مٹور (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25مارچ2024)
کہوٹہ کے معروف تعلیمی بحریہ فنڈویشن کہوٹہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات، سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عار ف قریشی کی بطور مہمان خصوصی شرکت، پوزیشن ہولڈر بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے،یہ فنڈویشن کہوٹہ کی پرنسپل معروف میڈم روبینہ شاہین نے بچوں کے والدین، تمام سیاسی،سماجی و علمی شخصیات کا شکریہ ادا کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق امیدوار برائےMPAحلقہ پی پی سیون ڈاکٹر محمد عار ف قریشی نے کہا کہ میں تمام طلباو طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے نمائیاں پوزیشنیں حاصل کیں اور تقاریراور ٹیبلو پیش کیں انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ایسا معاشرتی عمل ہے، جسکے معنی ہیں سکھانا یا رہنمائی کرنا چونکہ تعلیم کے ذریعہ انسان کی مخفی اور فطری صلاحیتوں کو ابھار کر ان سے کام لیا جاتا ہے۔ لہٰذا تعلیم ہر ذی شعور انسان چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی بدولت ہے بلکہ کسی بھی قوم یا معاشرے کی ترقی کی ضامن ہے اور یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے درحقیقت تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے۔ دنیا میں ہر چیز بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے۔ اسلام میں تعلیم کے حصول کو فرض کا درجہ دے کر اس کی اہمیت کو واضح کیا گیا ہے،آخر میں انہوں نے تمام شر کاء کا شکر یہ ادا کیا اور عالم اسلام اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 25 March 2024)
Kahuta’s renowned educational Bahria Foundation held an annual prize distribution ceremony in Kahuta, with the participation of political and social personality Dr. Muhammad Arif Qureshi as a special guest, prizes were distributed among position-holder boys and girls while addressing the ceremony, former candidate for MPA Constituency PP7 Dr. Muhammad Arif Qureshi said that I congratulate all the students who have obtained prominent positions and presented speeches and tableaus. He said that education is a social process, which means to teach or to guide, because, through education, the hidden and natural abilities of a person are developed and used. Therefore, education is one of the basic needs of every intelligent person whether he is rich or poor, male or female.
درجن سے زائد ناجائز منا فع خوروں کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمات درج
Cases registered against more than a dozen illegal profiteers in Kahuta police station
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،25مارچ2024)— اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن،پرائس مجسٹریٹ ملک سعید تحصیلدارکہوٹہ اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال کے چھاپے۔درجن سے زائد ناجائز منا فع خوروں کے خلاف تھانہ کہوٹہ میں مقدمات درج۔ کسی سفارش اوردباؤ کو خاطر میں نہ لائیں گئے۔ ماہ صیام میں عوام کو لوٹنے والے کسی معافی مستحق نہیں۔ تیس سے زائد دکانداروں کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کر کےموقع پر جرمانہ وصول کیا گیا۔ با اثر سیاسی شخصیات کی سفارش انتظامیہ نے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر مین بازار، قدیربازار، چھنی بازار، مٹور روڈ، مچھلی چوک، پنجاڑ چوک، کوٹلی لنک روڈ، دھپری، نتھوٹ قدیر میونسپل لائبریری روڈ تھانہ روڈ اور شہر بھرکے چوراہوں میں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن،پرائس مجسٹریٹ ملک سعید تحصیلدار کہوٹہ اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال نے ہمراہ پٹواری عامر،گرداور راجہ احتشام انور،انضمام احمد، محمد طفیل محکمہ پولیس،انسپکٹر عامر اشتیاق، نذر کیانی، ٹیکس انسپکٹر راجہ عمر حیات اور دیگر افسران و اہلکاران کے ہمراہ مصنوعی مہنگائی، تجاوزات کہوٹہ شہر میں ریڑھیاں لگانے والوں کے خلاف چھاپے مارے اس دوران بازار میں دکانوں کے باہر سڑک کے اوپر لگائی گئی ریڑھیاں اور تجاوز شدہ سامان ضبط کر لیا گیا۔ شہریوں اور دکانداروں سے گفتگو کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن پرائس مجسٹریٹ ملک سعید تحصیلدار کہوٹہ اور چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ مخدوم بلال نے کہا کہ انتظامیہ ماہ صیام میں کوئی نرمی نہ کرے گی۔ تاجر اپنا سامان اپنی حدود کے اندر رکھیں۔
کہوٹہ تا راولپنڈی سڑک کی تعمیر اور کہوٹہ سٹی
بائی پاس کا میگا پراجیکٹ چار سالوں سے سست روی کا شکار
Construction of Kahuta to Rawalpindi road and Kahota City bypass
mega project has been delayed for four years
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،25مارچ2024)— چوبیس ارب کا منصوبہ کہوٹہ تا راولپنڈی سڑک کی تعمیر اور کہوٹہ سٹی بائی پاس کا میگا پراجیکٹ چار سالوں سے سست روی کا شکار۔ مالکان اور متاثرین کو تا حال معاوضے کی ادائیگی نہ مل سکی۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا منصوبہ سیاست کا شکار ہو گیا۔ متاثرین کا وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ سٹی بائی پاس کی تعمیر بروقت مکمل نہ ہونے سے آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والی مصروف ترین شاہراہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کئی حادثات کا باعث بن چکی ہے۔ مسافر، مردو خواتین،بزرگ،بچے گزشتہ کئیں سالوں سے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ مسافروں اور اہلیان علاقہ و متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کو موجودہ نئے مالی سال کے مطابق معاوضہ ادا کرکے جلد از جلد میگا پراجیکٹ کو مکمل کیا جائے۔ یاد رہے کہ اس منصوبہ کی نگرانی کرنل (ر) مسعود عباسی شروع دن سے ذاتی دلچسپی لے کر کا م کر رہے ہیں۔ مگر اس کے باوجو د انتظامیہ اور ادارے اس منصوبہ کو مکمل کرنے میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں۔ 24ارب کا یہ منصوبہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر اعظم افتتاح کرکے اہلیا حلقہ اور کہوٹہ کو بطور تحفہ پیش کیا۔ اور مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دور حکومت میں اس منصوبہ کاآغاز ہوا۔ جبکہ بعد ازاں تحریک انصاف اور 16ماہ کی مسلم لیگی حکومت اورنگراں دور گزرنے کے باوجود دوبارہ مسلم لیگ (ن) بر سرِ اقتدار آچکی ہے۔اور منصوبہ جوں کا توں سست روی کا شکار ہے۔