مٹور(پوٹھوار ڈاٹ کام، کبیر احمد جنجوعہ، 7 اپریل 2024) —وزیر اعلی پنجاب انتظامی امور پر بھی توجہ دے بیوروکریسی کا قبلہ درست کیا جائے عوام کو ریلیف پہنچانے اور ضروت زندگی کی ضروریات فراہم کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیںان خیالات کا اظہار سابق امیدوار ایم این اے حلقہ این۔اے 51 راجہ طارق عظیم نے نمائندۓ کو بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں تقریبا عرصہ دو ماہ سے اسسٹنٹ کمشنر غیر حاضر ہیں دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں روزانہ دفتری کام کے لیے لوگ اتے ہیں مگر دفتر خالی اسسٹنٹ کمشنر غیر حاضر ہوتے ہیں جبکہ دیگر عملہ بھی غائب ہوتا ہے لوگ کہیں ماہ سے دھکے کھا رہے ہیں جب کوئی تحصیل آفس میں بھی تحصیل دار ہفتے میں دو دن تشریف لاتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے عوام پر ظلم کے پر گرا دیے ہیں گیس بجلی کے بلوں پر بے تحاشہ ٹیکس لگا کر ہزاروں روپے کے بل عوام کو تھما دیے جاتے ہیں اوپر سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کبھی ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے پہلے ہی بڑھتی مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے اشیائخوردونوشکے ریٹ غریب آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو گئے ہیں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو لوٹا جا رہا ہے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے کیے گۓ وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں اور عوام کی زندگیاں کو آسان بنائی جائیں
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmad Janjua, 7 April 2024) — Chief Minister Punjab should also pay attention to the administrative affairs, the bureaucracy should be corrected and effective steps should be taken to provide relief to the people and provide basic necessities of life. The former candidate MNA Constituency NA-51, Raja Tariq Azim, while giving a statement to the correspondent, said that the Assistant Commissioner has been absent for almost two months in Tehsil Kahuta, and people who have come from distant areas are facing severe difficulties. People are suffering daily for office work, but the office is vacant, the assistant commissioner is absent, and other staff are also missing.
کہوٹہ میں تجاوزات کی بھرمار جبکہ پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے
A lot of encroachments in Kahuta while professional beggars have made it impossible for the citizens to live daily life
مٹور(پوٹھوار ڈاٹ کام، کبیر احمد جنجوعہ، 7 اپریل 2024) —کہوٹہ میں تجاوزات کی بھرمار جبکہ پیشہ ور بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے کہوٹہ شہر میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی ملی بھگت سے پورا شہر تجاوزات سے بھر گیا باہر سے آئے لوگوں سے سوزکیوں رکشوں ریڑیوں پر سبزی فروٹ لگا کر سڑک مکمل بلاک کی ہے جبکہ تاجروں نے بھی اپنا سامان دوکانوں سے باہر رکھا یے جگہ جگہ گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں جسکی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہے۔ صبح سکول اور چھٹی کے اوقات گھنٹوں ٹریفک جام ٹریفک وارڈن کی کمی کے ساتھ لفٹر بھی موجود نہ ہونے کی وجہ سے مساہل کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اسی طرح تحصیل انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی سیبروزانہ صبح سویرے گاڑیاں بھر کر ٹھیکیدار پیشہ ور بھکاری خواتین اور بچوں کو کہوٹہ شہر میں چھوڑ دیتے ہیں جنہوں نے نہ صرف تاجروں سفید پوش لوگوں کے ناک میں دم کر رکھا ہے بلکہ چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں جبکہ پوڈریوں کی ایک بڑی تعداد بھی بھیک مانگ کر پوڈر پیتی ہے عوام علاقہ نے انتظامیہ کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ شہر سے تجاوزات کو ختم کرایا جائے مصنوعی مہنگائی کے خاتمے اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے۔