DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Despite Authorities’ Restrictions, Iqrar-ul-Hassan Reaches Kallar Syedan: Delivers Message against Haq Khateeb

کلرسیداں: حکومتی پابندیوں کے باوجود، اقرار الحسن کلرسیداں تک پہنچے: حق خطیب کے خلاف پیغام منتقل کیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 25 مارچ، 2024) — انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے رکاوٹوں اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے تحصیل کلرسیداں کی حدود میں داخلے پر پابندی کے باوجود نجی ٹی وی چینل کے اینکرپرسن سید اقرار الحسن کلر سیداں پہنچ گئے انہوں نے روات سے کلرسیداں بیس کلومیٹر کا سفر دوگھنٹوں میں طے کیا کثیر تعداد میں لوگ ان کے قافلے کا حصہ بنے سوشل میڈیا پر کام کرنے والے بھی سینکڑوں کی تعداد میں قافلے میں شریک تھے۔اقرار الحسن نے روات کے مقام پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس کے بعد وہ قافلے کی شکل میں کلر سیداں پہنچے۔ کلر سیداں بائی پاس کو پولیس نے متعدد مقامات پر رکاوٹیں اور گاڑیاں کھڑی کرکے بند کر رکھا تھاجس کے باوجود اقرار الحسن کلرسیداں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے راستے میں درجنوں مقامات پر کھڑے لوگوں نے ان پر گلپاشی کی وہ کلر سیداں پہنچے تو انتظامیہ نے بائی پاس بند کر رکھا تھا جس کی وجہ سے سید اقرار الحسن نے اپنے قافلے کا رخ شہر کی جانب موڑ لیا اور سول ہسپتال کے قریب واقع ایک کھلی جگہ پر پہنچ کر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کوئی ذاتی یا سیاسی مقاصد نہیں۔ ختم نبوت اور حرمت رسول کیلئے کلر سیداں کی عوام کا کردار لائق تحسین ہے۔میرا کام یہ تھا کہ میں دنیا کے سامنے آ کر یہ بتا دوں کہ یہاں اس خطہ پوٹھوار کے غیور عوام اس طرح کے شعبدہ بازوں کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے۔ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ “یہ لوگ” دنیا اسلام کے نمائندے نہیں ہیں،یہ لوگ اس ملک کے آستانوں کے نمائندے نہیں ہیں اور ہم نے ان لوگوں کو ان کے قانونی انجام تک پہنچانا ہے کیونکہ ان لوگوں نے جو لوٹ مار کی، اربوں روپے کی جائیدادیں بنائیں وہ اس ملک کے غریب لوگوں سے لوٹ مار کر کے بنائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کو حاضر ناظر جان کر آپ سب کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ یہ لڑائی دین اسلام کی سربلندی کیلئے ہے،یہ لڑائی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی ہے اور آپ سب نے اس طرح کی جدوجہد میں ہمارے ساتھ رہنا ہے،میرے ساتھ نہیں بلکہ اپنے ساتھ رہنا ہے اور ملک کے لوگوں کیساتھ رہنا ہے اور دین اسلام کیساتھ رہنا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہاں کوئی کشتی یا لڑائی کرنے نہیں آیا تھا کہ کون جیتے گا اور کون ہارے گا بلکہ ہم دنیا کو یہ بتانے آئے تھے کہ کلر سیداں پوٹھوار کے غیور عوام فتنہ کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں۔ہم انتظامیہ سے مطالبہ نہیں بلکہ درخواست کرتے ہیں کہ اس فتنے کے اڈے کو فوری طور پر بند کر دیا جائے کیوں کہ یہاں صرف خواتین کی ہی عزتیں محفوظ نہیں بلکہ بچوں کا قتل عام کیا جاتا ہے۔یہاں لوگوں کو دنیاوی علاج سے رکوا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک یہ اڈا اپنے انجام کو نہیں پہنچے گا اس وقت تک ہم سب اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔یاد رہے کہ کلرسیداں پولیس نے دو ایام سے کلر بائی پاس سے اڑھائی سو پولیس اہلکار کھڑے کرکے اسے بند کر رکھا تھا ماحول کو خود غیر محفوظ و پراسرار بنایا جو ہمارے اداروں میں موجود پیشہ وارانہ مہارت سے محروم افسروں کی تعنیاتی ہے جو بات کا بتنگڑ بنا کر خو حالات کو کشیدہ کرتے ہیں پابندی کے باوجود اقرار الحسن کلر پہنچ گیا اور کوئی گملہ تک نہ ٹوٹا جبکہ پولیس نے یہاں اڑھائی سو اہلکار تعنیات کر رکھے تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, March 25, 2024) — Iqrar-ul-Hassan, anchorperson of a private TV channel, successfully reached Kallar Syedan despite barriers imposed by the administration and police. Accompanied by a significant number of people, including social media activists, Hassan undertook a journey of approximately 20 kilometers from Rawat, which took two hours. Despite numerous roadblocks and police restrictions, Hassan managed to reach Kallar Syedan, where he addressed the gathering after holding a press conference in Rawat.

While speaking to the attendees, Hassan emphasized that his intentions were purely to uphold the sanctity of the finality of prophethood and respect for the Prophet Muhammad (PBUH). He praised the people of Potowar for their resilience against divisive elements and clarified that his presence was to convey a message that such elements do not represent Islam or the values of the nation. He stressed that their struggle was for the protection of Islamic beliefs and urged unity among the people.

Hassan highlighted the importance of resolving the ongoing crisis promptly, citing the endangerment of women’s dignity and the loss of innocent lives. He underscored that until the issue was resolved, their efforts would persist. Despite facing resistance, Hassan’s journey to Kallar Syedan remained uninterrupted, demonstrating the unwavering support he garnered from the masses.

چوروں کا راج، قرطبہ مسجد کی وضو کی ٹوٹیاں اور وہاں کے بیت الخلا کی ٹوٹیاں بھی چوری کر لیں

Wudu Facilities and Beit Al-Khalas Stolen at Cordoba Masjid

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 25 مارچ، 2024) —کلرسیداں میں چوروں کا راج،پولیسں کی اضافی کی کلرسیداں تعنیاتی کے باوجود چور وارداتیں کرنے میں مکمل ازاد ہیں وہ جب جہاں چاہتے ہیں واردات کر جاتے ہیں اور پولیس منہ دیکھتی رہ جاتی ہے گزشتہ روز نامعلوم چوروں نے مین بازار سے رات کو ایک ٹیلرز کی دکان کے تالے توڑ کر کپڑے اور سلائی مشین چوری کر لی،چوروں نے گوجرخاں روڈ کلرسیداں شہر میں ہی ایک ٹیلر کی دوکان کے تالے توڑ کر 60 جوڑے کپڑے چوری کر لیئے،ملزمان نے قرطبہ مسجد کی وضو کی ٹوٹیاں اور وہاں کے بیت الخلا کی ٹوٹیاں بھی چوری کر لیں

مولانا احسان اللہ چکیالوی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Maulana Ehsanullah Chakialvi returned home after performing Umrah

لر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، اکرام الحق قریشی، 25 مارچ، 2024) —جے یوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر معروف عالم دین مولانا احسان اللہ چکیالوی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کلرسیداں کی تاجر برادری کے نمائندوں،جامعہ دارالعلوم ربانیہ کے طلبہ اور انکے عزیزواقارب نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں جلوس کی شکل میں جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ لایا گیا جہاں طلبہ نے بھرپور استقبال کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button