کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،29مارچ2024) ایس ڈی پی او غازی طاہر سکندر اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عزیزنیازی نے کہا ہے کہ کہوٹہ پولیس نے قتل، چوری اور گاڑیاں چرانےوالا گروہ گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے چھنینی گئی گاڑیاں موٹر سائیکل اور دیگر مال برآمد کر لیا۔ تھانہ کہوٹہ میں ایس ڈی پی او کہوٹہ غازی طاہر سکندر اور ایس ایچ او کہوٹہ نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ بلاوڑہ سے آئی فیملی کا کھڈیوٹ پڑی سٹاپ قتل کا ایک ملزم گرفتار جبکہ یاسر عرف بلی قتل کیس کا بھی ایک ملزم دھرلیا گیا۔ عدالتی مفرور بھی گرفتار۔ جبکہ موٹر سائیکل چور پکڑ کر دو موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لیے گئے ہیں تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قتل، منشیات فروشی، چوری ڈکیتی کے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ آنے والے دنوں میں آپ کو بہتری نظر آئے گی۔ SDPO غازی طاہر، اور SHO تھانہ کہوٹہ عزیز نیازی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل بلاوڑہ دربار سے واپسی پر فیملی کو پڑی سٹاپ کھڈیوٹ پر گاڑی نہ روکنے پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا وقوعہ پیش آیا تھا۔ جس میں ایک شخص جانبحق ہو گیا تھا۔ اس قتل کیس کا ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے۔ مزید 3 کو جلد دھر لیا جائے گا۔ اسی طرح ریاست عرف بلی قتل کیس کا بھی ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ عدالتی مفرور وں چور اور دو موٹر سائیکل بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔آنے والے دنوں میں جرائم پیشہ عناصر سلاخوں کے پیچھے ہونگے۔ڈی ایس پی غازی طاہر نے کہا کہ منشیات فروش، چور ڈکیتوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت نہ بخشا جائے گا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر کی خصوصی ہدایات پر یہ کاروائیاں ہوئیں۔میں ایس ایچ او عزیز نیازی اور پولیس افسران، اہلکاران جنہوں نے ملزمان کو پکڑا انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاون جبکہ پتنگ بازی یا پتنگ فروشی کرنے والوں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ جلد منشیات اور پتنگ بازی کے خلاف آگاہی پروگرام منعقد کریں گے عوام ساتھ دیں انشااللہ انکے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 29, 2024) – Superintendent of Police Ghazi Tahir Sikander and SHO Kahuta Aziz Niazi announced that the Kahuta police have arrested a group involved in murder, theft, and vehicle theft, recovering stolen vehicles, motorcycles, and other property from the suspects’ possession.
SDPO Ghazi Tahir and SHO Kahuta Aziz Niazi, addressing the press conference, stated that recently, a family returning from Bilawra was fired upon at Khadiyot bus stop for not stopping their vehicle, resulting in the loss of one life.
One suspect in this murder case has been arrested, while three more will be apprehended soon. Similarly, a suspect in the case of the Riasat alias Bali murder has also been arrested.
Furthermore, several motorcycle thieves have been captured, and stolen motorcycles have been recovered. In the coming days, criminals will be brought to justice swiftly. DSP Ghazi Tahir emphasized that drug dealers, thieves, and other criminals will not be spared under any circumstances. These actions were taken under the special directives of SP Nabeel Khokhar.
I commend SHO Aziz Niazi and the police officers and personnel who apprehended the suspects. We will crack down on professional beggars, and kite flying or kite selling will be strictly prohibited. Soon, awareness programs against drugs and kite flying will be organized, and we urge the public to cooperate.
کہوٹہ کے جنگلات میں لکڑی کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ رک نہ سکا
The indiscriminate cutting of wood in the forests of Kahuta could not be stopped
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مارچ2024)
کہوٹہ کے جنگلات میں لکڑی کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ رک نہ سکا،لکڑی چوروں نے چیف کنزیویٹر اور ڈی ایف او جنگلات کی ملی بھگت سے جنگل نے 42سے لاکھوں روپے مالیت کے سبز چیڑ کے درخت کاٹ دے اطلاع ملتے ہی کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت عنائت اللہ ستی موقع پر پہنچ گے،پرنٹ میڈیا، الیکٹرونک میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے چیف کنزیویٹر اور ڈی ایف او جنگلات کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے صدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف سے ان کرپٹ افسران اور لکڑی چوروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی اپیل کی ہے تفصیل کے مطابق چیف کنزیویٹر اور ڈی ایف او جنگلات کی سر پرستی میں سرکاری جنگلوں سے قیمتی درختوں کی کٹائی کاسلسلہ عروج پررات کے اندھیرے میں ٹمبرمافیا کے افرادمحکمہ جنگلات کے ملازمین سے مل کر تحصیل کہوٹہ کے علاقوں سوہا،پتن، کیرل،سوڑ، منجن، سلامبڑ، پنجاڑ، کھوئیاں،بڑائٹیاں،کلٹیہ،بھنتی، جیوڑہ، بیور، کھلول، راجگڑھ،کراندی،چھنی،سویڑی،نلہ کھیرا،آنور، ساحل،نارہ، لہڑی،سہراور دیگر علاقوں سے چیڑ،پلائی،قہو،ٹال اور دیگر اقسام کی سرکاری قیمتی لکڑی کاٹ کر راتوں رات عملے سے مل کر پنجاب کی منڈیوں میں لے جاتے ہیں کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عنائیت اللہ نیصدر پاکستان، وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف سے اس نازک معاملے پر فی الفور از خود نوٹس لینے کی اپیل کی۔