DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Household Employee Allegedly Steals Jewellery and Cash in Absence of British-Pakistani Family in Choa Khalsa

گھریلو ملازمہ پاکستانی نژاد برطانوی اہل خانہ کی عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے طلائی زیورات اور رقم چرا کر لے گئی۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17, مارچ,2024ء)—گھریلو ملازمہ پاکستانی نژاد برطانوی اہل خانہ کی عدم موجودگی کافائدہ اٹھاتے ہوئے طلائی زیورات اور رقم چرا کر لے گئی۔منیر حسین سکنہ موہڑہ نگڑیال چوآ خالصہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں برطانیہ کہ شہریت رکھتا ہوں یہاں اپنے گھر گھریلو کام کاج کیلئے ایک ساجدہ بی بی کو ملازمہ رکھا ہوا تھا میں 24فروری کو اپنی اہلیہ کے ہمراہ گاؤں میں ہی اپنی بہن کے گھر گیا واپس آیا تو دیکھا کہ میری بیوی کے پرس سے ایک عدد مالا،طلائی کڑا،طلائی انگوٹھی اور نقدی رقم 70پونڈز موجود نہ تھے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, March 17, 2024) —Taking advantage of the absence of a British-Pakistani household, a domestic employee allegedly stole jewelry and cash.

Munir Hussain, a resident of Mohra Nagriyal, Choa Khalsa, lodged a complaint at Kallar police station stating, “Being a British citizen residing in Aylesbury, UK, I had employed a maid Sajida Bibi to handle household work. On February 24, when I returned with my wife to our home, I discovered that a necklace, a gold bangle, a gold ring, and cash amounting to £70 were missing from my wife’s drawer.”

The police have initiated an investigation into the matter, and efforts are underway to apprehend the suspect.

پولیس نے نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر میرپور اور کوٹلی آزادکشمیر کے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی تھانے میں بند کر دی

The police registered a case against two persons from Mirpur and Kotli Azad Kashmir for driving under the influence of alcohol and showing negligence and impounded the vehicle in the police station.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17, مارچ,2024ء)— کلرسیداں پولیس نے نشے میں دھت ہو کر ڈرائیونگ کرنے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر میرپور اور کوٹلی آزادکشمیر کے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی تھانے میں بند کر دی۔کلر سیداں پولیس گزشتہ شب 12بجے کے قریب چوکپنڈوری میں مشکوک اشخاص اور گاڑیوں کی چیکنگ میں مصروف تھی کہ اس دوران کلر سیداں کی جانب سے ایک ویگو ڈالا گاڑی انتہائی تیز رفتاری سے آیا جسے روکنے کی کوشش کی تا ہم ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی جسے بعد ازاں تعاقب کر کے روک لیا گیا۔دوران پڑتال ڈرائیور نے اپنا نام و پتہ جمیل حسین سکنہ کوٹلی آزاد کشمیر جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص نے اپنا نام و پتہ محمد شفیق سکنہ میرپور آزاد کشمیر بتایا جوکہ ہر دو کوچیک کرنے پر ان کے منہ سے شراب کی بو آ رہی تھی،کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

زمین کے تنازع پر کلہاڑی کے وار سے خاتون زخمی

Dhok Sangal: Woman injured by ax attack over land dispute

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17, مارچ,2024ء)—زمین کے تنازع پر کلہاڑی کے وار سے خاتون زخمی جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں نے ڈنڈوں،لاتوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی بہن کو زخمی کر دیا۔شمائلہ سکنہ ڈھوک سنگال نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میں اور میری بہن نائلہ اپنا نئے گھر کو دیکھنے کیلئے گئیں تو واجد حسین اس کی بیوی اور قاسم ہمراہ تین نامعلوم خواتین اور دو نامعلوم مرد آ گئے اور انہوں نے میری بہن کو مارنے کی کوشش کی تو اس نے بھاگتے ہوئے گھر میں داخل ہو کر اپنی جان بچائی جس پر تمام اشخاص پیچھا کرتے ہوئے ہمارے گھر میں داخل ہو گئے اور مار پیٹ شروع کر دی۔واجد حسین نے وار کلہاڑی کیا جو میرے سر پر لگا اور میں زخمی ہو گئی۔دیگر دو اشخاص اور عورتیں نے ہمیں ڈنڈوں لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیا۔شور شرابے کی آوازیں سن کر اہل محلہ آ گئے جنہوں نے ہماری جان چھڑائی۔ملزمان جاتے ہوئے تین عدد موبائل فونز اور نائلہ ظہور کا شناختی کارڈ بھی ساتھ لے گئے۔

