DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: As soon as the rate of nan bread was fixed at 16 rupees instead of 20 rupees, the tandoor owners went on strike

روٹی 16روپے نان 20 روپے ریٹ مقرر ہوتے ہی تندور مالکان نے ہڑتال کر دی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اپریل2024)
عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے آٹے کی قیمتوں میں کمی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا احسن اقدام ہے روٹی 16روپے نان 20 روپے ریٹ مقرر ہوتے ہی تندور مالکان نے ہڑتال کر دی عوام روٹی کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں بلیک میل کرنے والے تندور مالکان کے خلاف سخت کروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہارسروئے کے دوران عوام علاقہ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر وزیراعلی پنجاب نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے احکامات جاری کیے اور روٹی 16 روپے نان 20 روپے فروخت کرنے کی ہدایت کی جس پر تندور ملکان نے ہڑتال کر دی کہوٹہ شہر میں تمام تندور کی دکانیں بند پڑی ہیں عوام روٹی کی تلاش میں ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب بلیک میل کرنے والے تمام تندور ملکان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کیا جائے ان کی دکانیں سیل کی جائیں انہوں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ چکن کے ریٹ بھی کم ہونے کے بجائے چکن فروشوں نے ریٹ مزید بڑھا دیے ہیں ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کے مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ دفتر سے غیر حاضررہتے ہیں جبکہ ٹی ایم او بھی دفتر سے باہر نکلنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں عوام بییارومددگار پڑے ہیں شہر میں خودساختہ مہنگائی عروج پر ہے دکانداروں نے اپنا اپنا ریٹ مقرر کیے ہیں گوشت سبزی فروٹ کے ریٹ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے اشیائخوردو نوش کے ریٹ عام غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئے ہیں ٹماٹر آلو پیاز کے اپنے ریٹ چل رہے ہیں ان ناجائز منافح خوروں کو کوئی پوچھنے والا نہ ہے یہ ناجائز منافع خور حکومت پنجاب کے لیے بدنامی کا باعث بنے ہوئے ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب ڈی سی اور راولپنڈی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 17 April 2024)
Reducing the price of flour to provide relief to the people is a good move by Chief Minister Punjab Maryam Nawaz. Strict action should be taken against the owners, during the survey, the people of the region expressed their views in their statement. The CM instructed to sell Rs 20 nan, on which tandoor owners went on strike, all the tandoor shops in Kahuta city are closed, people are forced to stumble in search of bread. Cases should be registered against the owners and they should be arrested and their shops should be sealed said the public. The local administration of Kahuta has remained a silent spectator, the Assistant Commissioner Kahuta is absent from the office, while the TMO also considers it a great sin to leave the office, the people are helpless, self-inflation is on the rise in the city, the shopkeepers set their own rates. The prices of meat, vegetables and fruits have started talking to the sky. They have become a cause of disrepute for the Punjab government.

معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ اظہر آف عثمان پور عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آگے

Renowned political and social personality Raja Azhar of Osman pur returned to the country after performing Umrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اپریل2024)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ اظہر آف عثمان پور عمرئے کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آگے،اسلام آباد اہر پورٹ ان کے دوستوں، عزیزوں نے ان کا پر تباک استقبال کیا، راجہ اظہر آف عثمان نے عمرئے کے دوران ماہ رمضان کے آخری 10دن اعتکاف بیٹھنے کی سعادت بھی حاصل کی، راجہ اظہر آف عثمان کو عمرئے کی ادائیگی اور اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کرنے پرسردار منیب،راجہ ندیم احمد، جنرل کونسلر حاجی راجہ غلام فرید،راجہ عبدالحمید، راجہ منیر، راجہ خضر اقبال، راجہ محمد مسعود، راجہ الیاس اینڈ برادران،راجہ محمد افراہیم،راجہ تحسین محمود اینڈ برادران،راجہ ناصر محمود، راجہ یاسر محمودہانگ کانگ، راجہ فیصل بشیر یونان،راجہ تصور کنیڈا،راجہ سکندر خلیل یو کے،محمد الیاس کیانی،راجہ ثقلین کیانی نڑالہ،محمد نثار کیانی جبی گھکھڑاں،راجہ محمد نصیر ہر دو گہر، راجہ بلال مورگاہ،راجہ جمال مورگاہ،راجہ مبارک حسین،راجہ جابر حسین جدہ سعودی عرب،کہوٹہ کے معروف صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17اپریل2024)
چیئرمین راجہ عامر مظہر کا مغل برادران سے اظہار تعزیت،چیئرمین عبد المحید مغل کے بھائی کی وفات فاتحہ خوانی بھی کی، صدر ٹریڈ ونگ پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای عبدالمجید مغل،چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن یو اے ای غلام مصطفی مغل اور سابق وائس چیئرمین یو سی دکھالی عبد الحمید مغل کے بڑے بھائی عبدالرشید مغل کی وفات پر سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدد حسین آف جباں راجگان،نوجوان قانون دان راجہ سعد مظہر ایڈووکیٹ،راجہ علی مظہر، معروف سماجی شخصیت چوہدری ابرار حسین آف نتھیہ شریف،کہوٹہ کے معروف صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button