DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Ghulam Rabbani, Chairman of Welfare Trust, Thanks All Collaborators with Free Dialysis Center

غلام ربانی فری ڈیلائسیسز سنٹر کے تعاون کر نے والے تمام افراد کا شکر یہ ,چیئرمین غلام ربانی (ویلفیئر ٹرسٹ) آصف ربانی قریشی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل2024)
چیئرمین غلام ربانی (ویلفیئر ٹرسٹ) آصف ربانی قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ غلام ربانی فری ڈیلائسیسز سنٹر کے تعاون کر نے والے تمام افراد کا شکر یہ ادا کرتے ہیں یہ اللہ کے ساتھ ان کا سودا ہے کیونکہ یہ اللہ پاک کے دیے ہوئے مال سے اللہ کی راہ میں اس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں اور اللہ ان کو کئی گنا بڑھا کر واپس لوٹائے گا غلام ربانی فری ڈیلائسیسز سنٹر عرصہ کئی سالوں سے پاکستان مختلف علاقوں کے علاوہ آزاد کشمیر کے بھی علاقوں سے آنے والے مریضوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی شان کریمی ہے کہ آدمی اگر اس کے بخشے ہوئے مال کوخدمت خلق،غریب طبقے کی مالی مدد اور اسی کی راہ میں صرف کرے تو اسے وہ اپنے ذمہ قرض قرار دیتا ہے، بشرطیکہ وہ قرض حسن (اچھا قرض) ہو، یعنی خالص نیت کے ساتھ کسی ذاتی غرض کے بغیر دیا جائے، کسی قسم کی ریا کاری اور شہرت و ناموری کی طلب اس میں شامل نہ ہو، اسے دے کر کسی پر احسان نہ جتایا جائے، اس کا دینے والا صرف اللہ کی رضا کے لیے دے اور اس کے سوا کسی کے اجر اور کسی کی خوشنودی پر نگاہ نہ رکھے۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua, April 3, 2024): Chairman Ghulam Rabbani of the Welfare Trust, Asif Rabbani Qureshi, expressed gratitude to all those who collaborated with the Ghulam Rabbani Free Dialysis Center. He stated that they are fulfilling their obligation to Allah because they are serving humanity with the wealth bestowed by Allah and will reward them manifold. The Ghulam Rabbani Free Dialysis Center has been providing facilities to patients from various regions of Pakistan, including Azad Kashmir, for many years. He emphasized that it is the generosity of Allah that if a person spends their bestowed wealth in serving humanity, helping the poor, and only for the sake of Allah’s pleasure, without any personal motives, without seeking fame or reputation, without expecting gratitude from anyone, then Allah considers it His responsibility to repay that loan, provided it is given with pure intentions. The giver should not seek any reward from anyone except Allah’s pleasure, and should not expect anyone’s gratitude.

عوام پہلے ہی بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا

People are already worried about the increase in electricity, and gas prices. The new prices of petroleum products have confused the people

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل2024)
موجودہ حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا عوام پہلے ہی بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیت شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا راجگان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مزدور طبقے کیلئے زندگی گزارنا مزید مشکل ہوگیا ہے، مہنگائی کے اس دور میں اب زندگی بسر کرنا ممکن نہیں رہا، آئے روز ہر چیز کی بڑھتی قیمتوں نے پریشان کر رکھا ہے، بچوں کا پیٹ پالیں یا حکومت کو ٹیکس دیں، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے بعد مہنگائی کا طوفان آئے گاانہوں نے کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی کے ٹوٹتے ریکارڈز نے عوام کی کمر توڑ کے رکھ دی ہے، اس وقت پاکستان کا شمار ان پندرہ ممالک میں سے ہے جہاں افراطِ زر کی شرح ریکارڈ سطح پر ہے، ایسے حالات میں پریشان اور مہنگائی سے ستائی عوام کو حکومت سے ریلیف کی امید تھی لیکن عوام کی اس امید کو خاطر میں لائے بغیر موجودہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔

محمد علی آزاد جنجوعہ نے عمرہ ادا کر لیا

Muhammad Ali Azad Janjua performed Umrah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،3اپریل2024)
محمد علی آزاد جنجوعہ نے عمرہ ادا کر لیا، نوجوان سیاسی شخصیت تصدق جنجوعہ اور دیگر ساتھیوں کی طرف سے مبارکباد، گذشتہ روز قبل راجہ محمد علی آزاد جنجوعہ حال مقیم سعودیہ نے عمرئے کی ادائیگی کر لی،محمد علی آزاد جنجوعہ نے اپنے پیارے وطن عزیز اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی،مدینے پاک میں ان کی اپنے قریبی دوستوں تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل، ضیاء الرحمن جنجوعہ سلطان خیل راجگان اورملک محمد ذوالفقار کہوٹہ سے ملاقات کی انہوں نے محمد علی آزاد جنجوعہ کو عمرئے کی ادائیگی پر مبارکباد پیش،محمد علی آزاد جنجوعہ نے اپنے قائد عمران خان،اپنے پیارے وطن عزیز اور فلسطین کے لیے خصوصی دعاہیں کیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button