کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02مئی,2024ء)—نیب پانچ برس بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف بنائے گئے اپنے ہی ایل این جی ریفرنس سے دستبردار ہو گیا جس سے شاہد خاقان عباسی ان کے فرزند عبداللہ عباسی، مفتاح اسماعیل و دیگر بری کر دیئے گئے۔مگر یہ فیصلہ ملک میں جاری انتقام کے نام پر احتساب کا بھی بھانڈہ بیچ بازار توڑ گیا۔ شاہد خاقان عباسی کا شمار ملک کے چند ان بڑے لوگوں میں ہوتا ہے جو سالانہ بھاری ٹیکس ادا کرتے ہیں ان کے والد محمد خاقان عباسی اپنے بیٹے محمد زاہد عباسی کے ہمراہ سانحہ اوجڑی کیمپ کا آوارہ میزائل لگنے سے جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ اس وقت محمد خاقان عباسی وفاقی وزیر بھی تھے جبکہ شاہد خاقان عباسی نصف درجن سے زائد بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے یہ وفاقی وزیر اور پھر وزیراعظم کے منصب پر بھی فائض ریے۔یہ ملک کی نجی ائر لائن ائربلیو بھی چلاتے رہے مگر یہ خود احتساب کے نام پر بدترین انتقام کا نشانہ بنے۔نیب نے انہیں این ایل جی ریفرنس تیار کرکے جیل میں ڈال دیا۔شاہد خاقان عباسی نصف برس سے زائد جیل کی کال کوٹھڑی میں رہے یہ مسلسل کہتے رہے کہ ان کے خلاف ریفرنس کو براہ راست سنا جائے اور تمام کاروائی قوم بھی دیکھے مگر سابق وزیراعظم اپنا یہ مطالبہ تسلیم کروانے میں ناکام رہے اور 2019 میں دائر اس ریفرنس کو تقریبا چھ برس بعد گزشتہ روز نیب نے واپس لے لیا جس پر شاہد خاقان عباسی،ان کے فرزند عبداللہ عباسی،مفتاح اسماعیل سمیت دیگر تمام ملزمان بھی بری کر دیئے گئے۔مگر کیا ہمارا نظام عدل اس ناانصافی اور بدترین انتقام کا مداوا کر سکتا ہے؟یا صرف بری کرکے شلغموں سے مٹی اتار دی جائے گی! ہم نے 1971 کو انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کرنے والے شیخ مجیب الرحمان کے مطالبات کو تسلیم نہ کرکے ملک دولخت کروا لیا،ملک کو پہلا پارلیمانی نظام اور آئین دینے والے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی چڑھایا،مگر ان کی جماعت کئی دھائیوں سے نہ صرف پارلیمان میں موجود ہے بلکہ وہ صوبہ سندھ کی سنگل لارجسٹ پارلیمانی جماعت بھی ہے جس کے ہی آصف علی زرداری آج ملک کے منتخب صدرمملکت ہیں۔مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو تین بار اقتدار سے الگ کرکے جیل میں ڈالا گیا وہ آج پھر قومی اسمبلی میں موجود ہیں ان کا بھائی شہباز شریف ملک کا وزیراعظم اور دختر مریم نواز ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی منتخب وزیراعلی ہیں۔ہم نے پی ٹی آئی کے قائد سابق وزیراعظم عمران خان کو جیل میں ڈال رکھاہے ان کی جیل موجودگی میں الیکشن ہوئے جماعتی نشان کی عدم موجودگی میں بھی عمران خان کے چاہنے والوں نے خود کو بالادست سمجھنے والوں کو دن کے اجالے میں تارے دکھا دیئے مگر ہم پون صدی گزرنے کے بعد بھی سانحات اور حادثات سے سبق سیکھنے کو تیار نہیں ہیں تو لوگ یہ پوچھنے کا حق تو رکھتے ہیں کہ کیا یہ ملک اسی طرح کے کاموں کے لیئے بنایا گیا تھا؟
Kallar Syedan (NamaydaPothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, May 2, 2024) – After five years, the NAB withdrew its own LNG reference against former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, from which Shahid Khaqan Abbasi, his son Abdullah Abbasi, Muftah Ismail and others were acquitted.
NAB prepared a NGL reference and put Shahid Khaqan Abbasi in jail. Shahid Khaqan Abbasi stayed in the call cell of the jail for more than half a year. He kept asking that the reference against him should be heard directly, and the whole process should be seen by the nation, but the former prime minister failed to accept his demand and the reference filed in 2019 was withdrawn by NAB yesterday after almost six years, on which Shahid Khaqan Abbasi, his son Abdullah Abbasi, Muftah Ismail along with All the other accused were also acquitted.
