کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, مئی,2024ء)—کلرسیداں دھانگلی کارپٹ روڈ کی تعمیر میں تیزی،رواں ماہ میں ہی سڑک کے پہلے گیارہ کلومیڑ کو مکمل کرددیا جائے گا چوآخالصہ کے نالہ سریں پر پل کی تعمیر بھی جاری ہے ایس ڈی او مرزا محمد یاسین کےمطابق کلرسیداں سے چوآخالصہ تک سڑک کے بقایا کام کو مکمل کیا جا رہا ہے کنوہا،کسی جمعہ میں کام مکمل کرلیا گیا اگلے دوبار ایام میں بنک چوک شکر نال اور موہڑہ پھڈیال کے بقیہ کام کو مکمل کرکے چوآخالصہ پل سے موہڑہ لنگڑیال اور پیرحالی موڑ تک کارپٹ کو رواں ماہ میں ہی پہلے فیز کی گیارہ کلومیٹر سڑک کو مکمل کردیا جائے گا چواخالصہ پل پر بھی کام تیزی سے جاری ہے سڑک کے دوسرے گروپ کو بھٹہ چوہدری مرزا خان سے مزید پانچ کلومیٹر کارپٹ کا کام جاری ہے رواں ماہ کے آخر تک سولہ کلومیٹر سڑک کی تعمیر و توسیع کا کام مکمل کر لیا جائے گا جس سے نہ صرف چوآخالصہ کی یوسیز بلکہ آزاکشمیر کے علاقے ڈڈیال،کھٹاڑ ،سورکھی،پلاک،ناڑ،گل پور،اسلام گڑھ اور چک سواری کو بھی بہتر اور تیز رفتار سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 03, May, 2024)- The construction of Dhuangali carpet road in Kallar Syedan is speeding up, the first eleven kilometers of the road will be completed in the current month. According to SDO Mirza Muhammad Yasin, the outstanding work of the road is being completed from Kallar Syedan to Choa Khalsa, Kanoha, the work was completed on Friday. The carpeting of the first phase of eleven kilometers from the bridge to Mohra Langriyal and Per hali Mor will be completed this month. Construction and expansion of 16 km road will be completed by the end of this month, which will not only connect the UCs of Choa Khalsa but also Dadyal, Khatar, Surakhi, Palak, Nar, Gulpur, Islamgarh and Chaksawari areas of Azak Kashmir. They will also get better and faster travel facilities.
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مطابق ٹریفک وارڈن اور لیڈی ٹریفک اسٹنٹ فیلڈ میں تعنیات
According to Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif, Traffic Warden and Lady Traffic are being deployed in the field
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, مئی,2024ء)—وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مطابق ٹریفک وارڈن اور لیڈی ٹریفک اسٹنٹ فیلڈ میں تعنیات تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر کی طرح کلرسیداں میں بھی جو لیڈی ٹریفک وارڈن مقامی دفتر میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی اب فیلڈ میں بھی ڈیوٹی سرانجام دینگی کے علاوہ ٹریفک کو کنٹرول اور چالان ٹکٹس بھی جاری کرینگی۔سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان نے سیکٹر کلرسیداں میں ٹریفک وارڈن کے ساتھ لیڈی ٹریفک وارڈن کو کے علاوہ ٹریفک کو کنٹرول اور چالان ٹکٹس بھی جاری کرینگی۔
چوہدری زمرد خان اور کلرسیداں کے وفد کی سابق وفاقی وزیر راجہ شاہد ظفر سے ان کی رھائشگاہ پر ملاقات
Chaudhry Zumrad Khan and delegation from Kallar Syedan met former Federal Minister Raja Shahid Zaffar at his residence
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, مئی,2024ء)—بیت المال کے سابق چیئرمین چوہدری زمرد خان اور کلرسیداں کے وفد کی سابق وفاقی وزیر راجہ شاہد ظفر سے ان کی رھائشگاہ پر ملاقات،وفد میں پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب،محمد فیاض کیانی، حاجی شوکت علی،بابو ماسٹر حسن اختر،اکرام الحق قریشی بھی شامل تھے وفد کے ارکان نے راجہ شاہد ظفر کے بھائی راجہ وقار ظفر کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا,
چوہدری فرقان احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Mother of Ch Farqan Ahmed passed away in Bhalakhar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,03, مئی,2024ء)—پی ٹی آئی کے مقامی رہنما چوہدری فرقان احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ آج بروز جمعہ دن گیارہ بجے ڈہوک چوہدریاں بھلاکھر میں ادا کی جائیگی۔