روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,24, مارچ,2024ء)— وفاقی دارالحکومت کےتھانہ سہالہ کے علاقے میانہ تھب میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اورایک خاتون سمیت پانچ زخمی ہو گئے ۔پولیس نے لاشیں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا ۔ آئی جی اسلام آباد نےسانحہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔ جاں بحق ہونے والوں میں غلام مصطفیٰ ولد زمان علی ، زبیر اقبال ولد ظفر اقبال اور پرویز ولد محمد حسین جبکہ زخمیوں میں بلال مصطفیٰ ، عمیر اقبال ، عدیل گُل ، گلفام فرحان اور سدروز زوجہ عمیر اقبال شامل ہیں ۔ رات گئے تک پولیس یہ معلوم کرنے میں کامیاب نہیں ہو ئی تھی کہ قتل کس نے کئے اور زخمیوں کو کس نے گولیا ں ماریں۔کسی طرف سے کوئی درخواست پولیس کو نہیں ملی تھی ۔ وقو عہ افطاری سے پہلے پیش آیا ۔ فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں ۔
Rawat (Pothwar.com, Ikramul Haque Qureshi, 22, March 2024)- As a result of firing over a property dispute in the Miana Thab area of the federal capital, Sihala police station, three people were killed and five others, including a woman, were injured. The police recovered the bodies. And the injured were shifted to Pims Hospital. IG Islamabad called for the report of the tragedy and ordered the immediate arrest of the killers. Ghulam Mustafa son of Zaman Ali, Zubair Iqbal son of Zaffar Iqbal and Parvez son of Muhammad Hussain were among the dead while Bilal Mustafa, Umeer Iqbal, Adeel Gul, Gulfam Farhan, and Sadroz wife of Umair Iqbal were among the injured. Till late at night, the police had not been able to find out who did the murders and who shot the injured. The police had not received any request from any side. It happened before breaking the fast. The parties are said to be close relatives.