کلرسیداں میں کاروباری افراد بڑی تعداد میں بجلی گیس کے کنکشن منقطع کروا رہے ہیں
Businessmen are disconnecting electricity and gas connections in large numbers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02مئی,2024ء)—تنگ آمد بجنگ آمد،سوئی گیس اور بجلی کے نرخوں میں ہو شربا اضافے کے بعد کلرسیداں کے کاروباری اداروں نے بجلی اور سوئی گیس کے کنکشن منقطع کروا کر متبادل انتظامات مکمل کر لیئے۔ کاروباری افراد کے مطابق سوئی گیس دن رات دستیاب ہی نہیں کبھی کبھار گیس آتی ہے لاکھوں کے ماہانہ بلوں کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کے اضافی ٹیکسز وصول کیئے جاتے ہیں اسی طرح بجلی کے ماہانہ بلوں پر کئی لاکھ کے اضافی ٹیکس شامل کردیئے جاتے تھے جس سے تنگ آ کر سوئی گیس اور بجلی کنکشن منقطع کرواکر متبادل ذرائع سے توانائی حاصل کر لی ہے۔ سولر سسٹم سے بجلی حاصل کرکے اب واپڈا کو فروخت کی جا رہی ہے جبکہ سوئی گیس کی جگہ ایل پی جی کے کمرشل سیلنڈرز لگا لیئے گئے ہیں جس کے لیئے گوجرانوالہ سے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔اس طرح کلرسیداں میں کاروباری افراد بڑی تعداد میں بجلی گیس کے کنکشن منقطع کروا رہے ہیں جس کی وجہ بجلی اور سوئی گیس کے ماہانہ بلوں میں لاکھوں کے اضافی ٹیکسز ہیں۔
ملک تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض
The country cannot afford experiments, we should learn from the mistakes of the past. Former Provincial Minister Chaudhry Muhammad Riaz
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02مئی,2024ء)—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ ملک تجربات کا متحمل نہیں ہو سکتا ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ماضی میں نوازشریف کو جبری اقتدار سے الگ کرکے تیزی سے چلتی معیشت کو روکا نہ جاتا تو آج ملک مسائل کی دلدل میں پھنسا نہ ہوتا۔انہوں نے کلرسیداں میں چوہدری عابد حسین کے انتقال اور صوفی ضابر حسین کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ملک کے مسائل کو حل کرنے کی واحد کنجی میاں نوازشریف ہیں۔ اس کے علاوہ تمام تجربات ناکام رہیں گے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا نعرہ ووٹ کو عزت دو کا تھا ان کی عدم موجودگی میں ان کے ساتھی یہ نعرہ فراموش کر بیٹھے۔انہوں نے کہا کہ آج نہیں تو کل میاں نوازشریف کو اقتدار میں واپس لانا پڑے گا اس کے علاوہ ہماری ترقی کا کوئی دوسرا راستہ ہی نہیں ہے۔
معظم علی جعفری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wallima of Moazzam Ali Jaffri celebrated in Kallar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02مئی,2024ء)—معروف سیاسی راہنما راجہ واجد جعفری کے فرزند معظم علی جعفری رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ دعوت ولیمہ میں دربار عالیہ حصال شریف کے سجادہ نشین سید مسکین حسین بخاری،دربار عالیہ شاہ چن چراغ کے سید مستجاب نقوی،سید مہدی کاظمی سیدکسراں،ڈاکٹر سید آل رضا نقوی،سید واجد شاہ اور خالد شاہ، سابق ایس پی راجہ طاہر بشیر،ڈی ایس پی ملک رفاقت،ایس ایچ او وارث خان طیب ظہیر بیگ،راجہ عبداللہ سرور، کرنل انوار عباسی،محمد زبیر کیانی،نمبردار افضل، راجہ افتخار جنجوعہ، راجہ مناظر اقبال، راجہ محمد آصف،چوہدری تسنیم المجید،اشفاق بھٹی، ہمایوں کیانی،راجہ فیصل افراہیم،راجہ اسرار حسین،چوہدری ساجد بنگیال،ملک انوار،ڈاکٹر عاطف مبین،چوہدری یاسر، راجہ خالد،حکیم طاہر عباس،نمبردار نوازش علی،راجہ غلام قنبر،اویس کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔
بچے کے ساتھ زیادتی،مقدمہ درج،واقعہ سرصوبہ شاہ میں پیش آیا
Police case registered over a rape charges against a child in Sir Sooba Shah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02مئی,2024ء)—9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی،مقدمہ درج،واقعہ سرصوبہ شاہ میں پیش آیا۔عاصم علی سکنہ سرصوبہ شاہ نے پولیس کو بتایا کہ میرا بھائی عثمان علی بیرون ملک ملازمت کرتا ہے اور اس کے بچے میرے پاس ہی رہتے ہیں۔21اپریل بوقت 8بجے شب میرے 9سالہ بھتیجے محمد (ع) کیساتھ مسمی فرحان نے خلاف وضع فطری فعل کیا جو میرے بھتیجے نے گزشتہ رات اپنے والد کو فون پر بتایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔
الحاج محمد اسلم کی تقریب قل آج بروز جمعرات دن ساڑھے گیارہ بجے جبر میں ہو گی
Alhaj Muhammad Aslam’s Dua e Qul will be held today, Thursday at 11:30 in Jabber
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,02مئی,2024ء)—معروف سیاسی سماجی رہنما چوہدری ظفرپگاڑہ کے والد محترم الحاج محمد اسلم کی تقریب قل آج بروز جمعرات دن ساڑھے گیارہ بجے جبر میں ہو گی۔