DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: President of Pakistan Awards Highest Civilian Honor to Raja Muhammad Zafrul Haq for Outstanding Services
راجہ محمد ظفر الحق کی شاندار خدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ نشان امتیاز دیا گیا
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر،24مارچ2024) سابق سفیر، سابق وفاقی وزیر، سابقہ قائد ایوان و جنرل سیکرٹری مؤتمر عالم اسلام راجہ محمد ظفر الحق کی شاندار خدمات کے اعتراف میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ نشان امتیاز ملنے پر راجہ ظفر الحق کے آبائی حلقہ تحصیل کہوٹہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مسلم لیگی کارکنا ن عہدیداران اور راجہ محمد ظفر الحق کے چاہنےوالوں عزیزواقارب سیاسی و سماجی شخصیات سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق چیئرمین دکھالی راجہ شوکت، ملک منیر اعوان، سابق کونسلر راجہ ندیم سروٹ، سابق کونسلر راجہ عابد کلاہنہ، حامد لطیف ستی، عاصی جنجوعہ، راجہ رومان سعید، راجہ تنویر بنارس، راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ، راجہ توقیر شبیر،راجہ عمران ضمیر، راجہ فیصل نوگراں، راجہ حق نواز بملوٹ، راجہ غلام صطفیٰ، راجہ ناصر منصور، راجہ عمران امین، راجہ توقیر امین، راجہ احتشام یعقوب راجہ اسد یعقوب، راجہ سعد پرویز اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے راجہ محمد ظفر الحق کو نشان امتیاز ملنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ راجہ محمد ظفر الحق نہ صرف پاکستا ن بلکہ عالم اسلام کے عزیم رہنما ہیں۔ ملک و قوم کے لیئے راجہ ظفرالحق کی خدمات لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں۔ ریاست پاکستا ن کی جانب سے نشان امتیاز ملنا اہلیان کہوٹہ کے یئے با عث فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راجہ محمد ظفر الحق نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کو فروغ دیا۔ مصر میں بطور سفیر اور وفاقی وزیر کے ساتھ ساتھ سینٹ میں قائد ایوان اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کیئے۔ جبکہ تا حیات مؤتمر عالم اسلامی کا مسلسل پانچویں بار جنرل سیکرٹری بننا کسی اعزاز سے کم نہ ہے۔ بطور چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ نظریاتی جماعتی وابستگی کا ثبوت ہے، راجہ محمد ظفر الحق نے انتہائی نا مساعب حالات اور مشکل وکٹھن دور کے باوجود مسلم لیگ (ن) سے عہد وفا نبھایا۔ جس کی وجہ سے دنیائے سیاست میں راجہ محمد ظفر الحق سنیئر ترین سیاست دان ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست کی دنیا کے بے تاج بادشاہ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ حلقہ میں مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ساتھ تمام سیاسی جماعتوں،برادریوں اور سماجی وسیاسی شخصیات سمیت تما م مکاتب فکر کے لوگ راجہ محمد ظفر الحق کا نام عزت و احترام سے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ محمد ظفر الحق نے کبھی تھانہ کچہری کی گندی سیاست کو فروغ نہ دیا۔
Kahuta: (Representative Pothwar.com, Imran Zamir, 24 March 2024)—The ancestral constituency of Kahuta reverberated with waves of joy as the President of the Islamic Republic of Pakistan awarded Raja Muhammad Zaffar ul Haq, the former ambassador, federal minister, former leader of the house, and Secretary-General of the Organization of Islamic Cooperation, with the country’s highest civil award Sittare Imtiaz for his outstanding services. social figures congratulated Raja Muhammad Zafrul Haq on receiving the prestigious award, stating that Raja Muhammad Zafrul Haq is a pride for Pakistan and a determined leader of the Muslim world.
نمبردار ملک قمر الزمان کی ہمشیرہ محترمہ رضائے الہی سے وفات پا گیں
The sister of Numberdar Malik Qamar-ul-Zaman, passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24مارچ2024)
نمبردار ملک قمر الزمان کی ہمشیرہ محترمہ سپرد خاک نمازے جنازہ میں راجہ صغیر احمد سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک قمر الزمان کی ہمشیرہ محترمہ،ملک ذیشان شانی کی خالہ جان رضائے الہی سے وفات پا گیں تھیں ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں ہوتھلہ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد، چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، چیئرمین سجاد ستی، کونسلر گلزار احمد گلزاری،کونسلر رفاقت قریشی،معروف سیاسی و کاروباری شخصیت راجہ یاسر آف لونہ راجگان،محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری عامر محمود، پی ٹی آئی کے ارشد مجید، ملک عبد المنان، راجہ مدد حسین جباں راجگان، راجہ رازق علیوٹ، ٹھیکیدار راجہ ساجدمحمود، ٹھیکیدار راجہ جلیل لونہ،راجہ زبیر علیوٹ، راشد مبارک عباسی، راجہ قمر یعقوب،سردار شاہد آف پلوٹ، انجینئر راجہ بلال بنگیال،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
بس ایک اینکر سے بادشاہ سرکار ڈر گۓ۔سواد تو مناظرے ملاکڑے میں ھے۔انتظمیہ کے پیچھے چھپنے میں نہیں۔