ٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مارچ2024) چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق سے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ ندیم احمد کی ملاقات،حکومت پاکستان کی طرف سے “نشان امتیاز”ملنے پر مبارکباد پیش، پھول بھی پیش کیے،تنویر ناز بھٹی اور دیگر شخصیات بھی ہمراہ موجود تھے، راجہ محمد ظفر الحق نے راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی اور دیگر افراد کا شکر یہ ادا،کہوٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے کرتے ہوئے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ ندیم احمداور سابق امیدوار برائے چیئرمین تنویر ناز بھٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ راجہ محمد ظفر الحق نہ صرف پاکستا ن بلکہ عالم اسلام کے عظیم رہنما ہیں ملک و قوم کے لیئے راجہ ظفرالحق کی خدمات لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں۔ ریاست پاکستا ن کی جانب سے نشان امتیاز ملنا اہلیان کہوٹہ، کلر سیداں کے لیے با عث فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجہ محمد ظفر الحق نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کو فروغ دیا۔ مصر میں بطور سفیر اور وفاقی وزیر کے ساتھ ساتھ سینٹ میں قائد ایوان اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کیئے۔ جبکہ تا حیات مؤتمر عالم اسلامی کا مسلسل پانچویں بار جنرل سیکرٹری بننا کسی اعزاز سے کم نہ ہے۔ بطور چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نظریاتی جماعتی وابستگی کا ثبوت ہے، راجہ محمد ظفر الحق نے انتہائی نا مساعب حالات اور مشکل وکٹھن دور کے باوجود مسلم لیگ (ن) سے عہد وفا نبھایا۔ جس کی وجہ سے دنیائے سیاست میں راجہ محمد ظفر الحق سنیئر ترین سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 28 March 2024)—Former aspirant for Punjab Provincial Assembly, Raja Nadeem Ahmed, met with the Chairman of Pakistan Muslim League-Nawaz, Raja Muhammad Zaffar ul Haq, extending congratulations on being awarded the “Nishan-e-Imtiaz” by the Government of Pakistan. The meeting, attended by Tanveer Naz Bhatti and other personalities, was marked with floral tributes. Raja Zaffar ul Haq thanked Raja Nadeem Ahmed, Tanveer Naz Bhatti, and others present, expressing gratitude for their support during media interactions in Kahuta.
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مارچ2024) سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان،ملک فاروق اعوان کا نمبردار ملک قمرالزمان سے اظہار تعزیت، یونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان کی ہمشیرہ محترمہ اور ملک ذیشان عرف شانی کی خالہ جان کی وفات پرملک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت نامور قانون دان سابق وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان،ملک فاروق اعوان سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