AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Mirpur Azad Kashmir; An emergency meeting of Mirpur Chamber of Commerce and Industry

میرپور آزاد کشمیر۔ میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک ہنگامی اجلاس

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) — میرپور آزاد کشمیر۔ میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا ایک ہنگامی اجلاس آج مورخہ یکم اپریل 2024 کو میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر چیمبر صابر حسین شاہ نے کی۔ اجلاس میں میرپور چیمبر کے سینئر عہدیداران، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی، سابق صدور و عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا پوائنٹ 29 مارچ 2024 کو میرپور میں بین الاقوامی چین سسٹم کے کاروبار KFC کی کوٹلی روڈ پر قائم برانچ پر شرپسندوں کی طرف سے ہونے والا حملہ کی مزمت تھا۔ اجلاس کے شرکا نے شرپسندوں کی طرف سے KFC برانچ پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کی اس موقع پر اجلاس میں درج ذیل قراردادیں پاس کی گئیں۔1۔ آج کا یہ اجلاس KFC میرہور برانچ پر شرپسندوں کے حملہ کو مقامی انتظامیہ کی نااہلی قرار دیتی ہے۔2۔ آج کا یہ اجلاس 29 مارچ 2024ء کو چند شرپسندوں کی طرف سے KFC کی میرپور برانچ پر حملہ کر کے جو کروڑوں روپے کا نقصان کیا گیا، وہاں کام کرنے والے سیکڑوں ملازمین کو ہراساں اور زخمی کیا گیا اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ 3۔ آج کا یہ اجلاس حکومت آزادکشمیر اور میرپور کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ KFC برانچ پر ہونے والے حملے کی فوری طور پر مکمل انکوائری کرائی جاے اور اس میں ملوث تمام کرداروں کو سامنے لایا جائے اور انہیں قرار واقعی سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آیندہ کوئی شرپسند اس طرح کی کاروائی کرنے کی جسارت نہ کر سکے 4۔ آج کا یہ اجلاس حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتا ہے کہ KFC پر ہونے والے حملے سے میرپور کے بین الاقوامی اور پرامن شہر کی حیثیت کے ایمج کو متاثر کرنے اور اوورسیز کشمیریوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے میں ملوث کرداروں کو فوری سزا دے۔ 5۔ آج کا یہ اجلاس حکومت آزادکشمیر کو آگاہ کرتا ہے اس شرپسندانہ کاروائی سے میرپور کے صنعتکار اور تاجروں میں خوف و ہراس پیدا ہوا ہے۔ کاروباری لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوئے ہیں۔ کاروباری طبقہ کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے حکومت کو فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھانا چاہیے جس سے کاروباری طبقہ کا اعتماد بحال ہو سکے۔ 6۔ آج کا یہ اجلاس حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتا ہے اس کاروباری ادارے کے نقصان کا فوری تخمینہ لگا کر نقصان کا معاوضہ دیا جائے۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill. 02, April 2024) —An emergency meeting was held today at the office of the Mirpur Chamber of Commerce and Industry. The meeting presided over by Chamber President Sabir Hussain Shah, was attended by senior officials of the Mirpur Chamber, members of the executive committee, and former presidents and officials.

The agenda of the meeting primarily revolved around the recent attack on the international fast-food chain KFC’s branch located on Kotli Road in Mirpur on March 29, 2024. Participants strongly condemned the attack carried out by extremists on the KFC branch, which resulted in millions of rupees in damages and caused harassment and injuries to scores of employees working there.

During the meeting, the following resolutions were passed:

  1. The meeting declares the local administration’s failure to prevent the attack on the KFC Mirpur branch.

  2. It condemns the attack on KFC Mirpur branch by a few extremists on March 29, 2024, which resulted in extensive financial losses and caused harassment and injuries to hundreds of employees working there.

