کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)— مسماۃ نوشتہ کوثر سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں اپنی ہمشیرہ مہوش پروین اور بچوں کے ہمراہ گھر میں سو رہی تھی کہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب دروازے پر دستک ہونے پر میں نے دروازہ کھولا تو باہر تین نقاب پوش اشخاص جن کے پاس جدید اسلحہ تھا کھڑے تھے اور جو زبردستی ہمارے گھر میں گھس آئے اور مجھے گلے سے پکڑ کر دیوار کیساتھ لگا دیا۔میں نے چھڑانے کی کوشش کی تو اس دورن ایک شخص کے چہرے سے نقاب اتر گیا جس پر ملزم ندیم طیش میں آ گیا اور تشدد کرنا شروع کر دیا اور گن پوائنٹ پر دیوار کیساتھ لگا دیا۔اس دوران ملز م نے دوسرے کمرے سے میری ہمشیرہ کو گن پوائنٹ پر باہر نکال کر میرے ساتھ بیٹھا دیا جبکہ تیسرا نامعلوم ملزم ہم دونوں کے پاس کھڑا رہا جبکہ ملزم ندیم گھر میں موجود سٹور روم میں پڑے لوہے کے بکسوں کے تالے و کنڈے توڑ کر قیمتی سامان جن میں مبلغ ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی،ایک عدد طلائی انگوٹھی مالیتی پندرہ ہزار جبکہ میری ساس کی 70ہزار روپے کی کیش اور میرے پرس میں موجود چھ ہزار روپے کی رقم نکال لی اور ایک گھنٹہ تک ہم دونوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنائے رکھا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 27, April, 2024)- Noshta Kausar while registering the police case, stated that I was sleeping at home with my sister Mehwish Parveen and children, that at 11:30 in the night, When there was a knock on the door around 12:00, I opened the door and there were three masked persons with modern weapons standing outside who forcibly entered our house and grabbed me by the neck and pinned me against the wall. I tried to escape. At that time, the mask came off the face of a person, on which the accused Nadeem got angry and started torturing us and pinned us against the wall at gunpoint. Meanwhile, the accused took my sister out from the other room at gunpoint, and made her sat next to me, while the third unknown accused stood next to both of us, while the accused Nadeem broke the locks and hinges of the iron boxes in the store room of the house, valuables, including cash worth three and a half lakh rupees, one piece of gold. The ring worth 15,000 rupees, while my mother-in-law’s cash of 70,000 rupees and 6,000 rupees in my wallet were taken out and they kept both of us hostage at gunpoint for an hour. Kallar Syedan police are investigating the allegations.
دار ارقم سکولز چوکپنڈوری کے طالب علم محمد ازان زاہد کا اعزاز،گوجرخان ریجن کے سکولز طلبہ کے مابین مقابلہ حسن قرات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی
Muhammad Azan Zahid, a student of Dar Arqam Schools Chauk Pindori, won the second position in the Hasan Qaraat competition among the students of Gujar Khan region schools
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)— دار ارقم سکولز چوکپنڈوری کے طالب علم محمد ازان زاہد کا اعزاز،گوجرخان ریجن کے سکولز طلبہ کے مابین مقابلہ حسن قرات میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔گوجرخان کے محمد احسن علی نے پہلی اور دولتالہ کے طلحہ مصطفی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے رہنماوں چوہدری ابرار حسین،محمد توقیراعوان،جاوید اقبال،حاجی عبدالقیوم نے مقابلہ حسن قرات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو مبارکباد دی ہے۔
یورپ امریکہ سے جدید تربیت حاصل کرنے والی بیوروکریسی پاکستان میں کوئی بھی کام ڈھنگ سے نہیں کرتی
The bureaucracy, which received modern training from Europe and America, does not do any work properly in Pakistan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)— ہماری اعلی تعلیم یافتہ اور یورپ امریکہ سے جدید تربیت حاصل کرنے والی بیوروکریسی پاکستان میں کوئی بھی کام ڈھنگ سے نہیں کرتی جس کی تازہ مثال چینی کے نئے فی کلو نرخ ہیں۔ اب چینی کے نئے نرخ 98 روپے 82 پیسے فی کلو مقرر کیئے گئے ہیں یہ ننانوے یا سو روپے بھی مقرر کیئے جا سکتے تھے اب دوکاندار ایک کلو چینی خریدنے والے کو سو روپے کے عوض ایک روپیہ اور اٹھارہ پیسے واپس لوٹائے گا اسی طرح پنجاب حکومت نے آٹے کے بیس کلو بیگ کے نرخوں میں چھ سو روپے سے زائد کی کمی کے بعد روٹی کے نرخ کم کیئے تو افسر شاہی نے روٹی کے نرخ بیس سے کم کرکے سولہ روپے کردیئے یہ پندرہ روپے کرکے بھی فریقین کو ریزگاری کی الجھن سے بچایا جا سکتا تھا مگر ایسا ہرگز نہ کیا گیا۔
دھمالی میں سردار داؤد انتقال کر گئے
Sardar Daud passed away in Dhamali
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)— پیپلز پارٹی کے رہنما سردار محمود اختر کے بھائی اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار محمد آصف کے چچا سردار داؤد انتقال کر گئے۔ نمازجنازہ گاؤں دھمالی میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری فیصل حفیظ، حاجی اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس،نوید اختر مغل،مسعود احمد بھٹی، صوفی ضابر حسین،جنید بھٹی،نمبردار عصمت اللہ، ملک اشفاق،چوہدری شاہد گجر،عاصم صدیق راجہ، مرزا عبدالرحمٰن،سائیں امجد حسین، شیخ تیمور ودوس،علی افسر بھٹی،راجہ تنزیل الرحمان،صوبیدار طارق وڑائچ،راجہ جاوید، اکرام الحق قریشی،منیر چشتی،جاوید اقبال،چوہدری ارشد و دیگر نے شرکت کی۔
سابق کونسلر راجہ ضمیر حسین کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا
Former councillor Raja Zameer Hussain was laid to rest in Tal Khalsa village
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,27, اپریل,2024ء)— سابق کونسلر راجہ ضمیر حسین کو گاؤں تل خالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،راجہ تنویر حسین،چوہدری توقیراسلم،غلام جیلانی،ضمیر الرحمان،راجہ نعمان،مرزا عمران سرور،حاجی محمد آمین و دیگر نے شرکت کی۔