مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اپریل2024) پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر آف ڈھوک گلہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرادیا گیاہے عوام پہلے ہی بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہے اب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہا کردی ہے ان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام پر مزید ظلم نہ کرے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر غریب آدمی سے جینے کا حق چھین لیا ہے ملک پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی کے لپیٹ میں ہے عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگدست ہو کر بچوں سمیت خودکشیاں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر ظلم اور غریب عوام کا معاشی قتل عام ہے پٹرول، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے حکومت کی عوام دشمن پالیسیاں قابل مذمت ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں اور سفید پوش طبقہ خون کے آنسوں رونے پر مجبور ہے۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 19 April 2024) PTI’s young political and social personality Sardar Mazhar of Dhok Gallah condemned the increase in the prices of petroleum products and said that a petrol bomb has been dropped on the people due to inflation. They say that the government should not oppress the people any more. The government has taken away the right to live from the poor man by increasing the prices of petroleum products. The country is already in the grip of the worst inflation in history. He said that the increase in the price of petrol will further increase the inflation. He demanded that the increase in the prices of petroleum products should be withdrawn.
ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود اور ٹھیکیدار توصیف خالد ستی نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی
Thekadar Raja Sajid Mahmood and Thekadar Tauseef Khalid Satti perform Umrah
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19اپریل2024) ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود اور ٹھیکیدار توصیف خالد ستی نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی، دوستوں،عزیزوں کی طرف سے مبارکباد،یونین کونسل ہوتھلہ کی رہائشی سیاسی وسماجی شخصیات ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود اور ٹھیکیدار توصیف خالد ستی نے عمرہ ادائیگی کر لی دونوں شخصیات کو عمرئے کی ادائیگی پر ان کے دوستوں،ٹھیکیدار قمر عباسی، ماسٹر انور عباسی،چیئرمین عنائت اللہ ستی، ڈاکٹر مجیب اللہ ستی،سردار شاہد محمود، محمد ضمیر، حافظ محمد حسین، حافظ محمد نعیم، مرزاچاند، محمد یاسیر،تنویر احمد،طاہر چوہان،شمس اخلاق، محمد عثمان، حاجی محمد ریاض،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی ہے۔