کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27, مارچ، 2024) — سینکڑوں پیشہ بھکاریوں کی کلرسیداں و گردونواح پر یلغار،راہ چلتے لوگوں کو پکڑ کر رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا جاتا ہے باہر سے آنے والے ان بھکاریوں کے حملے سے کلرسیداں کے تمام گلی محلوں بازاروں میں بھکاری بھکارنیں اور جعلی خواجہ سرا دکھائی دیتے ہیں۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے کی بہت بڑی تعداد برسہا برس سے مرید چوک کے اطراف خیمہ بستیوں میں مقیم ہے جہاں کی تمام خواتین جوان اورکمسن بچیاں بچے روزانہ کی بنیاد پر بازاروں سے بھیک مانگتے ہیں کسی کی گاڑی رکتے ہی آٹھ دس بھکاری اسے گھیر لیتے ہیں۔آپ کسی بھی کھانے پینے یا خریداری کی دوکان پر جائیں وہاں یہ ہاتھ پھیلائے دکھائی دیتے ہیں۔اس میں اضافہ انجان خواتین اور کمسن بچوں نے کیا تین سے چار پانچ برس کے بچے بچیاں بھی بھیک مانگ رہے ہیں یہ کون ہیں ان کی نگرانی اور پشت پناہی کون لوگ کرتے ہیں؟اب ایک گاڑی میں روزانہ بڑی تعداد میں بھکاریوں کوروات سے کلرسیداں لایا جاتا ہے اور شام گئے انہیں گاڑی میں واپس منتقل کردیا جاتا ہے۔اس طرح رمضان کے دوسرے عشرے میں ہزار کے قریب پیشہ ور بھکاری کلرسیداں و مضافات میں حملہ اور ہو چکے ہیں تحصیل انتظامیہ اور پولیس ساری صورتحال سے الگ تھلگ ہے یہ خود ہر خرابی کے پشت پان اور سہولت کار کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے کلرسیداں کے شہریوں کو بھکاریوں سے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 27, 2024) — Hundreds of professional beggars have swarmed Kallar Syedan and its surroundings, demanding payments from passersby. The influx of these beggars from outside has turned the streets and markets into scenes of begging and the display of fake disabilities.
Many of these beggars, hailing from southern Punjab, have settled around Mureed Chowk for the past year. Here, women, young individuals, and even children as young as three to five years old beg for alms on a daily basis, surrounding any vehicle that stops, soliciting for alms.
They extend their hands for alms at any food, drink, or shopping outlet. The alarming increase includes unknown women and young children, raising questions about who oversees and shelters them.
Nowadays, a significant number of beggars are brought to Kallar Syedan from nearby areas in vehicles every day and are taken back in the evening. Thus, during the second decade of Ramadan, nearly a thousand professional beggars have attacked Kallar Syedan and its suburbs. The local administration and police seem overwhelmed, leaving citizens to fend for themselves.
Citizens have demanded protection from beggars to Chief Minister of Punjab, Maryam Nawaz, urging her intervention to safeguard the residents of Kallar Syedan from beggars.
گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں،بھاری جرمانے وصول
Fines imposed on shopkeepers selling goods above set rates
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27, مارچ، 2024) —پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں محمود احمد بھٹی،ڈاکٹر تانیہ صفدر، راجہ سلیم رضا کی گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں،بھاری جرمانے وصول،ڈاکٹر تانیہ صفدر نے بنک چوک کنوہا میں دو گرانفروشوں اور مہنگے داموں ایل پی جی گیس سلنڈرز فروخت کرنے پر مجموعی طور پر پندرہ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ چوآ خالصہ میں ایک سبزی فروش کو ایک ہزار روپے جبکہ دوسرے کو پانچ سو روپے جرمانہ کیاگیا۔محمود احمد بھٹی نے چوآ خالصہ میں گرانفروشوں کیخلاف کارروائی میں 30ہزار روپے جبکہ نائب تحصیلدار راجہ سلیم رضا نے 45 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا۔اس کے باوجود گرانفروش کسی دباؤ میں نہیں آ رہے تمام اشیائے روزمرہ حکومتی نرخناموں سے دوگنا سے بھی زائد ہیں۔
راجہ محمد ارسلان ایڈووکیٹ برطانیہ منتقل ہو گئے
Raja Muhammad Arsalan Advocate moved to UK
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27, مارچ، 2024) —کلرسیداں کے نوجوان قانون دان اور پی ٹی آئی کے سرگرم کارکن راجہ محمد ارسلان ایڈووکیٹ برطانیہ منتقل ہو گئے ان کا شمار کلرسیداں میں پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی لائق ذہین اور سرگرم کارکنوں میں ہوتاتھا۔راجہ ہارون جنجوعہ، پروفیسر سفیر،عاقب علی اور ان کے دیگر دوستوں کی بڑی تعداد نے انہیں الوداع کیا۔
سابق کونسلر یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ محمد اسحق أف لس (کھناہدہ) انتقال کر گئے
Ex Councillor UC Doberan Kallan Raja M Ishaq passed away in Dhok Lass, Khanadah
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 27, مارچ، 2024) —پوٹھوار گریپس اور راجپوت کیش اینڈ کیری کلرسیداں کے مالک سابق کونسلر یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ محمد اسحق أف لس (کھناہدہ) روزہ افطاری کے فوری بعد حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔نمازجنازہ آج شام 4 بجے ڈہوک لس کھناہدہ میں ادا کی جائے گی