کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09, اپریل,2024ء)— کلر سیداں کے قریب ڈکیتی کی واردات میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے میڈیکل سٹور سے ہزاروں روپے کی کیش،موبائل فونز اور دیگر اشیاء لوٹ لیں۔ ڈکیتی کی یہ واردات روات کلر روڈ پر واقع قصبہ شاہ باغ کے میڈیکل سٹور پر اس وقت ہوئی جب سٹور کے مالک صدام عباسی اپنے ملازموں کے ہمراہ افطاری میں مصروف تھے کہ اسی دوران تین ڈاکو جو آتشیں اسلحہ سے مسلح تھے میڈیکل سٹور میں داخل ہو گئے اور اسلحہ کی نوک پر ملازمین کو یرغمال بنا کر کاؤنٹر سے 45ہزار روپے کی کیش دو موبائل فونزاور دیگر اشیاء لوٹ لیں اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری چک پوسٹ کے انچار ج سب انسپکٹر عتیق کیانی موقع پر پہنچ گئے تا ہم ڈاکو اس وقت تک موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو چکے تھے۔کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, April 9, 2024): In an incident near Kallar Syedan, three unidentified armed robbers looted cash, mobile phones, and other items worth thousands of rupees from a medical store. This robbery took place on Rawat Kallar Road, at a medical store located in the Shah Bagh area. The owner of the store, Saddam Abbasi, along with his employees, was busy with iftar when three armed dacoits entered the medical store. The robbers, armed with pistols, forcefully entered the store, held the staff at gunpoint, and looted cash amounting to 45,000 rupees, two mobile phones, and various other items from the counter, before fleeing on a motorcycle. Upon receiving the information, the Punjab Highway Patrolling Police, led by Inspector Atiq Kiyani, rushed to the scene. However, the robbers had successfully fled by that time. Kallar Syedan Police have initiated an investigation by registering a case.
سابق بلدیاتی ارکان تاجروں اور شہریوں نے انجینئر قمراسلام راجہ کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی کا سربراہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد
Former local body members, traders, and citizens heartily congratulated Engineer Qamar Islam Raja on being appointed as the head of the District Coordination Committee Rawalpindi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09, اپریل,2024ء)—مسلم لیگ ن کلرسیداں کے رہنماؤں سابق بلدیاتی ارکان تاجروں اور شہریوں نے انجینئر قمراسلام راجہ کو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی کا سربراہ مقرر ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔ سابق بلدیاتی چیئرمینوں محمد زبیر کیانی،چوہدری صداقت حسین،ظفرعباس مغل،شاہد گجر،حاجی اخلاق حسین،زین العابدین عباس،چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم احمد،پرویز اختر منہاس، مسعود احمد بھٹی، چوہدری توقیراسلم،راجہ افتخار بکھڑال،ناصر ولایت،جبران صفدر کیانی،وقاص گجر،حق نواز ارائیں،نمبردار اسد عزیز،توفیق تاج کیانی،صوبیدار میجر عبدالرزاق،چوہدری فہد جمیل و دیگر نے انجینئر قمراسلام راجہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے ایک کارکن کو اہم ذمہ داریاں دے کر کارکنوں کے سر فخر سے بلند کر دیئے۔
مسلم لیگی سہولت بازار میں بھتہ وصول کرنے کے بعد جگہ الاٹ کر رہے ہیں
Muslim League is allotting space in Sahoolat Bazar after collecting extortion