  3. This meeting demands an immediate and thorough investigation of the attack on KFC branch by the government of Azad Kashmir and the district administration of Mirpur. All those involved in the attack must be identified and brought to justice swiftly to deter any future acts of extremism.

  4. This meeting demands that the government of Azad Kashmir take immediate action against the perpetrators involved in the attack on KFC to preserve the international and peaceful image of Mirpur and to avoid hurting the sentiments of overseas Kashmiris.

  5. This meeting informs the government of Azad Kashmir that the business community and traders of Mirpur are gripped with fear and insecurity due to this heinous act. Immediate steps should be taken to restore the confidence of the business community.

  6. This meeting demands that the government of Azad Kashmir assess the immediate losses incurred by this business entity and provide compensation accordingly.

The meeting concluded with a strong resolve to stand against extremism and to ensure the safety and security of businesses and citizens in Mirpur.

Below rest of the day’s news…

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) —ممتاز اوورسیز راہنما، سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت چودھری ارشد محمود آف نیو سٹی نے میرپور کے مقامی ہوٹل میں دوست احباب کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا، اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال 1 چودھری جہانگیر اکبر آف بیلی بٹھار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک رب کریم کی رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے اس میں غریبوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے، چودھری ارشد محمود نے دوست احباب کا اکٹھ کرکے شاندار گیٹ ٹو گیدر کیا ہے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں، آپ آنے والے تمام دوست احباب کا بھی مشکور احسان ہوں جنہوں نے آج کے اس افطار ڈنر میں شرکت کر کے اس تقریب کو چار چاند لگا دیے، میزبان محفل چودھری ارشد محمود نے کہا کہ دوست احباب کو اکٹھا کرنا اور ان کی خدمت کرکے دلی خوشی محسوس کرتا ہوں ، رمضان المبارک اللہ کی کرم نوازیوں کا مہینہ ہے اس میں ہم سب کو زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانی چاہییں اس موقع پر ا گرینڈافطار ڈنر میں سابق امیدوار اسمبلی حلقہ ایل اے ون ڈڈیال 1 چوہدری جہانگیر اکبر، سابق امیدواراسمبلی سماہنی وممبر ضلع کونسل بھمبرچوہدری وحید اکرام ایڈووکیٹ، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری مرید حسین سردار عظیم خان ایڈووکیٹ، چوہدری طارق، ندیم پہلوان، راجہ دانش،سید تعبیر حسین شاہ، سابق امیدوار اسمبلی راجہ نہیب ٹھاکر، چوہدری اسلم گجر،سابق امیدوار کونسلرانیس جرال، راجہ جنید،سینئرصحافی و سابق امیدوار اسمبلی شہزادہ اقبال، سابق جنرل سیکرٹری میرپور پریس کلب چوہدری خالد محمود انجم چیف ایڈیٹر روزنامہ “روشنک” میرپور، کشمیر پریس کلب میر پور کے سابق جنرل سیکرٹری سجاد قیوم خانپوری، جموں کشمیر انٹرنیشنل میڈیا فورم کے چیئر مین رانا محمد شبیر راجوروی، سینئر صحافی چوہدری ظہورالرشید، زاہد بشیر چوہدری، میڈیا ایڈوائزر ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن عبیدالرحمن،شاہد کھٹانہ، چوہدری غضنفر حسین، ملک نوید و دیگر شخصیات نے شرکت کی _ میزبان تقریب چوہدری ارشد محمود نے آخر میں آنے والے تمام دوست احباب کا شکریہ ادا کیا _
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) —حلقہ نمبر دو اسلام گڑھ چکسواری میں مقیم مہاجرین مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن نے آزاد کشمیر حکومت سے حقوق مالکانہ کا مطالبہ کر دیا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر،چیف جسٹس آزاد کشمیر،وزیر بحالیات،وزیر امور منگلا ڈیم،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر،سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور کمشنر میرپور مہاجرین کو حقوق مالکانہ دلوائیں۔مہاجرین نے اسلام کی خاطر ہجرت کی اور انتہائی کسمپرسی کی حالت میں ضلع میرپور میں آباد ہوئے۔ہجرت کے بعد مہاجرین کے آباء و اجداد سے مقامی افراد نے بے حد تعاون کیا اور انھیں رہنے کیلئے رہائش اور گزر بسر کے لئے امداد دی۔بعد ازاں جب مہاجرین کے خاندان پھلے پھولے تو انھوں نے گھر بنانے کیلئے زمینیں خریدنا شروع کیں۔ زمینوں کے متعلق علم نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار مہاجرین کو مقامی افراد نے شاملات،اڑاک اور خالصہ رقبہ جات فروخت کئے۔جو صرف قبضہ کی بنیاد پر مہاجرین خاندانوں کے پاس ہیں۔زمین نام نہ ہونے کی وجہ سے ایک طرف تو آئے روز محکمہ مال اور مقامی افراد انھیں تنگ کرتے رہتے ہیں۔رقبہ خالی کروانے کا بہانہ بنا کر ذہنی اذیت دیتے رہتے ہیں،بلیک میل کر کے الیکشن میں ووٹ مانگے جاتے ہیں اور نا جائز تنگ کیا جاتا ہے۔