DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Heavy stormy rain and hailstorm in Kahota city, severe flooding in rivers, trees uprooted

کہوٹہ شہر میں شدید طوفانی بارش اورژالہ باری،ندی نالوں میں شدید تغیانی،شدید طوفان سے درخت زمین سے اکھڑ گے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مئی2024)
کہوٹہ شہر میں شدید طوفانی بارش اورژالہ باری،کالی گھٹاؤں کی وجہ سے دن رات میں بدل میں بدل گیا، ندی نالوں میں شدید تغیانی،شدید طوفان سے درخت زمین سے اکھڑ گے،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے بڑا درخت اکھڑ کر سڑک پر گر گیا جس کی وجہ سے ٹریفک روانی میں شدید مشکلات کا سامنا اٹھانا پڑاجس پر ٹریفک پولیس کہوٹہ کے اہلکار،محکمہ جنگلات اور سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکاروں عبد الشکور کھٹڑ، عدیل امتیاز قریشی نے مل کر درخت کو کنارے کیا اور ٹریفک کی روانی کو ممکن کیا جبکہ آر ڈبلیو ایم سی کہوٹہ کے عملے کی غفلت و لاپرواہی ایم سی آفس کے سامنے (5) سٹار سی این جی کے ساتھ والی گلی کی نالیوں میں صفاہی نہ ہونے کی بارش سے گٹروں کا گندہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا، بدبو اور تعفن سے سانس لینا بھی محال ہو گیا اہلیان علاقہ ناہید الرحمن، وحید الرحمن، دوست محمد، الطاف حسین، ارسلان، عمر الطاف اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، سی او کہوٹہ اور انچارج ار ڈبلیو ایم سی کہوٹہ سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 11 May 2024)
In Kahuta city, due to heavy rain and hailstorm, day turned into night due to black clouds, severe damage in rivers and canals, trees are uprooted from the ground due to strong storm, a big tree uprooted from Government Girls High School and fell on the road.

As a result of which severe problems were faced in the flow of traffic, on which the officials of Traffic Police Kahuta, Forest Department and Civil Defense Kahuta officials Abdul Shakoor Khatar, Adeel Imtiaz Qureshi together removed the tree and made the flow of traffic possible.

Negligence and carelessness of RWMC Kahuta staff in front of MC office (5) Due to lack of cleaning in the drains of the street next to Star CNG, the dirty water of the sewers entered the houses due to the smell and stench, Breathing has also become impossible.

Residents of the area, Naheed ur Rahman, Waheed ur Rahman, Dost Mohammad, Altaf Hussain, Arsalan, Umar Altaf and others have demanded immediate notice from Assistant Commissioner Kahuta, CO Kahuta and in-charge RWMC Kahuta.

آئی ٹی بزنس کالج میں ایف اے، ایف ایس سی داخلے جاری

FA, FSC admissions open at IT Business college

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مئی2024)
آغا سید مشتاق حسین نقوی سر پر ست اعلیٰ کے آئی ٹی بزنس کالج طیبہ مشتاق کیمپس سید حسن شاہ روڈ ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے آئی ٹی کالج اور کے آئی ٹی بزنس کالج طیبہ مشتاق کیمپس سید حسن شاہ روڈ میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق اعلیٰ اور معیاری تعلیم دی جار ہی ہے انہوں نے کہا کہ کالج میں ایف اے، ایف ایس سی داخلے جاری ہیں نویں کلاس کے رزلٹ کی بنیاد پر بھی داخلہ حاصل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کے آئی ٹی بزنس کالج طیبہ مشتاق کیمپس سید حسن شاہ روڈ میں زیر تعلیم بچے پاکستان بھر کے صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں یہاں پر ہاسٹل کی بھی سہولت بھی موجود ہے جبکہ پرنسپل ادرہ ہذا اور سٹاف کی شب و روز کوششوں کاوشوں سے جہاں بڑھی تعداد میں بچے اور بچیاں زیر تعلیم ہیں وہاں پر ہی یہاں کے بچے بہت اچھا رزلٹ دے رہے ہیں میں تحصیل کہوٹہ کی عوام سے اپیل کر تا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو اس ادارے میں داخلہ دلواہیں تاکہ وہ کامیاب ہو کر ملک و قوم کانام روشن کریں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button