Kallar Syedan: Raja Shaukat Aziz Bhatti and Bilal Yamin Satti, MPAs from Rawalpindi District, Shine in Punjab Assembly Budget Session with Powerful Speeches
ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے دو مسلم لیگی ایم پی ایز راجہ شوکت عزیز بھٹی اور بلال یامین ستی نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بڑی دھواں دار تقاریر کر کے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23, مارچ,2024ء)—ضلع راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے دو مسلم لیگی ایم پی ایز راجہ شوکت عزیز بھٹی اور بلال یامین ستی نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بڑی دھواں دار تقاریر کر کے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔پی پی 6 سے بلال یامین ستی اور پی پی 9 سے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں نہ صرف اپوزیشن کو آڑھے ہاتھوں لیا بلکہ وزیراعلی مریم نواز کے موقف اور پالیسیوں کا بھی زبردست انداز میں دفاع کرکے ساتھی ارکان اسمبلی سے خوب داد سمیٹی۔یاد رہے کہ بلال یامین ستی پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہوئے مگر ان کے والد محترم کرنل محمد یامین ستی کئی بار رکن پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر بھی رہے۔ اسی طرح راجہ شوکت عزیز بھٹی اس سے قبل بھی رکن اسمبلی رہ چکے ہیں انکے والد محترم راجہ عبدالعزیز بھٹی رکن قومی اسمبلی اور ہائی کورٹ کے جسٹس بھی رہے ہیں۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haque Qureshi, 23, March 2024) – In a notable display of parliamentary prowess, two Muslim League MPAs from Rawalpindi, Raja Shaukat Aziz Bhatti and Bilal Yamin Satti, made impactful speeches during the Punjab Assembly’s budget session. Both Bhatti, representing PP-9, and Satti, from PP-6, not only effectively countered opposition arguments but also robustly defended the stance and policies of Chief Minister Maryam Nawaz, garnering praise from fellow assembly members.
Bilal Yamin Satti, though a first-time assembly member, hails from a politically seasoned family, with his father, Colonel Muhammad Yamin Satti, having served multiple terms as a Punjab Assembly member and provincial minister. Similarly, Raja Shaukat Aziz Bhatti, with a family legacy in politics, has previously served as an assembly member, following the footsteps of his respected father, Raja Abdul Aziz Bhatti, who held positions in the National Assembly and the High Court.
معروف شاعر عبدالرحمان واصف کی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ چوک پنڈوری کے ہاتھوں گرفتاری نے پولیس کے نظام میں خرابیوں کا نیا پنڈورہ بکس کھول دیا ہے
Famed Poet Abdul Rahman Wasif Arrested by Punjab Highway Patrolling Police at Check Post Chauk Pindori, Unveils New Pandora’s Box of Police System Malfunctions
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23, مارچ,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کے ریڈر پانچ کتابوں کے مصنف معروف شاعر عبدالرحمان واصف کی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ چوک پنڈوری کے ہاتھوں گرفتاری نے پولیس کے نظام میں خرابیوں کا نیا پنڈورہ بکس کھول دیا ہے۔ کہوٹہ پولیس نے دو برس قبل ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں عبدالرحمان واصف اور ان کے بھائی کامران کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس کے بارے میں اس وقت کلرسیداں میں تعنیات اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید نے رپورٹ دی تھی کہ وقوعہ کے وقت عبدالرحمان واصف ان کے کلر سیداں دفتر میں موجود تھے۔ انہیں بلاجواز مقدمہ میں نامزد کیا گیا اس کے بعد انہیں بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا گیا مگر پولیس ریکارڈ میں درستگی نہ کی گئی جس میں انہیں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ یہ روزانہ کہوٹہ سے کلر اے سی دفتر آتے اور شام کو واپس کہوٹہ چلے جاتے۔