کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25, اپریل,2024ء)—سابقہ رنجش پر ملزمان نے دکان پر بیٹھے دو افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔زخمی ہونے والوں کے نام محمد سفریز جیلانی اور حمزہ حسین معلوم ہوئے ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کلر سیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا۔زخمی ہونے والوں کا تعلق چوکپنڈوری کے گاؤں نندنہ جٹال سے بتایا جاتا ہے جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 25, April, 2024)- Due to previous grudge, the accused shot and injured two persons sitting in the shop who were shifted to Rawalpindi after providing first aid at THQ Hospital, Kallar Syedan.
The names of the injured were identified as Muhammad Safraz Jillani and Hamza Hussain. As soon as the incident was reported, Kallar Syedan police reached the spot and shifted the injured to THQ Hospital. The two men shot and injured are said to be from village Nandna Jatal of Chauk Pindori while the accused fled from the spot after the firing.
انجینئر قمر السلام راجہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کلر سیداں میں جاری انٹر میڈیٹ فرسٹ اینول 2024 کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا
Engineer Qamar-ul-Islam Raja visited the examination centers of the ongoing Intermediate First Annual 2024 in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25, اپریل,2024ء)—چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ضلع راولپنڈی انجینئر قمر السلام راجہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کلر سیداں میں جاری انٹر میڈیٹ فرسٹ اینول 2024 کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا اور تعلیمی بورڈ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد فاروقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران انہوں نے امتحانی مراکز کے علاوہ سکولز اور کالجز میں قائم فزکس لیب اور مارکنگ سنٹرز کو بھی چیک کیا۔چیئرمین تعلیمی بورڈ محمد عدنان خان نے اس موقع پر کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی اور انتظامیہ کے تعاون سے شفاف امتحانات کے انعقاد کا عزم اور بوٹی مافیا کیخلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کنٹرولر امتحانات پروفیسر ساجد فاروقی کا کہنا تھا کہ امتحانات اور مارکنگ کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتائی اور نااہلی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے شامل امتحان امیدواران کے بیٹھنے کا پلان،امتحانی عملے کی حاضری اور روشنی کے انتظامات کو بھی چیک کیا اور امتحانی بورڈ کی طرف سے جاری شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام ایگزامینر کو ہدایات جاری کیں۔
درجنوں نجی بنکوں نے شہر کی اکلوتی شاہراہ پنڈی چوآروڈ پر اس کے شولڈرز پر قبضہ جما رکھا ہے
Dozens of private banks have taken over hard shoulders of the city’s only major Pindi Choa road
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25, اپریل,2024ء)—بلدیہ کلرسیداں اندرون شہر قانون شکنوں کی سب سے بڑی سہولت کار ہے اس کے لیئے دیگر اضلاع اور صوبوں سے آنے والوں کے لیئے بلدیہ کے دروازے اور دل دونوں شب و روز کھلے رہتے ہیں اور قانون کی عملداری صرف مقامی افراد پر نافذ کرکے حکام کو رپورٹ کردی جاتی ہے درجنوں نجی بنکوں نے شہر کی اکلوتی شاہراہ پنڈی چوآروڈ پر اس کے شولڈرز پر قبضہ جما رکھا ہے بیشتر نجی بنکوں کے تمام عملے کی موثرسائیکلیں اسی سڑک کے اوپر صبح سے شام تک کھڑی رہتی ہیں سٹی ٹریفک وارڈن اسے بلدیہ کا مسئلہ قرار دے کر تماشائی بن جاتے ہیں سڑک کے بیشتر شولڈرز اور فٹ پاتھوں پر قبضہ مافیاز قابض ہے اور بلدیہ ان کی مددگار ہے وزیراعلی پنجاب مریم نواز بلدیہ کلرسیداں کی قبضہ مافیاز سے گہرے تعلقات کا نوٹس لیتے ہوئے مین سڑک اور فٹ پاتھوں کو قبضہ مافیاز سے آزاد کروا کے قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں۔
چوہدری اسد محبوب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Wallima of Ch Asad Mahboob celebrated with social and political personalities
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,25, اپریل,2024ء)—معروف سیاسی رہنما چوہدری محبوب حسین لس کے فرزند چوہدری اسد محبوب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف،رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد عظیم،راجہ خرم پرویز،ملک پرویز کنگر،راجہ زاہد خورشید،راجہ اورنگزیب، چوہدری توقیراسلم،مرزا عمران سرور،چوہدری جمیل وارثی،ظفر محمود چشتی،شبیر بھٹی،چوہدری فیاض اختر،جمشید کیانی،ابرار وارثی،ملک محمد نصیر،اکرام الحق قریشی،چوہدری اخلاق حسین،شیخ قیصر قیوم،۔مرزا ارشد اقبال،ساجد گوندل،سلیم خٹک،ملک اکبر عباس،ملک نواز،شکیل کیانی،ملک آصف،آفتاب شاہ،راجہ سہیل کیانی،چوہدری جمیل اکرم،لالہ محمدشبیر،شبیر،چوہدری تاجک ایڈووکیٹ،چوہدری ضیافت و دیگر نے شرکت کی۔