کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مئی,2024ء)—ٹریفک وارڈن کی جانب سے فاسٹ فوڈ مرکز کے خلاف چوآروڈ کو بند کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا انسپکٹر عامرالرحمان نے مقدمہ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیوٹی پر مصروف تھے کہ چوآروڈ پر ریاست جیولرز کے سامنے سپربرگر ریفریشمنٹ کے مالک نذر محمد سکنہ باغ ایبٹ آباد نے فٹ پاتھ کے اوپر غیرقانونی سٹال لگائے ہوئے ہیں اور سڑک کے اوپر غیرقانونی پارکنگ کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ بند رہتی ہے متعدد بار منع کرنے کے باوجود فٹ سے غیرقانونی اسٹال ہٹائے نہ ہی اپنے کسٹمرز کی روڈ سے غیرقانونی پارکنگ ختم کی اس نے امدورفت میں خلل ڈال کر جرم 341 ت پ کا ارتکاب کیا ہے جس پر کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 04, May, 2024) – A case was registered by the traffic warden against the fast food center for closing the crossroad. It was said that the owner of Super burger Refreshment, Nazir Mohammad of Bagh Abbottabad, who’s shop is situated in front of Riasat Jewellers on Cross Road, has set up illegal stalls on the footpath and there is illegal parking on the road due to which the highway is blocked several times. Although he did not remove the illegal stalls from the footpath nor stopped the illegal parking of his customers from the road, he has committed the crime 341 of the Penal Code by disrupting the traffic, on which the police have registered a case.
ڈھوک بابا کاشو کے اٹھویں کلاس کیطالب علم سے موٹر سائیکل چھین لی
Manianda: A motorcycle was stolen from a student of the eighth class of Dhok Baba Kashoo
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مئی,2024ء)—کلر سیداں کی یوسی منیاندہ کی ڈھوک بابا کاشو کے اٹھویں کلاس کیطالب علم کو لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا، موٹرسائیکل سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا۔طالب علم فیضان ساجد سکول سے چھٹی کے وقت اپنی ہنڈا موٹر سائیکل پرگھر جا رہا تھا کہ راستے میں ایک نامعلوم نوسر باز نے ہاتھ کے اشارے سے اس سے لفٹ مانگی اور وہ اس کی عقبی نشست پر ساتھ بیٹھ گیا، مکچھ فیصلے پر آبادی سے باہر نکل کر نوسرباز نے طالب علم کو تھپڑ مار کر اس سے موٹر سائیکل چھین لی اور اسی کے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر موقع سے فرار ہو گیا۔کلر سیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے فلسطین کے مسلمانوں کی فوری مدد کے لیئے پچاس لاکھ کا عطیہ
Former federal minister donated 500,000 for the immediate help for Palestinians
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مئی,2024ء)—ایک سابق وفاقی وزیر نے فلسطین کے مسلمانوں کی فوری مدد کے لیئے پچاس لاکھ کا عطیہ دیا ہے انہوں نے پچاس لاکھ کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے نائب صدر اکرام الحق قریشی کو دیتے ہوئے اپنا نام میڈیا میں شائع کرنے سے منع کردیا اور کہا کہ میری جانب سے یہ حقیر سی رقم مظلوم فلسطینیوں تک پہنچا دی جائے ان کے چیک کو الخدمت فاؤنڈیشن کے فلسطین فنڈ کے اکاؤنٹ میں جمع کرنے کے بعد رسید جاری کردی گئی الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان نے کہا کہ اس وقت پوری ملت اسلامیہ میں فلسطینی سب سے ذیادہ فوری امداد کے مستحق ہیں اگر صرف مسلمان ہی اپنی اس ذمہ داری کو محسوس کرلیں تو اس سے فلسطینیوں کی مشکلات پر بتدریج قابو پایا جا سکتا ہے مگر مسلمان ممالک کے حکمران اور اشرافیہ اس ذمہ داری سے مسلسل غفلت برت رہی ہے جس کی وجہ سے فلسطینیوں کے مسائل میں روزبروز اضافہ ہو رھا ہے۔
پاکستان صحافیوں کے لیئے انتہائی خطرناک ملک بن چکا ہے
Pakistan has become a very dangerous country for journalists
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مئی,2024ء)—صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب خضدار کے صدر محمد صدیق مینگل کی دہشتگردی کے واقعہ میں شہادت اس بات کا کھلا ثبوت ہے پاکستان صحافیوں کے لیئے انتہائی خطرناک ملک بن چکا ہے یہاں صحافت کرنا اپنے قتل کروانے کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار پریس کلب کلرسیداں کے ایک تعزیتی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت صدر دلنواز فیصل نے کی اجلاس میں عالمی یوم صحافت کے موقع پر خضدار کے صحافی کے قتل پاکستان میں صحافت پر حملہ قرار دیا گیا اور کہا کہ بلوچستان میں پہلے پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر مارا جاتا تھا اب وہاں صحافی بھی محفوظ نہیں ہیں اجلاس میں واقعہ کی شدید مذمت کی گئی اور ذمہ داران کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
چوہدری فرقان احمد کی والدہ محترمہ کو ڈہوک چوہدریاں بھلاکھر میں سپرد خاک کردیا گیا
Chaudhry Farqan Ahmed’s mother was laid to rest at Dhok Chaudhrian Bhallakhar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مئی,2024ء)—پی ٹی آئی کے کارکن چوہدری فرقان احمد کی والدہ محترمہ کو ڈہوک چوہدریاں بھلاکھر میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار،شیخ ساجد الرحمان،راجہ ندیم احمد، چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ،صفدر کیانی، چوہدری شاہد گجر، چوہدری ابرار گجر،چوہدری محمد شیراز، چوہدری محمد ابرار، عثمان شاہد،محمد عرفان ایڈووکیٹ،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،حاجی طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی۔
صوبیدارطالب حسین انتقال کر گئے،نماز جنازہ بناہل میں ادا کی گئی
Subedar Talib Hussain passed away, funeral prayers were offered in Banhal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,04, مئی,2024ء)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا چوہدری شاہ میر حسین کے والد محترم صوبیدارطالب حسین انتقال کر گئے،نماز جنازہ بناہل میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