DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Raja Sagheer Ahmed presented the demands of collection of toll tax on Rawat Kallar Dhuangli Road, completion of remaining work of Kallar Dhuangli Road and urgent decision on vacant posts of THQ Hospital

راجہ صغیراحمد نے روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹول ٹیکس کی وصولی،کلر دھانگلی روڈ کے بقیہ کام کو جلد مکمل کرنے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کی خالی آسامیوں پر فوری تعنیاتی کے مطالبات پیش کر دیئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21, اپریل,2024ء)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے دفتر میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی کلرسیداں سے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیراحمد نے روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹول ٹیکس کی وصولی،کلر دھانگلی روڈ کے بقیہ کام کو جلد مکمل کرنے اور ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کی خالی آسامیوں پر فوری تعنیاتی کے مطالبات پیش کر دیئے اجلاس کی صدارت کمیٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی انجینئر قمرالسلام راجہ نے کی اجلاس میں ضلع راولپنڈی کے ارکان قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جس میں ایم۔پی۔اے راجہ صغیر احمد نے حلقہ پی۔پی 7 (تحصیل کلرسیداں و کہوٹہ) کی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ روات کلرسیداں روڈ پر منظور ٹال پلازہ کو فکشنل کرنے کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے انتظامیہ کو باور کرایا کہ یہ ہر گز قابل قبول نہیں اس پر کام بند کرنا ہوگا اور مزید لیگل طریقے سے پیپر ورک مکمل کرنے کے بعد اسکو مکمل رکوادیا جائے گا۔انہوں نے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے کاغذات کی جانچ پڑتال کی آڑ میں عوام کو تنگ کرنے کا مسئلہ بھی اجاگر کیا گیا اور سی۔پی۔او صاحب سے درخواست کی کہ انہیں اپنی توجہ گشت پر مرکوز کرنی چاہیے۔انہوں نے کہوٹہ اور کلرسیداں میں نفری کے مسئلے کو فوری حل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹی ایچ کیو کلرسیداں اور کہوٹہ میں تمام خالی آسامیوں پر فورج تعنیاتی کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے سوئی گیس اور بجلی کے جاری منصوبوں مکمل کا مطالبہ کیا اور واپڈا کی جانب سے اووربلنگ کا بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ کلر سیداں دھان گلی کارپٹ روڈ کیلئے فنڈز جاری ہوچکے ہیں اسے فوری مکمل کیا جائے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 21, April, 2024)- In the first meeting of the District Coordination Committee held in the office of the Deputy Commissioner, Rawalpindi, Member of the Punjab Assembly from Kallar Syedan, Raja Sagheer Ahmed, demanded collection the toll tax on Rawat Kallar Dhuangali Road. The meeting was presided over by the head of the committee, member of the National Assembly, Engineer Qamarul Salam Raja, and the members of the National Assembly of Rawalpindi district presented the demands for the early completion of the remaining work of Kallar Dhuangali Road and immediate decision on the vacant posts of THQ Hospital Kallar Syedan.

کلرسیداں شہر کے سربمہر تمام تندور ڈی سیل کرنے کا فیصلہ

Decision to de-seal all tandoors in the city of Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21, اپریل,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی سے نان بائی ایسوسی ایشن کلرسیداں کے وفد کی مقامی صدر حبیب الرحمان کی سربراہی میں ملاقات،کلرسیداں شہر کے سربمہر تمام تندور ڈی سیل کرنے کا فیصلہ،نان بائی روٹی 16 روپے میں فروخت کرنے پر رضا مند ہو گئے،ایسی کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے نانبائی ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب حکومت کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہیں نان بائیوں نے کہا کہ روٹی کے نرخوں میں کمی کا صوبائی حکومت کا فیصلہ سستی شہرت کے سوا کچھ نہیں گزشتہ برس گندم کا سرکاری نرخ 3900 روہے تھا آج بھی یہی یے تو ہمیں بتایا جائے کہ آٹا کہاں سستا ہوا ہے ہم وہاں سے خریداری کرنے کو تیار ہیں،سستے آٹے کی فراہمی کہاں ہوتی ہے ہمیں بھی بتایا جائے،بجلی گیس دوکانوں کے اخراجات میں بھاری اضافے کے بعد حکومت سستی روٹی کے لیئے نان بائیوں کے پیچھے پڑ گئی ہے اگر حکومت اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں کمی چاہتی ہے تو پٹرول بجلی گیس سستی کردے ہر شے خود بخود سستی ہو جائے گی اس موقع پر نان بائیوں نے روٹی سولہ روپے پر فروخت کی یقین دھانی کروا دی تو اے سی نے بھی سربمہر تمام تندور ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں درجنوں آسامیاں خالی ہونے سے ہسپتال کی کارکردگی پرمنفی اثرات مرتب ہو نے لگے