زمینیں اپنے نام نہ ہونے کی وجہ سے ان مہاجرین کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔دوسری جانب ان مہاجرین میں سے بعض افراد کا مستقل پتہ بھی درج نہیں ہو سکتااور نہ ہی ان کو پانی و بجلی کے کنکشن ملتے ہیں۔وہ لوگ جو اپنے علاقوں میں جائیدادوں کے مالک تھے اور اسلام کے نام پر ہجرت کر کے آزاد کشمیر میں آباد ہوئے آج ان علاقوں میں ان کوکبھی نادرا آفس میں اورکبھی برقیات کے دفاتر میں ذلیل کیا جاتا ہے۔سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجید نے اپنے دور حکومت میں مہاجرین کو حقوق مالکانہ دئیے تھے لیکن ابھی بھی بے شمار مہاجرین کے پاس حقوق مالکانہ نہیں ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق،وزیر بحالیات چودھری جاوید اقبال بڈھانوی،وزیر امور منگلا ڈیم چودھری قاسم مجید،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر،سیکرٹری ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور چیف جسٹس آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مہاجرین مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن کو حقوق مالکانہ دئیے جائیں تا کہ وہ سکون کے ساتھ رہ سکیں اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ہمیں آزاد کیا جائے تا کہ سکون سے جی سکیں اور بغیر کسی دباؤاور محتاجی کے اپنا حق استعمال کر سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) — چکسواری پریس کلب کے قائم مقام صدر نوید یونس چودھری نے سینئر صحافی وسابق صدراے کے این ایس عامر محبو ب اور گروپ ایڈیٹر روزنامہ جموں و کشمیر اور ایڈیٹر کونسل کے چئیرمین راجہ کفیل کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو آزادیء صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔مقدمہ کا اخراج کیا جائے سابق وزراء اعظم چودھری عبدالمجید اور راجہ فاروق حیدر پر بھی تنقید ہوتی رہی لیکن انھوں نے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے نہیں اپنائے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق کوبھی برداشت کرنا چاہیے۔بڑے منصب پر فائز ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق کے اس وقت تک کے تمام اعلانات ہوائی ثابت ہوئے ہیں۔انھوں نے مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کر دیا بصورت دیگر آزاد کشمیر بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق چکسواری پریس کلب کے قائم مقام صدر نوید یونس چودھری نے چکسواری پریس کلب کے ایک اہم اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سابق صدر اے کے این ایس عامر محبوب اور چئیرمین ایڈیٹر کونسل راجہ کفیل خان کے خلاف مقدمات درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اگر دونوں سینئر صحافیوں کو گرفتار کیا گیا تو آزاد کشمیر میں صحافی برادری شدید احتجاج کرے گی۔عوامی حقوق کی توانا آواز اور آزادیء رائے کو زبردستی روکا نہیں جا سکتاہے۔اجلاس میں سابق صدور راجہ نثار احمد خان،افراز محمود راجہ، محمد رفیق بھٹی،حاجی محمد ادریس،سرپرست اعلیٰ عنصر محمود غزالی،چئیرمین سپریم کونسل اللہ دتہ بسمل،جنرل سیکرٹری عابد حسین چودھری،نائب صدور الطاف احمد چودھری،عبدالخالق چودھری،ڈپٹی سیکرٹری محمد اسحاق خواجہ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل محمد تاج جالب،سیکرٹری نشر و اشاعت معظم علی چودھری سیکرٹری مالیات ثاقب ظفر نگیال،سابق نائب صدرغلام فرید راجہ،سابق سینئر نائب صدر راجہ خالد محمود اور دیگر نے شرکت کی۔تمام شرکاء اجلاس نے عامر محبوب اور راجہ کفیل احمد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے حکومتی اقدام کی بھرپور مذمت کی۔اجلاس میں حاجی اورنگذیب چودھری،میاں الفت کی بھابھی محترمہ کی وفات پر دعائے مغفرت بھی کی گئی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) — معروف سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت داؤد احمد کاشف نے کے ایف سی میرپور پر شر پسندوں کے حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے شفاف تحقیق کا مطالبہ کر دیا۔تباہ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔کے ایف سی پر حملہ میرپور کی ریپوٹیشن پر حملہ ہے۔ دنیا بھر میں کشمیریوں کی بدنامی ہوئی ہے۔حملہ آواروں نے پرا من شہر میرپور کا امیج خراب کیا ہے۔کے ایف سی پر حملہ اور توڑ پھوڑ کرنے سے عالمی سطح پر منی لندن میرپور کی بد نامی ہوئی ہے۔ اس کے منفی اثرات مزید سرمایہ کاری پر پڑیں گے۔ انٹر نیشنل برانڈز اور کاروباری شخصیات میرپور میں کاروبار کرنے سے گھبرائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ میرپور میں کاروباری طبقہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر کاروباری طبقہ کو تحفظ کا احساس دلایا جائے۔اس واقعہ کی شفاف انکوائری اس لئے بھی ضروری ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔ڈی آئی جی میرپور ریجن،ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی میرپور نوٹس لیں اور اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اس خبر کے ساتھ داود


