DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Dada Pir Kala Urs mubarak being celebrated in Sultan Khail

خاندان جنجوعہ راجپوت کہوٹہ،کلر سیداں کے 84گاؤں کے جد امجد دادا پیر کالا ؒکا سالانہ عرس مبارک

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اپریل2024)
خاندان جنجوعہ راجپوت کہوٹہ،کلر سیداں کے 84گاؤں کے جد امجد دادا پیر کالا ؒکا سالانہ عرس مبارک،صاحبزادہ عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف سمیت علمائے کرام اور جنجوعہ راجپوت خاندان کے بڑھی تعداد میں معززین علاقہ کی شرکت،صاحبزادہ عمیر ہاشم دربار عالیہ بگہار شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایمان ایک ایسی قیمتی چیز ہے جس کو نصیب ہو جائے اس کی دنیا اور آخر ت سنور جاتی ہے،اللہ تعالی نے جنجوعہ خاندان کے جد امجدحضرت راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالاکو ایمان کی دولت سے نوازہ آج ہم ان کے جتنی اولاد ہیں ہمارے ایک ایک نیک عمل،ہمارے سجدوں، نمازوں کا جتنا ثواب ہمیں ملتا ہے اتنی ہے اللہ تعالی ان کو عطا کرتا ہے آج اسی لیے ہم ان کی یاد میں یہ عرس مناتے ہیں اور ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ جو قومیں اپنے اجداد کو بھلا دیتی ہیں ان کا نشان باقی نہیں رہتا انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا ہے ہم تمہیں ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا ہے اور تمہارے قبائل بنائے ہیں تاکہ تمہاری پہچان ہو مگر ہمارے نزدیک وہ ہے جو متقیٰ و پرہیز گار ہو گاان خیالات کا اظہار انہوں سالانہ عرس مبارک حضرت راجہ سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا کنڈیاری سلطان خیل کی ایک روزہ تقریب کے شر کاء سے اپنے خطاب میں کیاعرس کا پروگرام زیر نگرانی گدی نشین وبانی ممتاز سماجی شخصیت راجہ محمد ذاکر جنجوعہ بگلہ راجگان چیئرمین راجہ رئیل کنگز رابطہ راجگان ہوا دربار عالیہ دادا پیر کالا المعروف راجہ سلطان احمد ثانی کی قبر مبارک کو غسل دیا گیااس کے بعد چادر چڑھائی گی اور دعا کی گئی، راجہ محمد ذاکر جنجوعہ، نمبردارراجہ خضر زمان جنجوعہ، راجہ خالد پرویز آف گھوئی راجگان،راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ عابد حسین جنجوعہ راجہ شاپال جنجوعہ راجہ کلیم ربانی جنجوعہ راجہ بنیامین جنجوعہ راجہ نوید جنجوعہ راجہ طیب تصور جنجوعہ راجہ حمزہ تصور جنجوعہ راجہ منصور شاہد جنجوعہ راجہ سف الرحمن جنجوعہ راجہ فضل الرحیم جنجوعہ راجہ مون جنجوعہ سلطان خیل راجگان راجہ جلیل جنجوعہ کشمیر میرپور راجہ رزاق خان جنجوعہ،راجہ ضیاء اصغر جنجوعہ،راجہ بشارت جنجوعہ،معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت فرزندکہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ،،راجہ خالدجنجوعہ کہوٹہ،ماسٹرراجہ ابرارکہوٹہ، راجہ عاشر جنجوعہ تھوہا خالصہ،راجہ نوید جنجوعہ تھوہا راجگان، راجہ طیب جنجوعہ ٹپیالی سمیت بڑھی تعداد سمیت معززین علاقہ اور جنجوعہ برادری سے تعلق رکھنے والوں پنجاب کشمیر، جہلم،چکوال، گجرات، کلرکہار ودیگر علاقوں سے بڑی تعداد میں شرکت کی آ خر میں آ نے والے مہمانوں میں راجہ محمد ذاکر جنجوعہ بگلہ راجگان کی طرف سے لنگر تقسیم کیا گیا اور صاحبز ادہ عمیرہاشم دربا عالیہ بگہار شریف نے تمام عالم اسلا م کے لیے خصوصی دعا کی۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 28 April 2024)
The annual Urs of Dada Pir Kala, is being celebrated. Sahibzada Umair Hashim Darbar Aliya Baghar Sharif, including scholars and a large number of dignitaries of the Janjua Rajput family participated in the area.

دادا پیر کالا ؒکا ہر سال کی طرع اس سال بھی بہترین طریقے سے منایا گیا ہے،چیئرمین راجہ محمد ذاکر جنجوعہ سمیت تمام معاونین کو مبارکباد

 Chairman Raja Muhammad Zakir Janjua congratulated for organising the urs

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اپریل2024)
نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل حال مقیم سعودی عرب نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنی تاریخ اور اجداد کو بھول جاتی ہیں جو صفحہ ہستی سے مٹ جا یا کر تی ہیں،خاندان جنجوعہ راجپوت کہوٹہ،کلر سیداں کے 84گاؤں کے جد امجد دادا پیر کالا ؒکا ہر سال کی طرع اس سال بھی بہترین طریقے سے منایا گیا ہے،چیئرمین راجہ محمد ذاکر جنجوعہ سمیت تمام معاونین کو مبارکباد پیش کر تا ہوں انہوں نے کہا کہ میں خاندان جنجوعہ راجپوت کہوٹہ،کلر سیداں کے 84گاؤں سے شرکت کرنے والے معززین اور جنجوعہ برادری سے تعلق رکھنے والوں پنجاب کشمیر، جہلم،چکوال، گجرات، کلرکہارسے شرکت کرنے والے تمام معززین کا بھی شکر یہ ادا کرتا ہوں۔

حکومت کسانوں سے ان کی ساری گندم خریدے گی توکسان کوان کی محنت کا پھل بھی مل جائے

If the government buys all the wheat from the farmers so that the labor of farmers will also benefit

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28اپریل2024)
سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی و چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت گندم خریداری کا ہدف کم کرنے کی بجائے کسانوں سے تمام گندم خریدے تاکہ کسان کی مشکلات آسان ہو سکیں۔ اگر حکومت کسانوں سے ان کی ساری گندم خریدے گی توکسان کوان کی محنت کا پھل بھی مل جائے اور اس کی قیمت بھی مل جائے گی،لیکن اگر حکومت یہ اقدام نہیں اٹھائے گی تو پھر کسانوں کو کم قیمت ملنے کی وجہ سیاربوں روپے کانقصان اٹھانا پڑے گا جس سے کسان کی کمر ٹوٹ جائے گی ہم حکومت سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت گندم خریداری کے ہدف میں کا اضافہ کرکے اور فی الفور کسانوں سے گندم خریدئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button