DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan The Syedan police register case of murder against six of his associates for the murder of the wanted Wahid Yasin alias Wahidi.

کلر سیداں پولیس نے اشتہاری واحد یاسین عرف واحدی کے قتل کرنے کے الزام میں اسی کے چھ ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20, اپریل,2024ء)—کلر سیداں پولیس نے اشتہاری واحد یاسین عرف واحدی کے قتل کرنے کے الزام میں اسی کے چھ ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔گزشتہ شب لواحقین نے وقوعہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے نعش وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا جس پر کلرسیداں پولیس نے سول ہسپتال کلرسیداں میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی کے سردخانے میں منتقل کردیا تھا۔جمعہ کے روز لواحقین نے مقتول کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لیئے درخواست دی جو منظور نہ ہوسکی جس کے بعد وقوعہ کے 31/32 گھنٹوں بعد مقتول واحد یاسین کو اس کے آبائی گاؤں دھمالی میں نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ ادہر کلرسیداں پولیس نے رات گئے مقتول واحد یاسین کے قتل میں اسی کے چھ ساتھیوں کو نامزد کردیا۔ایف آئی آر کے مطابق پولیس افسران و ملازمین معمول کی گشت و تلاش مجرمان اشتہاری واحد یاسین عرف واحدی مرید چوک کلر سیداں میں موجود تھے کہ اس دوران مخبر خاص نے اطلاع دی کہ مجرم مذکور ہمراہ دیگر مجرمان اشتہاری عامر شاہ،علی زعفران و دیگر تین کس نامعلوم جنگل کسی نما دیہہ رجام کے پاس موجود ہیں جس پر ہم فوری طور پر موقع پر پہنچے تو رجام کی طرف سے تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ اشخاص کو آتے دیکھا۔جس پر مناسب حکمت عملی اپناتے ہوئے سرکاری گاڑی سے اتر کر معہ ملازمان کچے راستے پر درختون کی آڑ لے کر ناکہ بندی کی جبکہ سرکاری گاڑی کو اس مقام سے تھوڑا پیچھا کھڑا کر دیا کہ اسی اثناء میں تینوں موٹر سائیکل سوار سامنے آ گئے جو ایک موٹر سائیکل پر ایک نامعلوم مسلح پسٹل جبکہ اس کے پیچھے مجرم اشتہاری واحد یاسین مسلح ایس ایم جی جبکہ دوسرے موٹر سائیکل پر ایک نامعلوم مسلح پسٹل جبکہ اس کے پیچھے مجرم اشتہاری علی زعفران مسلح کلاشنکوف جبکہ تیسرے موٹر سائیکل پر ایک نامعلوم جبکہ اس کے پیچھے عامر شاہ مسلح کلاشنکوف سوار تھا جو پولیس پارٹی کو سامنے دیکھ کر تینوں نے اپنی اپنی کلاشنکوف کاک کر لیں جبکہ موٹر سائیکل سواروں نے بھی اپنے پسٹل نکال لئے اور موٹر سائیکل کھڑے کر کے پولیس پارٹی پر با نیت قتل سیدھی فائرنگ شروع کر دی جوپولیس پارٹی نے احسن طریقے سے خود کا بچاؤ کیا اور ملزمان کی فائرنگ روکنے کیلئے پولیس ملازمین نے اکا دکا ہوائی فائرنگ بھی کی جبکہ مجرم اشتہاری واحد یسین نے موٹر سائیکل سے نیچے اتر کر پولیس کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے پولیس پارٹی پر کلاشنکوف سے فائر کیئے جس پر میں نے با آواز بلند اپنا تعارف کراتے ہوئے فائرنگ روکنے کیلئے کہا اس دوران عامر شاہ کا ایک فائر واحد یسین کی ٹانگ پر جبکہ ایک نامعلوم ملزم کے پسٹل کے فائر واحد یسین کے سر اور چھاتی پر لگے جو زخمی ہو کر گر گیا جبکہ باقی ملزمان رجام کی طرف جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی ملزم واحد یسین کی پڑتال کرنے پر مذکورہ جاں بحق ہو چکا تھا جس کے دائیں ہاتھ میں کلاشنکوف لوڈ شدہ پڑی پائی جس کو ان لوڈ کرنے پر میگزین سے 10روند زندہ جبکہ چیمبر میں ایک روند زندہ برآمد ہوا۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر جو تصاویر شیئر ہوئی ہیں وہ کچھ اور ہی بیان کر رہی ہیں مگر پولیس کے موقف یہی ہے کہ مقتول کی موت اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی ہے۔

Kaler Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 20, April, 2024) – Kallar Syedan police has registered a case of murder against six of his associates on the charge of killing the wanted Wahid Yasin alias Wahidi.

Last night, the family members of the murdered Wahid Expressing his concerns, have refused to accept the dead body, on which the Kallar Syeddan police transferred the body to the mortuary of the District Headquarters Hospital Rawalpindi after the post mortem at the Civil Hospital, Kallar Syeddan.