رقم دینے سے صاف انکاری سنگین نتائج کی دھمکیاں

Mohalla Masoom Nagar: Threats of serious consequences for outright refusal to give money

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17, مارچ,2024ء)—محمد آمین سکنہ محلہ معصوم نگر نے مقدمہ درج کروایا کہ میں کیٹرنگ کا کاروبار کرتا ہوں۔ ڈیڑھ ماہ قبل خالد محمود ڈھوک کشمیریاں کے بیٹے احتشام کی شادی کیلئے بک کیا تھا۔یاسر نے مجھے کہا کہ آپ یہ آرڈر میری ذمہ داری پر بک کر لیں اور جو رقم بنتی ہے وہ میں ادا کردونگا اور جب میں نے تین لاکھ 65ہزار روپے کی رقم کا تقاضا کیا تو یاسر نے مجھے جواب دیا کہ میں خالد کے گھر جا کر جو رقم بنتی ہے وہ لیکر آپ کو ادا کرتا ہوں متعدد بار رابطہ کرنے پر یاسر رقم دینے سے صاف انکاری ہے اور اب مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہے۔

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بھورہ نوروز میں چوری کی واردات

Theft incident in Government Boys Primary School Bhora Nowroz

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17, مارچ,2024ء)— گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بھورہ نوروز میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان ایک عدد پنکھا، الماری سے سکول کا ریکارڈ،واش رومز کی ٹوٹیاں،موٹر کا بکس اور اس کی تاریں چوری کر لی گئی ہیں۔ادھر محمد فیصل نامی نوجوان کے گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل بھی چوری کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے رینٹ کی گاڑی کو فراڈ و دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے خورد برد کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

The police have registered a case against three persons on the charge of stealing Rent’s car through fraud and forgery

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17, مارچ,2024ء)—کلر سیداں پولیس نے رینٹ کی گاڑی کو فراڈ و دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے خورد برد کرنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔محمد تبارک سکنہ موہڑہ دھیال کنوہا نے مقدمہ درج کروایا کہ میں رینٹ اے کار کا کام کرتا ہوں اور کلر سیداں میں ایک شو روم بنا رکھا ہے۔17دسمبر 2022 کو میں نے ایک عدد گاڑی یاسر محمود کی گارنٹی پرنعیم امجد کو رینٹ پر دی جس نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے اپنے آپ کو گاڑی کا مالک ظاہر کر کے سید مصطفی علی زیدی کو مزید رینٹ پر دے دی۔ جب میں نے اپنے طور پر پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ سید علی حسن زیدی نے جھوٹی اور فرضی کہانی بنا کر گاڑی کی ایک بوگس ایف آئی آر تھانہ ایئر پورٹ راولپنڈی میں درج کروا رکھی ہے۔جب میں نے علی حسن زیدی سے اپنی گاڑی اوررینٹ کا مطالبہ کیا تو اس نے ٹال مٹول سے کام لینا شروع کر دیا۔

چوہدری اسدالرحمان ایڈووکیٹ کا نومود بیٹا انتقال کر گیا

Rehman Abbad: Son of Chaudhry Asdul Rahman Advocate passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17, مارچ,2024ء)—نوجوان قانون دان چوہدری اسدالرحمان ایڈووکیٹ کا نومود بیٹا انتقال کر گیا نمازجنازہ رحمان آباد میں ادا کی گئی۔ جس میں سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،راجہ ندیم احمد،کلر بار کے صدر راجہ یاسر بشیر، جنرل سیکرٹری چوہدری اسد قیوم، چوہدری عرفان، راجہ عابد، نعمان ظفر بھٹی، راجہ اسرار، عامر محمود بھٹی، عامر حسین بھٹی، عامر رشید، یاسر بٹ،راجہ جاوید ممیام،مسعود احمد بھٹی،زین العابدین عباس، راجہ ظفرمحمود،شفیق بھٹی،راجہ اعجاز مصطفی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button