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) —وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین نے کہا ہے کہ تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی تکمیل سے عوامی مشکلات میں کمی آئے گی، اتحادی حکومت نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی قیادت میں عوامی فلاح وبہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں، عوام کا نظام پر اعتماد بڑھ رہا ہے، ریاست سے کرپشن، بدانتظامی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے، نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،رمضان المبارک کی وجہ سے تعمیراتی منصوبوں میں تاخیر ہورہی ہے عید کے بعد تعمیراتی کام شروع ہو جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کھڑی شریف کی تعمیر و ترقی کے لیے 60 کلومیٹر سٹرکیں تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیں ہیں۔بیسک ہیلتھ سنٹرز اور سکولوں کی اپ گریڈیشن بھی کر رہے ہیں۔ کھڑی شریف کو تحصیل کا درجہ دلوانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، کھڑی شریف تحصیل بننے سے جہاں تحصیل ہسپتال قائم ہوگا وہاں یونیورسٹییز کے کیمپس اور دیگر اداروں کے دفاتر قائم ہونگے ا ور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے حصول کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) —وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے صاحبزادے سردار جاوید ابراہیم خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیر توانائی آزاد کشمیر چوہدری ارشد حسین نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سردار جاوید ابراہیم خان(مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) —وزیر توانائی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری ارشد حسین نے سپیکر اسمبلی سنیئر پارلیمنٹرین چوہدری لطیف اکبر کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت و بخشش فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔ آمین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) — کشمیر سپورٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے النورویلفیئرٹرسٹ بن دھمالی کے زیراہتمام چیلنج فٹ بال ٹورنامنٹ کادوسراراؤنڈجاری ہے دوسرے راؤنڈ کے دومیچ کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ کاپہلا میچ الفتح فٹ با ل کلب ڈھانگری بالافیض پورشریف اورلیگل سٹار فٹ بال کلب میرپور کے درمیان کھیلاگیاجوالفتح کلب ڈھانگری بالا کلب فیض پورشریف نے ایک گول سے جیت لیاجبکہ لیگل سٹار کلب کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی الفتح کلب کے کھلاڑی ارمان نے ایک گول کیاجس سے ٹیم کوفتح ملی دوسرے راؤنڈکادوسرامیچ بشارت شہیدفٹ بال کلب چکسواری اورآل سٹار فٹ بال کلب کنیلی کے درمیان کھیلاگیا جوبشارت شہیدکلب نے ایک مقابلے میں دوگول کی برتری سے جیت لیابشارت شہید کے کھلاڑی قاسم اوریاسر نے ایک ایک گو ل کیااورٹیم کی کامیابی میں اہم رول اداکیا آل سٹار کلب کنیلی کاواحدگول اس کے کھلاڑی مسعود نے کیا سابق امیدوار ضلع کونسل کنیلی چودھری عظیم نائب اورحاجی چودھری امجدحسین دوسرے راؤنڈ میں مہمان خصوصی تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) — کشمیر سپورٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے النورویلفیئرٹرسٹ بن دھمالی کے زیراہتمام انعقادپذیر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں دومزیددومیچ کھیلے گئے غزہ الیون میرپور کلب اورالفتح کلب کنیلی کے درمیان ہونے والے میچ کافیصلہ پنلٹی پرہوا جوغزہ الیون