرسیداں اشتیاق اللہ نیازی نے ڈولفن فوری ہٹانے کا حکم دیا۔ جس کے ساتھ ہی وہاں نصب ڈولفن ہٹا لیں اور شہزاد احمد بٹ نے دیگر کے ہمراہ اتوار کے روز وہاں مہرختم نبوت کی شبیہ دوبارہ نصب کردی۔ جس پر مقامی شہریوں نے بھی مسرت کا اظہار کیا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 13, May, 2024) – On the intervention of civil society and Al-Khidmat, the icon of Seal of Prophet PBUH was re-installed in Allied Chauk Kallar Syedan.
The ceremony was organized by Shahzad Akbar Butt in the ceremony. Vice President of Al-Khidmat Foundation Ikram Haq Qureshi, Naqash Zaffar Mughal, Mirza Abdul Rehman and others participated. The special guest was well-known political leader Raja Nadeem Ahmed.
الیکشن میں کون جیتا کون ہارا تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان بخوبی اس کا علم رکھتے ہیں۔ کرنل محمد شبیر اعوان
The workers of all political parties are well aware of who won and who lost in the election. Colonel Muhammad Shabbir Awan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13,مئی,2024ء)—پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا ہے کہ عوام نے گزشتہ انتخابات میں تمام تر پابندیوں اور جوروستم کے باوجود عمران خان کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کیا مگر ہماری کامیابی کے اعلانات کرنے والے اداروں نے خود کئی ایام بعد اپنا فیصلہ بدل ڈالا۔آج کے حکمران سینے پر ہاتھ رکھ کر قوم کو بتائیں کہ وہ کس حیثیت سے حکمران بنائے گئے ہیں؟انہوں نے ڈیرہ خالصہ میں محمد جاوید اور باغ بوٹہ میں نسیم قریشی کی والدہ محترمہ کی وفات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر راجہ مبشر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگانے والے ہار کرکے جیت گئے مگر انہیں جب اقتدار نظر آیا تو انہوں نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ترک کرکے اقتدار کو گلے لگا لیا۔ انہوں نے کہا کہ زندگی اور اقتدار دونوں عارضی ہیں ان پر بھروسہ کرنے والے ہمیشہ خسارے میں رہے اقتدار نہیں اقدار باقی رہتی ہیں الیکشن میں کون جیتا کون ہارا تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنان بخوبی اس کا علم رکھتے ہیں۔
عوامی حلقوں نے بلوچستان میں بے گناہ پنجابیوں کے قتل عام پر سابق سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کی جانب سے آواز بلند کرنے کا خیرمقدم
People’s circles welcomed former senator Mustafa Nawaz Khokhar’s voice over the massacre of innocent Punjabis
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13,مئی,2024ء)—بلوچستان میں پنجاب کے نہتے مزدوروں اور مسافروں کو محض زبان کی بنیاد پر قتل کرنے سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے سوا دیگر سبھی نے چپ کا روزہ رکھا ہے پنجاب کے نام اور اس کی پگ پر حکمومت کرنے والی مسلم لیگ ن اور بلوچستان میں اثرورسوخ رکھنے والی پاکستان پیپلز پارٹی ہو یا مولانافضل الرحمان کی جمعیت علمائے اسلام اس درندگی اور پنجابیوں کے قتل عام پر خاموش ہیں۔یہ خاموشی کسی بڑے سانحہ کو بھی جنم دے سکتی ہے بلوچستان میں کام کرنے والے غریب مزدوروں محنت کشوں، اساتذہ اور مسافروں کو محض پنجاب ہونے کی بنیاد پر قتل کرنا دورحاضر کی سب سے بڑی جہالت ہے اور اس ے بھی بڑا ظلم یہ ہے کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن،پی ٹی آئی،پاکستان پیپلز پارٹی سبھی خاموش ہیں بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں بھی صورتحال پر خاموش ہیں یہ اس وقت سے ڈریں جب اس کا ردعمل شروع ہو گا توبہت ساروں کو چھپنے کی راہ نہیں ملے گی۔عوامی حلقوں نے بلوچستان میں بے گناہ پنجابیوں کے قتل عام پر سابق سینیٹر مصطفی نوازکھوکھر کی جانب سے آواز بلند کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے
پنجاب ہائی پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی(کلرسیداں) کی منشیات فروشوں خلاف موثر کارروائی
Punjab High Patrol Police Shah Khaki (Kallar Syedan) effective action against drug dealers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13,مئی,2024ء)—پنجاب ہائی پٹرولنگ پولیس شاہ خاکی(کلرسیداں) کی منشیات فروشوں خلاف موثر کارروائی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر جہانگیر افضل بھٹی نے کلر دھانگلی روڈ پر دوران ناکہ بندی آزادکشمیر کے شہری سے منشیات برآمد کرلی،۔شاہ خاکی پٹرولنگ پولیس کے ڈیوٹی افسر جہانگیر افضل بھٹی نے معہ ٹیم نے مؤثر ناکہ بندی کے دوران تنویر سکنہ کٹھار ڈڈیال سے منشیات برآمد کر کے مقدمہ درج کرکے کلر سیداں پولیس کے حوالے کردیا۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,13,مئی,2024ء)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن ریاض، چوہدری توقیراسلم نے گاؤں موہڑہ داروغہ جا کر راجہ فواد بشیر سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