On Friday, the family members of the deceased again An application was made for post-mortem which could not be granted after which 31/32 hours after the incident the deceased Wahid Yasin was cremated in his native village Dhamali after performing funeral prayers.

Kallar Syedan police named six of his accomplices in the late night murder of the deceased Wahid Yasin. According to the FIR, the police officers and employees were present in the routine search and search of the accused Wahid Yasin alias Wahidi Mureed Chowk Kallar Syedan.

The informant informed that the mentioned criminal along with other criminals Aamir Shah, Ali Zafran and three others are present in some unknown forest near Rajam village.

While police wnet on raid, the three motorcycles Riders came forward, one motorcycle armed with an unknown pistol while behind him the accused Wahid Yasin armed with an SMG while on the second motorcycle an unknown armed pistol while behind him the accused Ali Zafrann armed with a Kalashnikov while on the third motorcycle was Unknown, while behind him was Amir Shah armed with a Kalashnikov who, seeing the police party in front, the three of them cocked their Kalashnikovs,

while the motorcyclists also took out their pistols and fired directly at the police party. The police party defended itself well and to stop the shooting of the accused, the police personnel fired in the air, while the criminal accused, Wahid Yasin, got down from the motorcycle and advanced towards the police and attacked the police party.

They fired from Kalashnikov, on which I loudly introduced myself and asked them to stop firing. Meanwhile, Amir Shah fired at Wahid Yasin’s leg, while the pistol of an unknown accused hit the head and chest of Wahid Yasin, who was injured. He fell down while the rest of the accused managed to escape in the forest towards Rajam.

On checking the injured accused, Wahid Yasin, was found dead with gun. On the other hand, the pictures that have been shared on social media are telling something else, but the police stand that the deceased died due to firing by his colleagues died from his colleges firing.

ابن حسن سکنہ منگلورہ کو پی وی سی تار سے ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا

Ibn Hasan of Mangloora was found stealing electricity by installing a direct latch with a PVC wire

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20, اپریل,2024ء)—آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کے ایس ڈی او جمال لطیف نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کروایا کہ گزشتہ روز دن ایک بجے کے قریب آئیسکو چوآ خالصہ کی ڈیٹیکشن ٹیم جو کہ عالمگیر پراچہ،محمد عمران اور طاہر محمود پر مشتمل تھی نے دوران چیکنگ مسمی ابن حسن سکنہ منگلورہ کو پی وی سی تار سے ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے پایا گیا۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

پنجاب حکومت نے ایک بار پھر روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹول پلازہ قائم کر کے ٹیکس کی وصول آج سے کرنے کا فیصلہ کیا

The Punjab government once again decided to collect the tax from today by establishing a toll plaza on Rawat Kallar Dhungali Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20, اپریل,2024ء)—پنجاب حکومت نے ایک بار پھر روات کلر دھانگلی روڈ پر ٹول پلازہ قائم کر کے ٹیکس کی وصول آج سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بار سردار مارکیٹ میں ٹول پلازہ قائم کیا جا رھا ہے یاد رہے کہ رواں برس فروری میں بھی ٹول پلازہ قائم کیا گیا تھا جس کو لوگوں نے مزاحمت کر کے ختم کردیا تھا جس پر اس وقت کے امیدواران اسمبلی محمود شوکت بھٹی،راجہ ندیم احمد سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا یہ ٹول پلازہ دوبارہ قائم کردیا گیا جو آج بروز ہفتہ سے آپریشنل ہو جائے گا۔

سردار صلاح الدین احمد عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Sardar Salahuddin Ahmed returned home after performing Umrah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20, اپریل,2024ء)—بزم مہریہ غوثیہ کلرسیداں کے سربراہ سردار صلاح الدین احمد عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے،سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج سردار طارق مسعود،سردار اعجاز اسحاق خان،پنجاب ٹیچرزیونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر احسان الحق قریشی، مسعود احمد بھٹی،نعمان ظفر،قاسم رضا،اکرام الحق قریشی و دیگر نے ان سے ملاقات کرکے انہیں دلی مبارکباد دی۔

محکمہ صحت سے ریٹائرڈ ڈی ایچ او ڈاکٹر لاڈلے حسن کے فرزند ڈاکٹر زبیر حسن خان کی شادی ڈاکٹر عائشہ جاوید سے نارتھ ناظم آباد کراچی میں سرانجام پائی

The marriage of Dr. Zubair Hasan Khan, son of retired DHO Dr. Ladley Hasan from the Health Department, to Dr. Ayesha Javed was performed in North Nazimabad, Karachi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,20, اپریل,2024ء)—معروف معالج اور محکمہ صحت سے ریٹائرڈ ڈی ایچ او ڈاکٹر لاڈلے حسن کے فرزند ڈاکٹر زبیر حسن خان کی شادی ڈاکٹر عائشہ جاوید سے نارتھ ناظم آباد کراچی میں سرانجام پائی۔ رخصتی کی تقریب میں کراچی،ساہیوال،لاہور،راولپنڈی اور کلرسیداں سے ان کے عزیز رشتہ داروں اور دوستوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button