DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Rawalpindi police action against drug dealers and liquor supplier, 10 accused arrested

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر کے خلاف کاروائی، 10ملزمان گرفتار

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05, اپریل,2024ء)— راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اورشراب سپلائر کے خلاف کاروائی، 10ملزمان گرفتار، 144بوتل، 25لیٹرشراب اور01کلوسے زائد چرس برآمد،مقدمات درج۔تفصیلا ت کے مطابق سول لائنز پولیس نے 04ملزمان زاہد، واجد، یعقوب اورزاہدکمال سے 96بوتل شراب، ملزم اشوک سے 24بوتل شراب،ملزم شام لال سے 24بوتل شراب،ملزم دانش سے 10لیٹرشراب،صادق آباد پولیس نے ملزم عمر گل سے 10لیٹرشراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم سنی سے 05لیٹرشراب، دھمیال پولیس نے ملزم عبدالرحمن سے 01کلو200گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیا ت کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haque Qureshi, 05, April 2024)- Rawalpindi police action against drug dealers and liquor suppliers, 10 accused arrested, 144 bottles, 25 liters of liquor and more than 01 kilos of hashish recovered, cases filed. According to details, Civil Lines Police. 96 bottles of liquor from 04 accused Zahid, Wajid, Yakoob and Zahid Kamal, 24 bottles of liquor from accused Ashok, 24 bottles of liquor from accused Sham Lal, 10 liters of liquor from accused Danish, 10 liters of liquor from accused Umar Gul by Sadiqabad Police, 05 liters of liquor from accused Sunny by Airport Police. Separate cases were registered against the accused by recovering 01 kg of 200 grams of hashish from the accused Abdul Rahman by Dhamial police.

آر پی او راولپنڈی بابر سر فراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا

RPO Rawalpindi Babar Sarfraz and CPO Syed Khalid Hamdani visited the main procession route

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05, اپریل,2024ء)—آر پی او راولپنڈی بابر سر فراز الپا اور سی پی او سید خالد ہمدانی نے گزشتہ رات یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا وزٹ کیا،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی نے مرکزی جلوس کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورافسران کو ہدایات دیں،اس موقعہ پر کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی پوٹھوہار سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،مرکزی جلوس پر راولپنڈی پولیس کے 1100افسران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،مرکزی جلوس پر 80سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار ٹریفک ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ضلع بھر میں جلوسوں و مجالس پر2200سے زائد سیکورٹی و ٹریفک اہلکار فرائض سرانجام دے رہے ہیں،سی پی اوسید خالد ہمدانی نے کہاکہ جلوس میں داخلے کے وقت باڈی سرچ اور واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کی جارہی ہے، روف ٹاپ پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں،سینئر پولیس افسران لمحہ بالمحہ ڈیوٹی کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،جلوس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے،آر پی او بابر سر فراز الپا کا کہناتھاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جلوس کی موثر سیکورٹی کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

سول لائنز پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار

Civil Lines Police action, 02 member gang involved in street crime and motorcycle theft incidents arrested

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05, اپریل,2024ء)—سول لائنز پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،چھینی گئی رقم 1لاکھ 14 ہزار روپے، چوری شدہ 07 موٹرسائیکل، موبائل فون اوراسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت کامران، بشارت اور قسمت کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چھینی گئی رقم 1لاکھ 14 ہزار روپے، چوری شدہ 07 موٹرسائیکل، موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی، 04ملزمان گرفتار، گیس سلنڈرز، کھلا پیٹرول اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد

Rawalpindi Police action against lawless elements, 04 accused arrested, gas cylinders, open petrol and other refilling equipment recovered

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05, اپریل,2024ء)—راولپنڈی پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی، 04ملزمان گرفتار، گیس سلنڈرز، کھلا پیٹرول اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان شعیب، دلاور اوراجمل خان کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے گیس سلنڈرز، کھلا پیٹرول اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے، دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم خالد کو گرفتار کرکے ملزم سے گیس سلنڈرز اوردیگر آلات ریفلنگ برآمد کرلیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ قانون شکنی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 07ملزمان گرفتار

Rawalpindi Police action against those possessing illegal weapons, 07 accused arrested

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,05, اپریل,2024ء)—راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، 07ملزمان گرفتار، اسلحہ وایمونیشن برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق نصیر آباد پولیس نے عرفان سے 01رائفل 30بور معہ ایمونیشن، ملزم سرحدخان سے 01رائفل 30بور معہ ایمونیشن، ملزم محمد اقبال سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، ویسٹریج پولیس نے ملزم سلمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،مندرہ پولیس نے ملزم ناصر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،جاتلی پولیس نے مستجاب سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم پرنس سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button