مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اپریل2024) گرمی آتے آتے سردی لوٹ آئی، کہوٹہ میں مسلسل تین دن سے جاری بارش اور ژالہ باری سے سردی کے ساتھ ساتھ ندی نالوں میں بھی شدید تغیانی، متعدد کچے مکانات گر گے، جبکہ کہوٹہ شہر کی نالیوں میں پانی باہر آنے سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کہوٹہ مچھلی چوک،مٹور چوک، کلر چوک اور تحصیل چوک میں پانی نالیوں سے باہر نکل کر دوکانوں میں بھی گھس گیا گٹروں کا گندہ پانی دوکانداروں کی طرف سے نالیوں پر کی جانے والی تجاوز کی وجہ سے نالیوں کا گندہ پانی سٹرکوں پر نکل آیا جس کی وجہ سے ہر طرف بو ہی بو ہو گئی شدید بدبو او ر تعفن کی سے سانس لینا بھی مشکل ہو گیا۔ عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ سوال اٹھایا ہے کہ ایم سی کہوٹہ کا اتنا فنڈز کہاں استعمال ہوتا رہا کہ آج بھی نالیوں کا پانی لوگوں کی دوکانوں میں داخل ہو رہا ہے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 30 April 2024) Due to the continuous rain and hailstorm in Kahuta for past three days, the rivers and canals are also severely damaged, many crude houses will collapse, while the roads are like ponds due to the water coming out of the canals of Kahuta city. While in Kahuta Fish Chowk, Mator Chowk, Kallar Chowk and Tehsil Chowk, the water came out of the drains and entered the shops, due to which there was a smell everywhere, and it became difficult to breathe because of the strong smell. Public circles have severely criticized the poor performance of the administration and have raised the question as to where the funds of MC Kahuta were being used so much that even today the water from the drains is entering people’s shops.
راجہ ساجد محمود کو عمرئے کی ادایگی پرمبارکباد
Raja Sajid Mehmood congratulated on performing Umrah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اپریل2024) ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد کا ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود کو عمرئے کی ادایگی پرمبارکباد، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد نے یونین کونسل ہوتھلہ کی سیاسی وسماجی شخصیت ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود کو عمرئے کی ادایگی پران کے گھر جا کرمبارکبادپیش کی اس موقع پر ان کے ہمراہ ٹھیکیدارراجہ جلیل آف لونہ، سردار شاہد پلوٹ، راجہ آصف، راجہ عمران اور راجہ عاصم بھی موجود تھے، ٹھیکیدار راجہ ساجد محمودنے ن لیگ کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ صغیر احمد اور دیگر تمام مہمانو ں کا شکر یہ ادا کیا اور ان کو آب زم زم اور مدینے پاک کی کھجوریں پیش کیں۔
جامعہ اسلامیہ عصریہ کہوٹہ میں (مولانا عبد الشکور حمادی کے زیر صدارت) قدیم طلباء کا اجتماع
Jamia Islamia Asriyah Kahuta (Presided over by Maulana Abd al-Shakur Hammadi) Old Students Gathering
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اپریل2024) جامعہ اسلامیہ عصریہ کہوٹہ میں (مولانا عبد الشکور حمادی کے زیر صدارت) قدیم طلباء کا اجتماع مقامی طلباء کے علاوہ دور دراز کے طلباء اور اساتذہ کی شرکت، مقامی طلباء اور اساتذہ کرام کے علاوہ دور دراز سے آے طلباء میں مولانا رضوان گجرات، مولانا عتیق روات قاری، زاہد مظفرآباد، قاری ظہیر نتھیہ گلی،مولانا رضوان ایبٹ آباد، قاری طیب اسلام آباد،حافظ قصیر ٹیکسلا، غلامِ مصطفی ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ق، حافظ وسیم وارڈن پولیس افیسر، آصف غوری پرنسپل انڈس کالج کہوٹہ، مفتی طاہر زمان ستی، مولانا تنویر احمد عباسی ،مولانا ابوبکر حمادی، قاری محمد سلیمان، حافظ صغیر احمد، قاری نصیر احمد، حافظ نوید حسین، حافظ محمد منور،حافظ اظہر محمود و دیگر حفاظ و قرا حضرات نے شرکت کی اس اجتماع میں تمام سابقین کی شرکت دیدنی تھی اور ڈائس پر انہوں نے اپنے اپنے جذبات کا کیا تو ان کے ضبط کے بندھن ٹوٹ گے انہوں نے اپنے ادارہ اور اساتذہ سے والہانہ لگاؤ اور عقیدت کا اظہار کیا اس اجتماع میں سابق امیدوار قومی اسمبلی پروفیسر زبیر عباسی،مولانا قاری سہیل احمد عباسی،مولانا قاری محمد آمین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حضرت ھزاروی کے خلیفہ مجاز حضرت علامہ خلیق الرحمان چشتی نے اختتامی دعا کرائی۔