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09, اپریل,2024ء)—پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد حنیف نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگی سہولت بازار میں بھتہ وصول کرنے کے بعد جگہ الاٹ کر رہے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلرسیداں شہر میں پنجاب ہائی وے کی سڑک چوآروڈ پر پی ٹی آئی کی حکومت نے سہولت بازار قائم کیا تھا میں حلف دیتا ہوں کہ اس بازار میں جن لوگوں کو جگہ الاٹ کی گئی وہ مفت میں کی گئی مگر آج مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں بھتی وصول کرکے جگہ الاٹ کی جاتی ہے جس سے بھتہ ملتا ہے لیگی خود آ کر دوسروں کو تھوڑا تھوڑا پیچھے کرکے جگہ بناتے ہیں اور پھر من پسند کو وہاں ٹھیہ لگانے کی اجازت دی جاتی ہے یہ صورتحال انتہائی قابل مزمت ہے ذمہ داران موقع ملاحظہ کریں تو صورتحال واضع ہو جائے گی۔
ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ارشد محمود کا تبادلہ مری کر دیا گیا
DSP Investigation Arshad Mehmood has been transferred to Murree
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,09, اپریل,2024ء)—ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ارشد محمود کا تبادلہ مری کر دیا گیا ان کا تعلق کلرسیداں کے نواحی گاؤں چکڑالی بدھال سے ہے۔
کلرسیداں و گردونواح میں نماز عید کے اوقات
Eid Ul Fitr timimg in Kallar Sydan
6-45 صبح جامعہ مسجد مکی کلرسیداں، 7 بجے جامعہ مسجد صراط مستقیم کنوہا مولانا تصور حسین، 7-15 پر جامعہ مسجد شیخاں کلرسیداں مولانا ڈلیم محمود ربانی،جامعہ مسجد ہردو پنڈورہ،جامعہ مسجد مسیاڑی ٹکال حافظ قدیر ضیائی،جامعہ مسجد ڈہوک مرزیاں ٹکال قاری واجد حسین،جامعہ مسجد رحمتہ اللعالمین ٹکال عبدالوحید ربانی، مرکزی امام بارگاہ قصر بنی ہاشم پیر گراٹہ سیداں علامہ ذوالقرنین حیدر، 7-30 پر جامعہ مسجد اویس قرنی چکیالہ مولانا نور محمد بٹگرامی،جامعہ مسجد ربانی ربانی کالونی کلرسیداں مولانا احسان اللہ چکیالوی،جامعہ مسجد عمر فاروق گوجرخان روڈ کلرسیداں، دارالعلوم انوار القرآن دوبیرن روڈ چوا خالصہ جامعہ مسجد گلزار مدینہ سرصوبہ شاہ حافظ محمد رمضان،جامعہ مسجد ڈہوک بابا کاشو منیاندہ عبدالستار نیازی،جامعہ مسجد حنفیہ راجگان چوآخالصہ علامہ وقار چشتی،جامعہ مسجد سہالہ ٹکال مفتی محسن عبداللہ،جامعہ مسجد ممیام مولانا محمد اقبال قریشی،جامعہ مسجد عشرہ مبشرہ نمبل قاضی محمد ریاض،جامعہ مسجد ڈہوک بابا عالم موہڑہ ہیراں حافظ محمد سفیر،مسجد اصحاب صفہ سہوٹ بگیال قاری محمد حیدر،جامعہ مسجد ماہلی ملکاں علامہ محمد وقاص،مسجد الحبیب گہدر حافظ عبدالمالک،عیدگاہ درکالی شیر شاہی،دربار میاں حاجی بگا شیر، 8بجے جامعہ مسجد فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ چوآخالصہ سید جمشید حسین حسنی،جامعہ مسجد دوبیرن کلاں علامہ شبیر حسین چشتی،محی الدین اسلامی ہونیورسٹی چوآ روڈ سہوٹ مولانا عبدالوحید چشتی،عیدگاہ دوبیرن کلاں قاری سلیمان نقشبندی،جامعہ مسجد صدیق اکبر محلہ اکبری چوآخالصہ علامہ محمد عظیم،جامعہ مسجد مکی سدہ کمال،
6-15 پر مسجد قرطبہ پنڈی روڈ کلرسیداں،مسجد اقصی کلرسیداں، 7بجے عید گاہ بابا شہید موہڑہ کھوہ،جامعہ مسجد قدیم آباد نزد گرڈ اسٹیشن کلر سیداں، 7-30عید گاہ درکالی شیر شاہی علامہ بابر حسین،جامعہ مسجد بلال کھندوٹ حسنال،عید گاہ پھلینہ قاری اشتیاق نقشبندی،عید گاہ مرزا کمبیلی حافظ شعبان قاسمی،عید گاہ ڈہوک اعوان ڈیرہ خالصہ حافظ واجد محبوب،مسجد اراضی خاص،جامعہ مسجد سدہ کمال،مسجد انوارمدینہ سدہ کمال،مسجد حافظ محمد یونس دھمیال،جامعہ مسجد بلال سہالہ ٹکال مفتی محسن عبداللہ، جامعہ مسجد قبا قدیم اباد،جامعہ مسجد کھوئی لس مولانا فہیم مدنی، جامعہ مسجد بمعہ گنگال
7-45 جامعہ مسجد نور کلرسیداں،مسجد فیضان مدینہ بٹاہڑی،مسجد گلزار مدینہ بنک چوک کنوہا، 8بجے جامعہ مسجد سیداں کلرسیداں علامہ علی ثقلین،جامعہ مسجد گلزار مدینہ اسلام پورہ جبر،جامعہ مسجد پنڈ بینسو،جامعہ محی الدین صدیقیہ سہوٹ علامہ بابر وحید اختر سلفی،جامعہ مسجد نوشاہی کلرسیداں علامہ زاہد یوسف قادری، جامعہ مسجد سکوٹ، 8-30 جامعہ مسجد غوثیہ اسلام پورہ جبر علامہ نثار الرحمان صدیقی، 8 بجے مرکزی جامعہ مسجد ڈہوک بابا فیض بخش سموٹ قاری شیر بہادر 8بجے جامعہ مسجد سروہا چوہدریاں کلرسیداں علامہ محمد عمر عباسی