میرپور نے جیت لیا دوسرامیچ بشارت شہیدفٹ بال کلب چکسواری اورحنیف شہیدفٹ بال کلب اسلام گڑھ کے درمیان کھیلاگیاجوصفر کے مقابلے میں چار گول سے حنیف شہیدفٹ بال کلب اسلام گڑھ نے جیت لیاسیمی فائنل میچ اتوار کے روز کھیلے جائیں گے جوغزہ الیون فٹ بال کلب میرپور اوربشارت شہیدفٹ بال کلب چکسواری کے درمیان جبکہ دوسراسیمی فائنل الشاداب فٹ بال کلب حویلی سیداں اورحنیف شہیدفٹ بال کلب اسلام گڑھ کے درمیان کھیلاجائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) — حاجی محمدممتاز (ر)اے ای او نے گزشتہ روزنگیال چکسواری جاکر محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ وزیر حکومت آزادکشمیر کے سسر اورسیاسی سماجی وکاروباری راہنماؤں چودھری عظیم اللہ چودھری حبیب اللہ اورچودھری امین اللہ کے والدمحترم علاقہ کی ہردل عزیز شخصیت حاجی چودھری اورنگ زیب کے انتقال پرملال پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) —کشمیر سپورٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے النورویلفیئرٹرسٹ بن دھمالی کے زیراہتمام انعقادپذیر چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ آج31مارچ2024 بروزاتوار شب نوبجے اوراورشب دس بجے کھیلے جائیں گے پہلاسیمی فائنل میچ السادات فٹ بال کلب حویلی سیداں اورغزہ فٹ بال کلب میرپور کے درمیان رات 9بجے اوردوسراسیمی فائنل میچ حنیف شہیدفٹ کلب اسلام گڑھ اوربشارت شہیدفٹ بال کلب چکسوار ی کے درمیان رات 10بجے کھیلاجائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) —کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے اور دوسرے عشرے میں ڈویژن بھر میں پرائس کنٹرول کی صورتحال کافی بہتر رہی ہے۔ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور مجسٹریٹ صاحبان کی حکمت عملی کے باعث خود ساختہ مہنگائی نہیں ہوئی۔رمضان المبارک کے آخری عشرہ اور عید کی خریداری کے دوران خود ساختہ مہنگائی اور بالخصوص اندرون و بیرون آزادکشمیر سے ڈویژن کے اضلاع میں آنے اور جانے والے مسافروں کی سیکورٹی کا بھی معقول انتظام کیا جائے۔ہولاڑ،منگلا،دھان گلی،جاتلاں علی بیگ، چڑ یاولہ،برنالہ بھمبر کے راستوں پر پولیس گشت کو بڑھایا جائے۔یوٹیلیٹی سٹور ز پر عید پراستعمال ہونے والی اشیاء جن میں آٹے،گھی،تیل،چینی،چاول وغیرہ کا استعمال زیادہ ہوگاکا سٹاک کم نہ ہونے پائے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو یوٹیلیٹی سٹور ز سے سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جبکہ دیگر غریب افراد کو بھی رعائتی نرخوں کی اشیاء فراہم کی جائیں۔عید کے دوران مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔گوشت مرغ،گھی،چینی،چاول،پیاز،ٹماٹر،دالیں اور دیگر اشیاء کے روزانہ ریٹ مقرر کرتے وقت ڈویژن بھر سے تقابلی جائزہ لے کر مقرر کیے جائیں۔عید کے دوران مسافر حضرات سے بھی گزارش ہے کہ وہ اپنا سفر د ن کے اوقات کار میں جاری رکھیں۔امن وامان کے قیام کے حوالے سے ہر پہلو پر نظر رکھی جائے اور باہمی مشاورت سے ایکشن لیا جائے۔انٹری پوائنٹس پر پولیس کو ہائی الرٹ رکھا جائے جبکہ پنجاب سے ملحقہ انٹری پوائنٹ کے حوالے سے پنجاب پولیس کے ساتھ بھی لیزان رکھا جائے اور دونوں اطراف کی پولیس گشت کو یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز حضرات سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں رمضان کے آخری عشرہ میں یوٹیلیٹی سٹور پر اشیاء کا سٹاک،عید کی شاپنگ کے دوران عوام الناس کی سیکورٹی،پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کو اعتدال پررکھنے، اوور لوڈنگ سمیت دیگر جملہ حفاظتی انتظامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال،ڈپٹی کمشنر کوٹلی چوہدری حق نواز اور تینوں اضلاع میں موجود یوٹیلیٹی سٹور ز مالکان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ زاہد حسین اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک بھی میٹنگ میں موجود تھے۔