اسی طرح معمول کے مطابق چند ایام قبل کلرسیداں آ رہے تھے کہ چوکپنڈوری میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے انہیں روک کا شناختی کارڈ طلب کیا جسے چیک کیا گیا تو وہ کہوٹہ پولیس کے اشتہاری نکلے وہ دھائیاں دیتے رہ گئے کہ وہ اشتہاری نہیں وہ اے سی کلر کے ریڈر ہیں مگر پنجاب پٹرولنگ پولیس نے ان کی ایک نہ سنی انہیں گرفتار کر کے کلرسیداں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس انہیں لے کر کہوٹہ تھانہ پہنچی جہاں ایس ایچ او نے ان کا شناختی کارڈ دیکھ کر انہیں رھا کر دیا جس کے اگلے ہی روز اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نے پنجاب ہائی وے پٹرول چوکپنڈوری چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر عامر علی اور ہیڈ کانسٹیبل فرقان کے خلاف محکمانہ کارروائی کیلئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو خط ارسال کردیا جس میں انہوں نے تحریر کیا کہ کمپیوٹر آپریٹر/ ریڈر عبدالرحمان کو 18مارچ کو پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری(کلرسیداں) کے فرقان نامی اہلکار نے بغیر کسی جواز کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا اور کئی گھنٹے غیر قانونی حراست میں رکھا اور انچارج سب انسپکٹر عامر علی نے انہیں نفسیاتی طور پر ہراساں کیا۔انہوں نے دوران حراست ہمارے اہلکار کی تصاویر بنائیں اور یقین دہانی کروائی کے انہیں الیکٹرانک/پرنٹ میڈیا کو جاری نہیں کیا جائے گا لیکن اگلے ہی دن بیشتر اخبارات میں ان کی خبریں مختلف اخبارات میں شائع کروا دی گئیں۔بعد ازاں انہیں تھانہ کلرسیداں پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں سے پولیس اسٹیشن کہوٹہ روانہ کیا گیا جہاں ایس ایچ او کہوٹہ نے معاملات کی انکوائری کرنے کے بعد انہیں بے گناہ قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی جانب سے ایک سرکاری ادارے کے اہلکار کیساتھ اس طرح کا سلوک ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے جس کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جا سکتی او ر تمام مقامی سرکاری محکموں کے اہلکار اس شرمناک واقعہ کے بعد خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے خلاف مقامی افراد کیساتھ ظالمانہ رویے کی وجہ سے پبلک میں ان کیلئے شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے جبکہ عوام کیساتھ دوستانہ رویہ ملازمت کی بنیادی ضرورت ہے۔ اے سی کلر سیداں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے استدعا کی ہے کہ وہ پنجاب ہائی ویز پٹرول پولیس اتھارٹی سے رابطہ کر کے ذمہ دران اہلکاروں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت جاری کریں۔ادہر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکپنڈوری کے انچارج عامر علی کا تبادلہ سرگودھا ریجن کر دیا گیا انہوں نے اپنی وضاحت میں کہا کہ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہماری ایپ میں یہ مسلسل اشتہاری شو ہو رھا تھا جس کے مطابق ہمارا اقدام عین درست ہے اگر کوئی خرابی ہے تو وہ ہماری جانب سے نہیں ہے۔
پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ کے متعدد انچارج صاحبان کو راولپنڈی سے لاہور اور سرگودھا ریجن میں تبدیل کردیا گیا۔
Punjab Highway Patrolling Transfers Several Officers from Rawalpindi to Lahore and Sargodha Region
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23, مارچ,2024ء)—پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ کے متعدد انچارج صاحبان کو راولپنڈی سے لاہور اور سرگودھا ریجن میں تبدیل کردیا گیا۔حطار چیک پوسٹ کے انچارج سب انسپکٹر وحید اختر کو لاہور،بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے انچارج سب انسپکٹر محمد عثمان،انچارج قائداعظم کالونی چیک پوسٹ سب انسپکٹر محمد علی،انچارج چیک پوسٹ مسہ کسوال عدنان اقبال،انچارج چیک پوسٹ چوکپنڈوری سب انسپکٹرعامر علی،انچارج چیک پوسٹ بھلوٹ ٹھٹھہ سب انسپکٹر قاسم فرید،انچارج چیک پوسٹ چک مہیوں جہلم سب انسپکٹر سلطان عارف رضا،انچارج چیک پوسٹ کھٹڑ سب انسپکٹر ساجد جاوید،ڈپٹی افیسر 22میل چیک پوسٹ سب انسپکٹر صغیر محمود کا تبادلہ راولپنڈی ریجن سے سرگودھا ریجن کر دیا گیا۔
