DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: The performance of RWMC in Kallar Syedan is very disappointing
آر ڈبلیو ایم سی کی کلرسیداں میں کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11,مئی,2024ء)—آر ڈبلیو ایم سی کی کلرسیداں میں کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے چند محلوں میں صفائی کرکے کامیابی کے شادیانے بجائے جاتے ہیں پوری ایم سی کی نوے فیصد سے زائد آبادی کو صفائی کی سہولت ہی میسر نہیں ہے پورے شہر کا کچرا شہر کے بااکل قریب پھینک کر اسے ٹھکانے لگانے کی بجائے آگ لگا دی جاتی ہے جس سے تعفن و بدبو نے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے۔ہوا کے ساتھ یہ بدبو اور تعفن کئی کلومیٹر دور تک کی آبادیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔آر ڈبلیو ایم سی کلرسیداں میں صفائی کے نام پر تعفن پھیلانے میں ہمہ وقت مصروف ہے اس کی کارکردگی چند افراد چند محلوں اور بستیوں کے ہی گرد گھومتی ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی توجہ آر ڈبلیو ایم سی کلرسیداں میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کی جانب مبذول کراتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 11, May, 2024) – The performance of RWMC in Kallar Syedan is very disappointing. There is no cleaning facility available, the garbage of the whole city is thrown near the city and instead of being disposed of, it is set on fire. The RWMC is always busy spreading pollution in the name of cleanliness in Kallar Syedan. The local residence has drawn attention to CM Maryam Nawaz the very disappointing performance of RWMC Kallar Syedan and demanded immediate steps to resove the issue.
آسمانی بجلی گرنے سے آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے دو ٹرانسفامرز جل گئے
Two electricity transformers of IESCO sub-division, Kallar Syedan, got burnt due to lightning strike
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11,مئی,2024ء)—صبح کے اجالے میں رات کا گمان،شدید گرج و چمک و آندھی طوفان کے ساتھ موسلادہار بارش اور ژالہ باری۔آسمانی بجلی گرنے سے آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے دو ٹرانسفامرز جل گئے۔ تفصیلات کے مطابق صبح نو بجے کے اجالے میں ایک دم موسم بدلا روشنی کی جگہ تاریکی چھا گئی جس کے ساتھ ہی شدید آندھی طوفان،گرج و چمک کے ساتھ موسلادہار بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی۔ آسمانی بجلی گرنے سے آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں کے دو دیہات کلاہنہ اور دکھالی میں لگے بجلی کے ٹرانسفارمرز جل گئے جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی۔
شہری کو کلر سیداں میں لیٹ کر رکشہ چلانا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا مہنگا پڑ گیا
Rikshaw driver arrested after uploading driving rikshaw while laying on social media
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11,مئی,2024ء)—خیبر پختون خواہ کے ضلع بونیر کے شہری کو کلر سیداں میں لیٹ کر رکشہ چلانا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنا مہنگا پڑ گیا۔سٹی ٹریفک پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا۔رکشا ڈرائیور محمد رحیم سکنہ ضلع بونیر کے پی کے نے ایک روز قبل اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈال کر اپنے تیز رفتار رکشے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائر ل کر دی تھی جس پر ڈیوٹی آفیسر عمران نواب اور وسیم رضا نے نوٹس لیتے ہوئے ناکہ بندی کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ٹریفک وارڈنز کے مطابق رکشا ڈرائیور کے پاس گاڑی کے کاغذات تھے نہ ہی اس کا ابھی تک ڈرائیونگ لائسنس بنا تھا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسے حوالات میں بند کر دیا ہے۔
کلرسیداں بائی پاس کے الائیڈ چوک پر مہر ختم نبوت کی شبیہ اتوار کے روز اسے ایک تقریب میں دوبارہ اسی جگہ نصب کیا جائے گا
The icon of Seal of Khatam e Nuboowat will be re-installed at the same place Allied Chauk in a ceremony on Sunday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,11,مئی,2024ء)—کلرسیداں بائی پاس کے الائیڈ چوک پر مہر ختم نبوت کی شبیہ ضروری مرمت کے بعد کلرسیداں پہنچ آئی اتوار کے روز اسے ایک تقریب میں دوبارہ اسی جگہ نصب کیا جائے گا جہاں سے اسے اتارا گیا تھا دوبرس قبل مقامی سماجی کارکن شہزاد بٹ نے مہر ختم نبوت کی شبیہ تیار کروا کر اس وقت کے اسسٹنٹ کمشنر ملک محمد اعجاز اور چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کی موجودگی میں وہاں نصب کیا تھا اسے بعد ازاں اتار لیا گیا اور بلدیہ کلرسیداں نے چند ماہ قبل چوک کی تزہین و آرائش کے نام پر وہاں مہر ختم نبوت کی جگہ ڈولفن کی شبیہیں نصب کرکے لاکھوں مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی تھی اس واقعہ کے فوری بعد الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر توقیراعوان نائب صدر و صحافی اکرام الحق قریشی نے اسسٹنٹ کمشنر کو مہر ختم نبوت کی جگہ پر ڈولفن نصب کرنے کے خلاف تحریری درخواستیں دی تھیں جس پر مقامی رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد اور اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے چوک میں نصب ڈولفن ہٹا کر مہر ختم نبوت کو دوبارہ اسی مقام پر نصب کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد شہزاد احمد بٹ نے اپنے طور پر اس کی ضروری مرمت و تزہین کاروائی ہے جسے اتوار کے روز دوبارہ اسی چوک پر نصب کر دیا جائے گا۔۔