DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: The body Shakil Ahmed of village Pehyar found in Sanbalah Forrest

تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ”پیہار“ کے رہائشی محمد شکیل کی نعش سنبھلا ہ کے جنگل سے برآمد

کہوٹہ : (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،4اپریل2024)— دو ہفتے قبل لاپتہ ہونے والے تھانہ کہوٹہ کے علاقہ ”پیہار“ کے رہائشی محمدشکیل کی نعش سنبھلا ہ کے جنگل سے برآمد ہوئی ہے۔ تشدد زدہ نعش کو پولیس تھانہ کہوٹہ نے تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل کھدیوٹ کے علاقہ سنبھلاہ کے جنگلات سے بر آمد کیا۔ مقتول کی عمر تقریباََ 32سال ہے مقتول محمد شکیل ولد غلام مصطفیٰ دو ہفتے قبل لاپتہ ہو گیا تھا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ ایس ایچ او عزیز اسلم نیازی ہمراہ ایچ آئی یو ٹیم موقع پر جا کر نعش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ لایا گیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, April 4, 2024) — The body of Shakil Ahmed, a resident of the “Pehyar” area of the Kahuta police station, who went missing two weeks ago, has been recovered from the jungle. The mutilated body was found by the Kahuta police in the forests of Sanbalah in Union Council Khidayat. The deceased, approximately 32 years old, was identified as Mohammad Shakil, son of Ghulam Mustafa, who had gone missing two weeks ago. The Kahuta police, led by SHO Aziz Islam Niazi, along with an investigation team, reached the scene and took the body into custody for post-mortem at the Kahuta Headquarters Hospital.

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹالہ میں سالانہ تقسیم انعامات اور یوم
والدین کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی

Annual prize distribution and day at Government Boys High School Batala

کہوٹہ : (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،4اپریل2024)– گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹالہ میں سالانہ تقسیم انعامات اور یوم والدین کی تقریب انعقاد پذیر ہوئی۔ میزبانی کے فرائض راجہ اشراق جنجوعہ نے سر انجام دیئے۔ جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر کے فرزند راجہ احمد صغیر ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی کامیاب طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیئے۔ اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کہوٹہ محمد شبیر راجہ، ممتاز ماہر تعلیم راجہ امجد اقبال، صدر تحریک کہوٹین راجہ ناصر، علی اصغر مغل،ساجد جنجوعہ، ارسلان کیانی ایڈووکیٹ، راجہ تیمور اختر اور دیگر معززین علاقہ نے خطاب کرتے ہوئے بہترین رنگا رنگ پروگرام پیش کرنے پر ادارے کے سربراہ اشراق جنجوعہ اور دیگر اساتذہ و سٹاف کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ اور کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹالہ کےطلباکی نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی اساتذہ اور والدین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔ مقررین نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بٹالہ کی خستاخالی جلد دور کرنے اور ادارے کو اپ گریڈ کر کے اسے کالج کا درجہ دینے کا مطالبہ بھی کیا۔ مہمان خصوصی راجہ احمد صغیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ تعلیمی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ آخر میں سکول میں اول، دوئم اور سوئم آنے والے سٹودنٹس کو انعامات دیئے گئے۔ جبکہ ادارے کے طلبا خوبصورت رنگا رنگ پروگرام ٹیبلو اور ملی نغمیں، تقاریر وغیرہ پیش کرکے حاضریں سے خوب داد لی۔

محکمہ بہبود آبادی کے سوشل مو بیلائزر کو سکیل7دیا جا ئے

The Social Mobilizer of the Population Welfare Department should be given a scale7

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اپریل2024)
محکمہ بہبود آبادی کے سوشل مو بیلائزر کو سکیل7دیا جا ئے، محکمہ بہبودد آبادی کے گریجویٹ سوشل موبیلائزز عرصہ18سال سے سکیل ایک میں کام کرنے پر مجبور، محکمہ کی جانب سے سکیل سات دینے کی سمری منظور کی جا ئے، ضلع راولپنڈی کے سوشل موبیلائزر کا نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل، تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی ضلع راولپنڈی میں خدمات سر انجام دینے والے سوشل موبیلائزر اسد محمود، زعفران احمد، خضر محمود، انوار الحق، شکیل احمد،صداقت حسین، نعمان احمد اور محمد شیراز وارثی نے نو منتخب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے اپیل کی ہے بہبود آبادی پنجاب کے سوشل مو بیلائرز کو سکیل ایک سے سکیل سات میں تر قی دی جائے، یہ کتنی ستم ظریفی ہے گریجویٹ سوشل مو بیلائزر 18سال سے زائد عرصہ سے سکیل ایک میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ سوشل مو بیلائزز نے بتا یا کہ ان کے سکیل اپ گریڈیشن کی سمری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں موجود ہے جس کی فنانس ڈیپارٹمنٹ منظوری دیکر بجٹ ریلیز کر نے کا حکم بھی جاری کر چکا ہے لیکن تاحال وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پڑی فائل دب کر رہ گئی۔ سوشل موبیلائزر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ہمدرد دانہ غور کی اپیل کی ہے۔

آئی ٹی کالج اور کے آئی ٹی بزنس کالج طیبہ مشتاق کیمپس میں اعلیٰ تعلیم دی جا رہی ہے

Higher education is being imparted in IT College and KIT Business College Tayyiba Mushtaq Campus

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اپریل2024)
آغا سید مشتاق حسین نقوی سرپرست اعلیٰ کے آئی ٹی بزنس کالج طیبہ مشتاق کیمپس سیدحسن شاہ روڈ ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے آئی ٹی کالج اور کے آئی ٹی بزنس کالج طیبہ مشتاق کیمپس میں اعلیٰ تعلیم دی جا رہی ہے،تحصیل کہوٹہ کے علاوہ ملک بھر کے شہروں اور آزاد کشمیر سے طلباء طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں،تحصیل کہوٹہ کے زیادہ سے زیادہ بچے اور بچیاں اس اعلیٰ تعلیمی ادارے سے مستعفید ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ علم بغیر عمل کے وبال ہے اور عمل بغیر علم کے گمراہی ہے یعنی علم اور عمل دونوں ضروری ہیں، کوئی ایک کافی نہیں علم اگر آنکھ ہے تو عمل اس کی بینائی ہے، علم اگر زندگی ہے تو عمل بیداری ہے، علم اگر تعلیم ہے تو عمل تربیت ہے، علم اگر پھول ہے تو عمل خوشبو ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button