جماعت اسلامی کے رہنما خالد محمود مرزا کا کلرسیداں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23, مارچ,2024ء)—جماعت اسلامی کے رہنما خالد محمود مرزا نے کہا کہ رمضان المبارک تبدیلیوں کا مہینہ ہے تبدیلی باتوں اور دعووں سے نہیں ماہ صیام میں عبادات کی کثرت اور تقوی سے آتی ہے۔ انہوں نے جامعہ مسجد بلال کلرسیداں میں نمازجمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حرام کھانے والے شخص میں اللہ کی محبت پیدا ہو سکتی ہے نہ ہی وہ تقوی کی منازل طے کر سکتا ہے جھوٹ اور حرام مسائل کی بنیادی وجوہ ہیں جو ہمیں اللہ کی قربت سے دور کر دیتی ہیں پاکستانی سب سے ذیادہ حرام ماہ صیام میں کھاتے ہیں اور شرم محسوس نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ لوگ بدزبانی کی وجہ سے جہنم کا ایندھن بنیں گے۔طنز کے نشتر چلا کر کہنا کہ میں نے کھری بات کی ہے یہ طرزعمل انتہائی غیر مناسب ہے انہوں نے کہا کہ رمضان اور قران کا بڑا گہرا تعلق ہے قران کی تلاوت اس کا پڑھنا اور سننا اور اس پر عمل کرنا مسائل کے حل کی کنجی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں اسی لاکھ قاری مساجد میں قران سنا رہے ہیں مگر مساجد کی نسبت بازار لوگوں سے بھرے ہوتے ہیں۔ تراویح کی تعداد پر بحث کرنا بے معنی ہے اس سے امت میں تفرقہ پیدا ہوتا ہے اس سے گریز کریں۔دوسروں کے لیئے روزے کی افطاری کا اہتمام ضرور کریں مگر نمائش سے گریز کریں۔رمضان کا تقاضا ہے کہ امت خود کو قرآن اور اس کی تعلیمات سے وابستہ کرلے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں بھی ورلڈ فاریسٹ ڈے منایا گیا
World Forest Day is celebrated in Tehsil Headquarters Hospital Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23, مارچ,2024ء)—وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں بھی ورلڈ فاریسٹ ڈے منایا گیا۔ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے ہسپتال کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔اس موقع پر ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف نے بھی پودے لگائے ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے کہا کہ درخت ملکی معیشت،انسانی صحت اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہیں۔اس کرہ ارض پر رہنے کیلئے درخت نہایت ضروری ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر،گھروں کے لانز اور دیگر دستیاب اراضی پر شجرکاری مہم بھر پور طریقے سے جاری رکھی جائے۔اور ہر ذمہ دار شہری کا یہ قومی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ اپنے گلی، محلوں اور کھلی جگہوں پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔
تین بچوں کے باپ نے 13سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
Father of Three Children Accused of Alleged Assault on 13-Year-Old Girl in Shah Bagh
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,23, مارچ,2024ء)—تین بچوں کے باپ نے 13سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کروانے کے بعد ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔فریاد علی سکنہ آزاد کشمیر نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں شاہ باغ کے قریب کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں اور ڈرائیوری کرتا ہوں۔گزشتہ روز اپنے کام پر گیا تو بیوی نے اطلاع دی کہ بیٹی (ک) گھر پر نہیں ہے جس پر میں فوری طور پر گھر واپس آگیا اور ادھر ادھر تلاش کرتا رہا کہ شام ساڑھے چھ بجے کے قریب بیٹی گھر واپس آئی تو اس نے بتایا کہ زوہیب علی سکنہ اراضی بانڈی اسے ورغلا پھسلا کر اپنے موٹر سائیکل پر گھر لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر واپس اپنے موٹر سائیکل پر گھر کے قریب اتار کر واپس چلا گیا،کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