کمشنر چوہدری شوکت علی نے جملہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔رمضان کے آخری عشرہ اور عید کی شاپنگ کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز پر جملہ اشیاء کے سٹاک کی پڑتال کریں اس طرح جن علاقوں میں بعض اشیاء کی قلت کا خدشہ ہو وہا ں سٹاک بڑھایا جائے۔قیمتوں کو ہر صورت اعتدال پر رکھا جائے انھوں نے اشیاء خوردونوش کے علاوہ عید پر کپڑوں اور جوتوں کی خریداری کے حوالے سے بھی پرائس کنٹرول پر نظر رکھنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا تاکہ عید کی آڑ میں لوگوں سے زائد قیمتیں وصول نہ کی جائیں۔کمشنر چوہدری شوکت علی نے ڈپٹی کمشنرز سے کہاکہ انٹری پوائنٹس پر پنجاب پولیس اور آزادکشمیر پولیس کے اشتراک سے مسافروں کی حفاظت اور سیکورٹی کے لیے مشترکہ پلان بنایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) —ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یاسر محمود،تحصیلدار عمران یوسف،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شیخ عبدالرحمن سمیت پولیس کے اہلکار جو گزشتہ روز کے ایف سی پر ہنگامہ کے دوران زخمی ہوگئے تھے کی تیماداری کرنے کے لیے موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر)وقار احمد نور،کمشنر چوہدری شوکت علی،ڈی آئی جی چوہدری سجاد حسین،ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض،ایس ایس پی کامران علی،چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا،میئر میونسپل کارپوریشن عثمان علی خالد سمیت ضلعی افسران،ملازمین اور شہرکے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے ہسپتال جاکر تیماداری کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری عبد المجید نے بانی صدر آزاد جموں وکشمیر و غازی ملت سردار ابراہیم خان کے بڑے بیٹے سردار جاوید ابراہیم خان کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا اور اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) — بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم یوسی فیض پورشریف کے سیاسی سماجی راہنماچودھری محمداعجاز نے اپنے خاندان کے تمام مرحومین کی ارواح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے مسجدفیضان مدینہ نئی آبادی بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں سالانہ ختم شریف کے موقع پرافطارڈنر کااہتمام کیامرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اوردعائے مغٖفرت کااہتمام کیاگیادعائیہ تقریب میں سیاسی سماجی وکاروباری شخصیات سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی حافظ شہریاربسمل اور حافظ محمدجہانگیر نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی سیدقمرحسین شاہ کاظمی نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاصوبیدار محمدحسین مرحوم کیپٹن محمدسلیم مرحوم حاجی محمدصادق مرحوم حاجی محمدخلیل حاجی محمداقبال مرحوم مرحوم خالد مرحوم بابو محمدافتخار مرحوم سمیت خاندان کے تمام مرحومین کے لئے سیدقمرحسین شاہ کاظمی نے دعاکرائی۔ سیداظہر حسین شاہ کاظمی اورسیدعلی اصغر شاہ نے خصوصی طورپردعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ چودھری محمداعجاز نے دعائیہ تقریب اورافطارڈنر میں شرکت کی سعادت حاصل کرنے پرتمام مہمانوں سے دلی اظہارتشکر کیا


