کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر ،2مئی2024) متاثرین بائی پاس او ر کہوٹہ پنڈی روڈ کا اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس کے باہر شدید احتجاج۔ کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین کی سینکڑوں کنال اراضی کا معاوضہ اور قیمتوں کا تعین نہ ہوسکا۔ چار سال سے قیمتی کمرشل اور زرعی زمین کی حیثیت تبدیل کرکے مالکان کا کروڑوں کا نقصان کیاگیا۔ سپل وے۔دیواریں۔ پانی کے کنوویں۔ بورز۔ سولر سسٹم۔ ڈرپ ایریگیشن سسٹم سمیت زرعی اجناس۔ پھلدار پودے اور کمرشل اراضی پر بھاری مشینری اور لوڈرز کے ذریعے متاثرین کو معاوضے دیئے بغیر چار سالوں سے کھدائی، بھرائی اور پہاڑ کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔چار سال سے تاحال نہ تو ریٹس طے کیئے گئے ہیں۔ اور نہ ہی متاثرین کو کچھ بتایاجارہاہے۔ متاترین اراضی راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ۔ رضوان گل کیانی، سابق چیئر مین راجہ شوکت، سابق چیئرمین ہوتھلہ راشد کیانی، سابق کونسلر راجہ ندیم سروٹ،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، کعب عزیز۔ توقیر شبیر۔ وغیرہ نے بتایا کہ ہماری زمینوں کے ریٹس لگاتے وقت موجودہ مارکیٹ ویلیو اور سرکاری ریٹس کو سامنے رکھ کر قیمتوں کاتعین کیاجائے۔احتجاج میں کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کی شرکت۔ کرنل (ر)و سیم جنجوعہ نے کہا کہ متاثرین سے زیادتی کی گئی تو ہم احتجاج پرمجبور ہونگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالکان کا تعین کرتے وقت میرٹ کو مدنظر رکھاجائے۔ من پسند نقشے بنا کر اصل حقدار محروم کیئے جارہے ہیں۔ محکمہ مال، ریونیو اور نیشنل ہائی وے کے ذمہ داران صورتحال کو سمجھیں اور متاثرین کو اعتماد میں لیکر زیادتیوں کا ازالہ کیاجائے۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ کہوٹہ بائی پاس اور چار رویہ کہوٹہ پنڈی روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سہالہ اوور ہیڈ برج کا تقریباً 17 ارب کا منصوبہ حلقہ کی عوام کے لیئے تحفہ ہے۔ ترقیاتی کام عوام کا ہے۔ یہ کسی پر احسان نہیں۔ متاثرین سے کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی۔ اچھے ریٹس لگائے جائیں گے۔ میرٹ پر کام ہوگا۔ انہوں مزید کہا کہ حلقہ کی عوام کے خلوص اور پیار کو بھلا نہیں سکتا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 2 May 2024) Victims of Bypass and Kahuta Pindi Road held a protest rally outside Assistant Commissioner Kahuta office.
Protests outside the AC office demanding compensation and prices of hundreds of kanals of land belonging to the victims of Kahuta Bypass could not be determined.
For four years, valuable commercial and agricultural land has been changed and the owners have lost crores of rupees. Agricultural commodities including drip irrigation systems. Excavation, filling and demolition of the mountain has been going on for four years without compensation to the victims by heavy machinery and loaders on fertile plantation and commercial land.
Neither the victims are being told anything. Raja Saeed Ahmed Advocate Rizwan Gul Kayani, ex-chairman Raja Shaukat, ex-chairman Hothla Rashid Kayani, ex-councilor Raja Nadeem Sarot, President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir, Kaab Aziz. Tauqir Shabbir. etc. said that while fixing the rates of our lands, prices should be kept in view of the current market value and government rates.
چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ بناہل چوہدری غالب حسین،چوہدری بشارت جاپان،چیئرمین چوہدری صداقت کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا اہتمام
The grand ceremony was organized by Chairman Azm No Welfare Trust, Chaudhry Ghalib Hussain, Chaudhry Basharat Japan and Chairman Chaudhry Sadaqat
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،2مئی2024) چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ بناہل چوہدری غالب حسین،چوہدری بشارت جاپان،چیئرمین چوہدری صداقت کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا اہتمام،فری سلائی مشینوں کی تقسیم،ٹوٹل 432.مشینیں بچیوں میں مفت تقسیم کی جا چکی ہیں،تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد طاہر حبیب چیمہ کی خصوصی شرکت، عوام علاقہ کی طرف سے چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ بناہل چوہدری غالب حسین،چوہدری بشارت جاپان،چیئرمین چوہدری صداقت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین،تفصیل کے مطابق گذشتہ یوسی منیاندہ کے علاقہ بناہل میں چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ بناہل چوہدری غالب حسین،چوہدری بشارت جاپان،چیئرمین چوہدری صداقت،ڈاکٹر عبدالحمید کیانی،ڈاکٹر مہ پارہ سیتو،چوہدری حمزہ سیتو،ماسٹر رشید کے زیر اہتمام ان کی رہائش گاہ پر ایک بہت ہی پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معزز مہمانو ں جن میں ڈپٹی سیکرٹری پرائم منسٹر ہاؤس اسلام آباد طاہر حبیب چیمہ،ماسٹر ملک اشفاق،ماسٹر رشید،ماسٹر اختر راجہ،ڈاکٹر ربنواز راجہ،بھٹی پرویز،حاجی ابرار احمد،چوہدری توقیر اسلم،ہیڈ ماسٹر محمد یٰسین،ماسٹرمحبوب حسین،محمد فیاض، طارق حسین،عبد القدوس،مالک حسین، چاچا رحیم،چوہدری اسجد محمود، چوہدری عاصم محمود، چوہدری نصیر احمد،چوہدری محبوب حسین مائک جاپان،کلرسیداں کے بزرگ صحافی چوہدری الفت حسین، کہوٹہ کے صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ بناہل چوہدری غالب حسین کی طرف سے فری سلائی مشینیں تقسیم کی گیں جبکہ ٹوٹل 432مشینیں بچیوں میں مفت تقسیم کی جا چکی ہیں اس موقع پر مقررین نے چیئرمین عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ بناہل چوہدری غالب حسین،چوہدری بشارت جاپان،چیئرمین چوہدری صداقت کے فلائی کاموں کی شاندار الفاظ میں تعریف کی۔