DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Complaint lodged against OPF Pubic school for asking class 9 students to enrol private

کلر سیداں: او پی ایف پبلک اسکول کے خلاف نویں جماعت کے طلبہ کو پرائیویٹ داخلہ لینے کے لیے کہنے پر شکایت درج

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17, اپریل,2024ء)—او پی ایف پبلک سکول کلر سیداں میں زیر تعلیم حسن محمود اور محمد نبیل نے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں کو اپنی الگ الگ درخواستوں میں شکایت کی ہے کہ وہ کلاس نہم کے طالب علم ہیں اور عرصہ تین سال سے بطور ریگولر طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں،اب ہمیں کلاس نہم میں پرائیویٹ طور پر داخلہ بھجوانے کا کہا گیا اور تمام فیسیں بمعہ تصاویر و کاغذات سکول انتظامیہ نے ہم سے وصول کر کے داخلہ بھجوانے کی ذمہ داری قبول کی۔ہمارے ساتھ کچھ اور طلباء بھی پرائیویٹ امتحان کیلئے اسی سکول سے داخلہ بھیج چکے ہیں۔تمام فیسوں کی ادائیگی کے باوجود جب ہم نے سکول انتظامیہ سے رول نمبر سلپس کیلئے رابطہ کیا تو سکول انتظامیہ نے رول نمبر سلپس دینے سے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ بلکہ کسی قسم کے کاغذات کی فیس کی وصولی سے بھی صاف مکر گئے اور ہمیں بورڈ سے رابطہ کرنے کو کہا گیا۔دو روز بعد امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے اور اتنے قلیل وقت میں دوبارہ داخلہ بھجوانا اور رول نمبر سلپس حاصل کرنا کسی طور پر ممکن نہیں رہا۔مالی نقصان کیساتھ ساتھ سال بھی ضائع ہونے کا اندیشہ لاحق ہے،ادھر طالب علم محمد نبیل کے بقول وہ 19مارچ کو راولپنڈی بورڈ گیا جہاں پر رول نمبر سلپ جاری کرنے کیلئے مبلغ 37800روپے بطور چالان وصول کئے۔ادھر ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلر سیداں نے سکول انتظامیہ کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں تین ایام کے اندر ذاتی حیثیت میں حاضر ہو کر وضاحت پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے شوکاز نوٹس میں تحریر کیا ہے کہ وہ مجاز اتھارٹی اور محکمہ کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے والدین اور طلباء کی جانب سے او پی ایف سکول انتظامیہ کیخلاف سنگین الزامات لگائے گئے ہیں اگر یہ سچ ثابت ہو گئے تو اسے قواعدو ضوابط کی سنگین خلاف ورزی تصورکی جائے گی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 17, April, 2024)- Hasan Mehmood and Muhammad Nabeel, studying at OPF Public School Kallar Syedan, have complained in their separate applications to the Deputy Education Officer, Kallar Syedan. They are students of class 9th and have been studying as regular students for three years, now we have been asked to send admission in class 9th privately and all fees along with photos and documents should be received from us by the school administration and accepted the responsibility. Along with us, some other students have also been admitted from the same school for the private examination.

Despite paying all the fees, when we contacted the school administration for the roll number slips, the school administration refused to give the roll number slips. Not only refused but also flatly refused to collect any kind of paper fee and we were asked to contact the board.

Exams are starting after two days and in such a short time to re-send admission and roll no. It was not possible to get the slips in any way. Along with the financial loss, there is a fear of losing the year as well.

According to the student Muhammad Nabil, he went to the Rawalpindi Board on March 19, where he paid Rs. 37800 as a challan to issue the roll number slip. Meanwhile, Deputy Education Officer Kallar Syedan has issued a show cause notice to the school management and ordered them to appear in person within three days and submit an explanation. He has written in the show cause notice that as a representative of the competent authority and the department, serious allegations have been made by the parents and students against the OPF school administration, if it is proved true, it will be a serious violation of the rules and regulations.

لیب اٹینڈنٹ پنجاب ایسوسی ایشن کے صدر وسیم اختر کمبوہ کی وفد کے ہمراہ لاہور میں صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات

Lab Attendant Punjab Association President Waseem Akhtar Kamboh along with his delegation met Provincial Education Minister Rana Sikandar Hayat in Lahore

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17, اپریل,2024ء)—لیب اٹینڈنٹ پنجاب ایسوسی ایشن کے صدر وسیم اختر کمبوہ کی وفد کے ہمراہ لاہور میں صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات،وفد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ صوبہ بھر میں لیب اٹینڈنٹ پوسٹ پر سکیل 01 پر بھرتی کیئے گئے اور یہ اسکیل درجہ چہارم کے مساوی ہے جس سے تعلیم کا بھی مذاق اڑایا گیا ہمارا مطالبہ ہے کہ لیب اٹینڈنٹ پوسٹ کو سکیل09میں ترقی دے کراس بنیادی فرق اور نامناسب تقسیم کو ختم کیا جائے جس پر صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے یقین دھانی کروائی کہ وہ اس سلسلے میں وزیراعلی مریم نواز سے ملاقات کرکے اس مطالبہ کی منظوری کی حمایت کروں گا حتمی منظوری کا اختیار بھی وزیر اعلی ہی کا ہے جس پر وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

محمد ذیشان کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی

Wallima of M Zeeshan celebrated in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17, اپریل,2024ء)—مقامی نوجوان سیاسی رہنما چوہدری محمد جاوید کے فرزند محمد ذیشان کی دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،حافظ سہیل اشرف ملک،چوہدری ابرار حسین، راجہ نوید قیصر،شیخ حسن ریاض،راجہ شاہد محمود،چوہدری توقیراسلم،چوہدری تنویر اختر،حاجی شوکت علی، چوہدری طارق آرائیں،چوہدری غضنفر،چوہدری شعیب،چوہدری عابد خان، محمد فاروق،محمد ارشد، پرویز اختر،ملک نثار،خضر الرحمان،ہمایوں فاروق اور دیگر نے شرکت کی۔

کلیم فاروق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wallima of Kaleem Farooq celebrated in Nambal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17, اپریل,2024ء)—گاؤں نمبل کے سابق کونسلر چوہدری محمد فاروق کے فرزند چوہدری کلیم فاروق رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں حاجی انصر محمود،سیٹھ عبدالروف بٹ، مسعود احمد بھٹی،چوہدری پنوں خان،راجہ گلستان فرشی، ملک محمود الحسن،ملک احمد نواز،لیاقت بلوچ، ماسٹر اختر حسین،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button