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) — محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ وزیر حکومت آزادکشمیر کے سسر اورسیاسی سماجی وکاروباری راہنماؤں چودھری عظیم اللہ چودھری حبیب اللہ اورچودھری امین اللہ کے والدمحترم علاقہ کی ہردل عزیز شخصیت حاجی چودھری اورنگ زیب کے انتقال پرملال پراظہار تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ نگیال چکسواری جاکرمیونسپل کمیٹی چکسواری کے وائس چیئرمین حاجی چودھری تاسب حسین صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ بوائزہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے صدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم اللہ د تہ بسمل سابق صدر چکسواری پریس کلب نائب صدر چودھری معظم علی اورراجہ ابرارنثار نے سوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے مرحوم کوان کی شاندار خدمات پرخراج عقید ت پیش کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) —ڈپٹی کسٹوڈین (ر) چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ نے محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ وزیر حکومت آزادکشمیر کے سسر اورسیاسی سماجی وکاروباری راہنماؤں چودھری عظیم اللہ چودھری حبیب اللہ اورچودھری امین اللہ کے والدمحترم علاقہ کی ہردل عزیز شخصیت حاجی چودھری اورنگ زیب کے انتقال پرملال پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔02, اپریل,2024ء) — چودھری خوشنود علی ممبرضلع کونسل میرپورسابق کونسلر حاجی چودھری نذیر احمدچودھری منیر احمدچیئرمین یونین کونسل فیض پورشریف وائس چیئرمین ملک ساجدمحمود کونسلرز چودھری طلعت جاویدچودھری وقار یونس محمدقیوم احمدچودھری محمدرئیس طارق محمودبھٹی نے وزیر حکومت آزادکشمیر محترمہ نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ کے سسر اورچودھری عظیم اللہ چودھری حبیب اللہ چودھری امین اللہ کے والدمحترمہ علاقہ کی ہردل عزیز شخصیت حاجی چودھر ی اورنگ زیب کے انتقال پرملال پرسوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button