DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: With the appointment of SHO police station Kahuta, the number of crimes in Kahuta has increased

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی تعیناتی سے کہوٹہ میں جرائم کی شرع میں اضافہ ہو گیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024)
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی تعیناتی سے کہوٹہ میں جرائم کی شرع میں اضافہ ہو گیا،لینڈ مافیا، منشیات فروشوں کومکمل بشت پنائی حاصل ہے آرپی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی مذکورہ ایس ایچ او کو فل الفور تبادلہ کیا جائے ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک شاہد محمود اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ ایس ایچ او عزیز اسلم نیازی اس سے پہلے بھی یہ کہوٹہ رہ چکے ہیں موصوف کا ریکارڈہے کہ انہوں نے ہمیشہ جرائم پیشہ افراد کی پشت پنائی کی ہے اب بھی جب سے وہ کہوٹہ آئے ہیں آے روز چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ لینڈ مافیا بھی بہت سر گرم ہے انہوں نے محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران آرپی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی مذکورہ ایس ایچ او کو فل الفور تبادلہ کیا جائے۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 7 May 2024)
With the appointment of SHO police station Kahuta, the crimes have increased in Kahuta, land mafia, drug dealers have full control, RPO Rawalpindi and CPO Rawalpindi should make his transferred immediately. Malik Shahid Mahmood Awan, a political and social figure, in his statement said that the current SHO Aziz Aslam Niazi has been a prisoner before, and his record is that he has always supported criminals even now. Ever since he came to Kahuta, there has been an enormous increase in thefts and robberies, while the land mafia is also very active.

فرخ ریاض راجپوت رشتہ ازواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی تقریب الہی شادی حال کہوٹہ میں منعقد ھوئی

Farrukh Riaz Rajput marriage ceremony was held at Elahi shaadi hall Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024)
معروف کالم نگار محمد ریاض راجپوت کا صاحبزادے فرخ ریاض راجپوت رشتہ ازواج میں منسلک دعوت ولیمہ کی تقریب الہی شادی حال کہوٹہ میں منعقد ھوئی، دعوت ولیمہ میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد،ظفر آف گوجرخان،حاجی منظور بھٹی راضی چوک پنڈوڑی، حاجی سرفراز بھٹی راضی، ملک بشیر لونہ،راجہ شاہد دکھالی، راجہ عمران ضمیر،ندیم سرفراز چوہان،راجہ جلیل کونسلر لونہ،راجہ عمران لونہ، صحافی ساجد جنجوعہ،راجہ زعفران لونہ،ماسٹر عرفان،انصر محمود کہوٹہ،سعد ستی،مھران ستی،فیصل حسین لاھور،صوبیدار خلیل،گینز خان چوک پنڈوڑی،صفدر قادری، ساجد محمود راولپنڈی،صادق چکوال،ظہورِ اختر تھلہ، ذوالفقار لونہ،راجہ غوث لونہ،نفیس تبسم لونہ،عباد کہوٹہ،ک عثمان لونہ،ملک افتخارِ،ملک مختار،مناظر لونہ،ماسٹر حبیب کہوٹہ،راجہ یاسر لونہ،مسعود کہوٹہ سمیت سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

سردار سلیم حیدر خان کو گورنر منتخب کرناخوش آئند فیصلہ ہے

Electing Sardar Saleem Haider Khan as Governor is welcomed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024)
سردار سلیم حیدر خان کو گورنر منتخب کرناخوش آئند فیصلہ ہے،کارکنوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، سردار سلیم حیدر خان انتہائی ایماندار، دیانتدار، منجھے ہوئے سیاست دان ہیں پنجاب میں عوام کے تمام مسائل حل ہونگے،پی پی پی کے تمام ووٹر،سپورٹر صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا شکر یہ ادا کر تے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے سابق وفاقی وزیر دفاع سردار سلیم حیدر خان کو گورنر پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر خان صوبہ پنجاب کے اندر اہم کردار ادا کریں گے اور انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کے اندر اپنی جیالوں اور پارٹی ورکروں کے لیے خصوصی اقدامات کرے گی سردار سلیم حیدر خان کا گورنر پنجاب بننا گورنمنٹ ڈویژن کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے ہم صدر پاکستان آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب منتخب کیا۔

ٹھیکیدار آفتاب کیانی آف نارہ کا کہوٹہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں نارہ کے عوامی مسائل بیان کیے

Contractor Aftab Kayani of Nara explained the public problems of Nara in an open court held at Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،7مئی2024)
:معروف ن لیگی رہنماء ٹھیکیدار آفتاب کیانی آف نارہ کا کہوٹہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں نارہ کے عوامی مسائل بیان کیے،پسماندہ تحصیل نارہ کی عوام سے کہوٹہ شہر سے بھی زیادہ پراپرٹی ٹیکس کرنا عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے، پراپرٹی ٹیکس کو جلد سے جلد کم سے کم لاگو کیا جائے، تحصیلدار کہوٹہ کا بہت جلد پراپرٹی ٹیکس کم کرنے کی یقین دہانی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل کہوٹہ میں مسلم لیگ ن کے منتخب ممبران اسمبلی ایم این اے راجہ اسامہ سرور، ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ایم پی اے بلال یامین ستی نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر یونین کونسل نارہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت معروف ن لیگی رہنماء ٹھیکیدار آفتاب کیانی آف نارہ نے بھی اپنی یونین کونسل کی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے وہاں کے مسلے مسائل ان کے سامنے رکھے انہوں نے ممبران اسمبلی کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ نارہ جیسی پسماندہ یونین کونسل سے پراپرٹی ٹیکس کہوٹہ کے برار لیا جا رہا ہے 1لاکھ روپے پر21ہزار ٹیکس اور اس کے علاوہ 5ہزار دیگر اخراجات آتے ہیں جو کہ عوام غریب عوام کے ساتھ بہت بڑھی زیادتی ہے جس پر تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید نے بہت جلد پراپرٹی ٹیکس کم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button