روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)— روات پولیس کی اہم کاروائی،بینک ڈکیتی میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم 07 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،چھینی گئی رقم سے خریدی گئی مہران کار بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والے 03 پسٹل اور رائفل 12 بور بھی برآمد کرلی گئیں۔گرفتار ملزمان میں متین، منظور، عمر اور مبین شامل ہیں،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد برآمدگی عمل میں لائی گئی،ملزمان نے رواں سال فروری میں روات کے علاقہ میں بینک ڈکیتی کی واردات کی تھی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں تھیں۔ پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 27, April, 2024)- Rawat Police’s important operation, 4 suspects of the gang involved in bank robbery were arrested, 07 lakh rupees was stolen and the weapons used in the incidents were recovered.
Mehran car bought with the money was also recovered, 03 pistols and 12-bore rifle used in the incident were recovered from the accused.
The accused committed a bank robbery in Rawat area in February this year, CPO Syed Khalid Hamdani took notice of the incident and formed special teams under the leadership of SP Sadar to arrest the accused.
With the help of technology, human intelligence and CCTV footage, the accused were traced and arrested.
جوئے پر پولیس کے چھاپے کے دوران حادثاتی موت
Accidental death during police raid on gambling den
روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)—جوئے پر پولیس کے چھاپے کے دوران حادثاتی موت، 26/04/2024 کو تقریباً 1730 بجے کے قریب پی ایس رتہ امرال کی مقامی پولیس نے لیاقت ڈھوک حسو کے گھر میں مصدقہ اطلاع پر جوئے کی جگہ پر چھاپہ مارا۔ نذر محمد عرف ماما گونگا نامی شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ابتدائی معلومات کے مطابق اس نے گھر کی چھت سے چھلانگ لگائی اور گردن کے بل گر گیا۔ جس کی وجہ سے اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔مقامی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی۔