DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Invasion of beggars in Kallar Syedan, men in the form of professional beggars

کلرسیداں پر بھکاریوں کی یلغار،پیشہ ور بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کے روپ میں مردحضرات نے کلرسیداں میں شہریوں کا سکون غارت کر رکھا ہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19, مارچ,2024ء)—کلرسیداں پر بھکاریوں کی یلغار،پیشہ ور بھکاریوں اور خواجہ سراؤں کے روپ میں مردحضرات نے کلرسیداں میں شہریوں کا سکون غارت کر رکھا ہے۔جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے کئی درجن افراد نے مرید چوک کے قریب مستقل خیمہ بستی قائم کر رکھی ہے جہاں کی تمام خواتین اور بچے صبح سے شام تک مختلف بازاروں اور کھانے پینے کے مراکز کے باہر کھڑے رہتے ہیں اور کسی گاڑی کے رکتے ہی درجنوں بھکاری اس کی جانب دوڑ لگاتے ہیں۔بھکاریوں میں تین برس سے انتہائی کم عمر بچوں بچیوں سے لے کر ستر برس تک کی عمر کے افراد موجود ہیں۔ دوسری جانب روات سے ایک گاڑی درجنوں بھکاریوں اور بھکارنوں کو کلرسیداں سے دھانگلی روڈ کے مختلف مقامات پر پابندی کے ساتھ پک ڈراپ کرتی ہے۔ یہ خواتین و حضرات ہر موڑ پر ہاتھ پھیلائے دکھائی دیتے ہیں جبکہ پچاس کے قریب مرد حضرات نے بھی خواجہ سراؤں کا روپ دھار کر کلرسیداں میں کرائے پر مکان لے رکھے ہیں۔سورج غروب ہونے سے قبل یہ بن سنور کر چوآروڈ کے مختلف مقامات پر کھڑے ہو جاتے ہیں اور راہ چلتے لوگوں پر آوازیں کستے ہیں بھیک بھی مانگتے ہیں مگر یہ شعبدہ باز خواجہ سرا نہیں بلکہ مرد حضرات ہیں جنہوں نے اپنا حلیہ تبدیل کر خواجہ سراوں جیسا بنا رکھا ہے۔ شہریوں نے پیشہ ور بھکاریوں اور خواجہ سراوں کے روپ میں مرد حضرات کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwaar.com, Ikram ul Haq Qureshi, March 19, 2024) – A tumultuous scene unfolds in Kallar Syedan as individuals disguised as beggars and nobles disrupt the tranquility of the city. Several dozen individuals hailing from the southern districts of Punjab have established a permanent tent settlement near Mureed Chauk. Women and children can be seen standing outside various markets and food centers from morning till evening, while dozens of beggars rush towards any approaching vehicle.

Among the beggars are individuals as young as three years old to as old as seventy. On the other hand, a van from the authorities drops off beggar women at various locations along Dhungali Road in Kallar Syedan, adhering to strict supervision. These women and men stretch out their hands at every turn, while around fifty men, disguised as transgenders, have also rented accommodations in Kallar Syedan.

As the sun sets, they gather at various spots on Choa Road, raising their voices and asking for cash from passersby. However, these are not professional beggars but rather men who have changed their appearance to resemble transgenders. Citizens are demanding strict action against professional beggars and individuals disguised as transgenders.

چوکپنڈوری میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سر بمہر کر دیا

Illegal petrol agency sealed in Chauk Pindori

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19, مارچ,2024ء)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے چوکپنڈوری میں غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سر بمہر کر دیا جبکہ کلرسیداں راولپنڈی روڈ پر واقع اٹک پٹرول پمپ جہاں سوزوکی میں رکھے گئے کین میں ڈیزل ڈالا جا رہا تھا کو دس ہزار روپے جبکہ چوکپنڈوری کے قریب واقع کوالٹی پٹرول پمپ کو پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے چوکپنڈوری میں ہی مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر دو قصابوں کو دس دس ہزار روپے جرمانہ کیا۔قصاب بغیر مہر کے گوشت فروخت کر رہے تھے جس پر اے سی نے محکمہ ویٹرنری کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ناقص کارکردگی پر ڈی سی راولپنڈی کو رپورٹ ارسال کر دی۔اے سی نے اس دوران مہنگے داموں سبزی و فروٹ فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں کو مجموعی طور پر تیس ہزار روپے جرمانے بھی کیئے۔

صوبیدار میجر عبدالرزاق نے اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں ہوشربا اضافے پر شدید غم و غصے کا اظہار

Subedar Major Abdul Razzaq expressed his anger over the sudden increase in the prices of daily commodities

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19, مارچ,2024ء)—مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے سابق صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق نے اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں ہوشربا اضافے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی گراں فروشوں نے مصالحہ جات،سبزیوں،گوشت، بیسن،سفید چنے،کھجور،آلو،پیاز،ٹماٹر، مرغی کے گوشت کے من مانے نرخ مقرر کر لیئے تھے۔ملک میں چالیس روپے کلو فروخت ہونے والے پیاز کو برآمد کرکے اب پھر درآمد کرکے صارفین کو لوٹا جارھا ہے۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے اہلکار ہر روز ہر دوکاندار کو پندرہ روپے کے عوض نرخ نامے کی فہرست مہیا کرتا ہے جو دوکاندار اویزاں کرنے کی بجائے جیب میں ڈال لیتا ہے۔دوسری جانب نصف درجن سے بھی زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ منافع خوروں کو فری ہینڈ دیئے ہوئے ہیں جس سے وہ صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔

نادرا وین شناختی کارڈ بنانے کے لیئے آج بروز منگل صبح نوبجے سے دوپہر دو بجے تک سرصوبہ شاہ کے قریب انچھوہا قبرستان میں موجود رہے گی

Nadra Van will be present at Anchoa Cemetery from 9 am to 2 pm today, Tuesday, to make identity cards.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19, مارچ,2024ء)—نادرا وین شناختی کارڈ بنانے کے لیئے آج بروز منگل صبح نوبجے سے دوپہر دو بجے تک سرصوبہ شاہ کے قریب انچھوہا قبرستان میں موجود رہے گی۔منیاندہ پنڈوڑہ شاہ خاکی،دھانگلی،سکرانہ و گردونواح کے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ شناختی کارڈ کے حصول کے لیئے نادرا وین سے بروقت رجوع کریں۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19, مارچ,2024ء)—پریس کلر سیداں کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت دلنواز فیصل منعقد ہوا جس میں پریس کلب کلرسیداں کے رکن حسن اختر بھٹی کے کمسن بیٹے کی حادثاتی موت پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button