DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Organizational meeting of PTI was organized in Kahuta in which former MNA Sadaqat Ali Abbasi took special part

کہوٹہ میں پی ٹی آئی کی تنظیمی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سابق ایم این اے صداقت علی عباسی کی خصوصی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18اپریل2024)
کہوٹہ میں پی ٹی آئی کی تنظیمی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سابق ایم این اے صداقت علی عباسی کی خصوصی شرکت،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کرنل (ر) سعید جنجوعہ، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ سردار رضا،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ واحد سمندر،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر،صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ شیخ عمار غفار، لائیر ونگ کے حافظ غلام ربانی ایڈووکیٹ،سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ پرویز اقبال،ٹھیکیدار احمد قریشی،ٹھیکیدار نصیر قریشی،قاضی افتخار،محمد گلفراز،شیخ شفیق اور غلام رسول قریشی سمیت کہوٹہ سٹی کے تنظیمی عہدیداران اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر صداقت علی عباسی کو سوشل میڈیا پر قتل کی دھمکیاں دینے پر مزمت کی گئی اور اس شخص کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا, تمام شرکاء نے صداقت علی عباسی کو صحت کی بحالی اور عید کی مبارکباد بھی دی, تمام تنظیمی عہدیداران نے صداقت علی عباسی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 18 April 2024)
Organizational meeting of PTI was organized in Kahuta in which former MNA Sadaqat Ali Abbasi, President PTI Kahuta Tehsil Colonel (retd) Saeed Janjua, General Secretary PTI Tehsil Kahuta Sardar Raza, Senior Vice President PTI Kahuta Raja Wahid Samudran, Senior Vice President PTI Kahuta Sardar Mazhar, President PTI Youth Wing Sheikh Amar Ghaffar, Legal Wing Hafiz Ghulam Rabbani Advocate, Secretary Information PTI Tehsil Kahuta Parvez Iqbal, Contractor Ahmed Qureshi, The meeting attended by the organizational officials of Kahuta City including contractor Naseer Qureshi, Qazi Iftikhar, Muhammad Gulfaraz, Sheikh Shafiq and Ghulam Rasool Qureshi and others unanimously condemned death threats to Sadaqat Ali Abbasi on social media, all participants wished Sadaqat Ali Abbasi for recovery of health and Eid greetings, all organizational officials expressed full confidence in Sadaqat Ali Abbasi.

تحصیلدارملک سعید احمد کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی

Tehsildar Malik Saeed Ahmed’s action against illegal profiteers

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،18اپریل2024)— چیف آفیسر سپیشل پرائس مجسٹریٹ کہوٹہ مخدوم احمد بلال اور تحصیلدارملک سعید احمد کی ناجائز منافع خوروں کے خلاف کاروائی ریٹ لسٹ سے زائداشیاء فروخت کرنے پر متعدد کو جرمانے اور وارننگ ریٹ لسٹ سے تجاوز کرنے پر کسی سے کوئی رعایت نہ بخشی جائے گی۔ ناجائز منافع خوری کا سلسلہ نہ روکا گیا تو مقدمات درج کیے جائیں گے۔ سختی سے ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کروایا جائے گا۔ مخدوم احمد بلال اور ملک سعید کی میڈیا سے گفتگو چیف آفیسر مخدوم احمد بلال نے کہا کہ ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ کی ایک ہی ریٹ لسٹ ہے جس پر سختی سے عمل در آمد کروایا جائے گا۔ سب کو انتباہ کر رہا ہوں کہ ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کریں وگرنہ مقدمات درج کیے جائیں گے۔ روزانہ کی بنیاد پر کاروائی ہو گی۔

تا حال نانبائیوں کی ہڑتال جاری

The bakers’ strike is still going on to third day

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،18اپریل2024)— 3 دن گزر گئے تا حال نانبائیوں کی ہڑتال جاری۔ نہ کوئی عوامی نمائندہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے میدان میں نہ انتظامیہ مقرر کردہ نرخ سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر سکی۔ حکومت پنجاب کے اعلان کے بعد کہوٹہ میں بھی نانبائیوں کی ہڑتال جاری ہے۔ الیکشن سے اب تک عوامی نمائندے غائب عوام شدید پریشان مہنگائی کا بول بالا عوام کا کوئی پرسان حال نہیں الیکشن میں سبز باغ دیکھانے بلند بانگ دعوے کرنے والے نمائندگان سکرین سے آؤٹ عوام جائیں تو کدھر جائیں۔ آئے روز پٹرل، بجلی، گیس، ڈیزل مہنگا بھاری برقم ٹیکس ہونے کے باوجود عوام کو نہ صحت اور نہ تعلیم کی سہولیات میسر عوام عاجز آگئے۔ ایم این اے اسامہ اشفاق سرور بھی پرانے نمائندگان کی طرح سبز باغ دکھانے والوں کی فہرست میں شامل عوام علاقہ شہریوں کا فی الفور مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button