مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مارچ2024) کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا حلقے کا دورہ، مختلف مقامات پر حاضری دی، سیاسی وسماجی شخصیات سے بھی ملاقاتیں، عوام کا خلوص اور پیار ناقابل فراموش ہے اسے بھلا نہیں سکتا۔میرے دروازے دن رات حلقہ کی عوام کے لیئے کھلے ہیں حلقہ میں کسی ظلم و زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا عوام کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑوں گا۔ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاست کے میدان میں قدم رکھاتفصیل کے مطابق گذشتہ روز امیدوا ر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا حلقہ پی پی 7کے مختلف دیہاتوں اور یونین کونسلز کا دورہ کیاانہوں نے یونین کونسل مٹور میں بریگیڈیئر (ر) شاذالحق سے ملاقات کی جبکہ جنازے میں بھی شرکت کی یونین کونسل دکھالی کے گاؤں لونہ میں محفل میلاد میں شرکت تحصیل کلر سیداں کی یونین کونسل عزن آباد میں علامہ مفتی ندیم سھرانی کی دعوت پر تقریب میں شرکت کی جبکہ قبل ازیں کہوٹہ سٹی، پنجاڑ، کھڈیوٹ اور یونین کونسل دوبیرن خورد گاؤں لس، بٹالہ اوری دیگر علاقہ میں وفات پانے والے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ بھی کی اور مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کئیں اس موقع پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ عوام کا خلوص اور پیار ناقابل فراموش ہے اسے بھلا نہیں سکتا۔میرے دروازے دن رات حلقہ کی عوام کے لیئے کھلے ہیں حلقہ میں کسی ظلم و زیادتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ عوام کے حقوق کی جنگ ہر محاذ پر لڑوں گا۔ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر عوامی مسائل کے حل کے لیے سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 17 March 2024) Colonel (retd) Wasim Janjua’s visit to the constituency, attending various places, met with political and social figures, the sincerity and love of the people is unforgettable, I cannot forget it. My doors are open day and night for the people of the constituency. Participated in the Milad celebration in the village of Loona of Union Council Dakhali. , Panjar, Khadtot and Union Council Doberan Khurd Village Las, Batala and other areas went to the houses of the deceased and offered condolence and Fatiha and also met with various political and social figures.
راجہ صغیر احمد نے باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو
Raja Sagheer Ahmad talking to media representatives at Bawa Farid Public Secretariat, Mator
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مارچ2024) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خدمت کے جذبے سے سرشار صوبے کوترقی کی راہ پر لانے کیلئے پرعزم ہیں انشاء اللہ عوام حقیقی تبدیلی دیکھیں گے ملک کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں نواز لیگ کے ہر دور حکومت میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کےMPA راجہ صغیر احمد نے باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ ہمیشہ حلقہ انتخاب کے عوام کی خدمت اور تعمیر وترقی بلا امتیاز وتفریق کی ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے ووٹ کی طاقت سے اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے جبکہ دوسری طرف وفاق اور پنجاب میں نواز لیگ کی حکومت بننے سے عوام میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام کی طرف سے ان حکومتوں کوبھرپور حمایت کا عمل بھی جاری ہیانہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا ملک سے مہنگائی بے روزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے(ن) لیگ نے انتقامی نہیں بلکہ ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے۔