Dozens of vacant posts in THQ Hospital Kallar Syedan started having negative effects on the performance of the hospital

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21, اپریل,2024ء)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں درجنوں آسامیاں خالی ہونے سے ہسپتال کی کارکردگی پرمنفی اثرات مرتب ہو نے لگے۔قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سابق ایم ایس ڈاکٹر سہیل اعجاز ملک کی ٹرانسفر کے بعد ابھی تک کسی مستقل ایم ایس کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔انہوں نے بتایا کہ سینئر ویمن میڈیکل آفیسرز کی 02،ایمرجنسی میڈیکل آفیسرز کی 05،لیڈی ہیلتھ وزٹرز کی 01،دائی/مڈ وائف کی ایک،ڈسپنسرز کی 02،تھیٹر ٹیکنیشن /اسسٹنٹ کی 01 اورریڈیوگریپر کی 01آسامی خالی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں ویمن میڈیکل آفیسرز کی 09آسامیاں ہیں جن میں سے ایک ڈیپوٹیشن،دو میٹرنٹی لیو اور ایک ڈیوٹی سے غیر حاضر ہے جبکہ دو ویمن میڈیکل آفیسرز کی ایڈہاک پر تعیناتی کی گئی ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں کی روزانہ کی او پی ڈی بارہ سے چودہ سو مریضوں کے درمیان ہے محدود وسائل اور سٹاف کے ہمراہ لوگوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہیں اگر ہسپتال کی خالی آسامیوں پر تعنیاتیاں کردی جائیں تو اس سے صورتحال کو بہت بہتر بنایا جا سکتاہے۔

مرید چوک کلر سیداں میں مضر صحت کیلوں اور سیب کا جوس تیار کر کے فروخت کرنے عامر خان نامی جوس شاپ کے مالک کو چالان

A fine handed  to the owner of a juice shop selling unhealthy juice in Mureed Chauk

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21, اپریل,2024ء)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے مرید چوک کلر سیداں میں مضر صحت کیلوں اور سیب کا جوس تیار کر کے فروخت کرنے عامر خان نامی جوس شاپ کے مالک کو چالان کر دیا۔ انہوں نے ماربل فیکٹری اور کباڑ خانے کا بھی دورہ کیا اور ڈینگی ایس او پی کی خلاف ورزی کرنے پر چالان جبکہ دیگر کو نوٹسز جاری کر دہئے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم،تحصیل سنٹری انسپکٹر راجہ عبدالجبارو دیگر بھی ہمراہ تھے۔

پولیس کو مطلوب اشتہاری مقتول واحد یاسین کے والد محمد یاسین نے آئی جی پنجاب پولیس کے نام ایک درخواست

A request to the IG Punjab Police by Muhammad Yasin, the father of the killed Wahid Yasin

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,21, اپریل,2024ء)—پولیس کو مطلوب اشتہاری مقتول واحد یاسین کے والد محمد یاسین نے آئی جی پنجاب پولیس کے نام ایک درخواست میں اپنے بیٹے کی ہلاکت پر سی پی او راولپنڈی،ایس ایس پی آپریشن،ڈی ایس پی صاحبان کہوٹہ،گوجرخان، اے ایس پی ٹیکسلا،کلرسیداں،روات، گوجرخان،کہوٹہ،صدر بیرونی،سی آئی اے کے علاوہ درجنوں پولیس ملازمین اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کو کہا ہے اس کا بیٹا واحد یاسین شب گیارہ بجے گھر پہنچا جس کے فوری بعد اسے ارسلان اور علیان دیگر کے ہمراہ گوجرخان میں اک شادی پر چلے گئے جس کے اگلے روز میرے بیٹے کی نعش پوسٹمارٹم کے لیئے کلرسیداں ہسپتال لائی گئی انہوں نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ ان کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور میڈیکل بورڈ سے ان کے مقتول بیٹے کا پوسٹمارٹم کروایا جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button