کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14, مارچ,2024ء)—گزشتہ برس ہی کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والی دھمالی ماہلی کارپٹ روڈ کی حفاظتی دیوار منہدم ہو گئی اسے پنجاب ہائی وے نے گزشتہ برس ہی مکمل کیا تھا جس کا مقصد سڑک کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانا تھا۔سڑک تو ابھی قائم ہے مگر اس کی حفاظت کے لیئے تعمیر کی جانے والی دیوار خود ہی منہدم ہو گئی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 14, March 2024)- The safety wall of Dhamali Mahli Carpet Road, which was built last year at a cost of crores, collapsed and was completed by Punjab Highway only last year. The purpose of this was to protect the road from collapse. The road is still standing but the wall built to protect it collapsed by itself.
ضلع راولپنڈی میں 453 کلومیٹرز کی 35 رابطہ سڑکوں کی فہرستیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے سپرد کر دی
The lists of 35 connecting roads of 453 kilometers in Rawalpindi district were handed over to the Deputy Commissioner Rawalpindi
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14, مارچ,2024ء)— وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈروں نے ضلع راولپنڈی میں 453 کلومیٹرز کی 35 رابطہ سڑکوں کی فہرستیں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے سپرد کر دی ہیں۔جن کی تعمیر کے لیئے 4790 ملین کی بھاری رقم مختص کی گئی ہے،یہ سڑکیں آئندہ چھ ماہ میں تعمیر کی جائیں گی جن میں تحصیل کلرسیداں کے لیئے ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد کی سفارشات پر مشتمل 97 کلومیٹر سڑکیں بھی شامل ہیں،جن کی مرمت پر 633 ملین سے زائد کی لاگت آئے گی۔ان سڑکوں میں روات سے کلرسیداں،کلرسیداں سے دوبیرن کلاں،چوکپنڈوری سے کہوٹہ اور بھاٹہ،چوآخالصہ سے موہڑہ چاچیاں دوبیرن،سرصوبہ شاہ سے اسلام پورہ جبر براستہ سموٹ،سرصوبہ شاہ سے داؤد شاہ حقانی اور سدہ کمال سے مٹور سڑکیں شامل ہیں۔
ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی
One person was killed and another seriously injured in two different traffic accidents
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14, مارچ,2024ء)—ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں کلر سیداں ہسپتال سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ٹریفک کا پہلا حادثہ روات کلر سیداں روات روڈ پر ڈھوک میجر کے قریب پیش آیا جہاں 38سالہ کامران اشرف سکنہ چک بیلی خان سڑک کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کیری ڈبہ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ٹریفک کا دوسرا حادثہ کلر سیداں کے قریب پیش آیا جہاں مہیرہ سنگال کا 22 سالہ نوجوان متین سوزوکی پک آپ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
رمضان میں دن دیہاڑے ہوٹل کھول کر روزیخوروں کو کھانا مہیا کرنے پر ہوٹل سربمہر،
Hotel sealed for Serving Meals to Diners During Ramadan Daytime
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14, مارچ,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی ان ایکشن،رمضان میں دن دیہاڑے ہوٹل کھول کر روزیخوروں کو کھانا مہیا کرنے پر ہوٹل سربمہر،کھانا مہیا کرنے کی اجازت دینے پر بلدیہ کلرسیداں کے اہلکار یاسر کو فوری معطل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اشتیاق اللہ خان نیازی نے چوآ روڈ پر واقع ویگن اسٹینڈ میں دن کے اوقات میں کھانا تیار کر کے فروخت کرنے پر ہوٹل پر چھاپہ مار کر اسے سر بمہر کر دیا۔اے سی کلر سیداں کی جاری کروائی پر گاہک وہاں سے کھسک گئے۔ہوٹل کے مالک نے اے سی کو بتایا کہ اس نے ایم سی کلر سیداں کے انکروچمنٹ انسپکٹر یاسر محمود سے باقاعدہ اجازت حاصل کر رکھی تھی جس پر اے سی نے یاسر کو بھی طلب کر لیا۔جس کے بعد اسے نوکری سے معطل کر کے تین ایام کے اندر پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا بھی حکم دیا ہے۔دریں اثناء اے سی کلر سیداں نے شاہ باغ میں چھاپہ مار کر چار عدد گیس ایجنسیوں کو سر بمہر کر دیا بعد ازاں ایک لاکھ بیس ہزار روپے بطور جرمانہ ادا کرنے پر انہیں ڈی سیل کر دیا گیا۔کلر سیداں چوآ روڈ پر مہنگے داموں گیس سلنڈرز فروخت کرنے پر فان گیس کی ایجنسی کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق گیس سلنڈر تین ہزار کی بجائے 3600روپے میں فروخت کیا جا رہا تھا۔
صغیر حسین بھٹی انتقال کر گئے، نماز جنازہ موہڑہ دھیال میں ادا کی گئی
Sagheer Hussain Bhatti passed away in Morra Dhayal
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14, مارچ,2024ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کے ہیڈ کلرک احسن منیر بھٹی کے چَچا صغیر حسین بھٹی انتقال کر گئے، نماز جنازہ موہڑہ دھیال میں ادا کی گئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد،پیر محمد افضل نقیبی،محمد صفدر کیانی،راجہ ظفر محمود،اسد الرحمان ایڈووکیٹ،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،زین العابدین عباس،چوہدری توقیر اسلم،صوبیدار غلام ربانی،صوفی بشیر خان،تنویراختر بھٹی،قاضی امجد محبوب،مسعود احمد بھٹی،راجہ اظہر اقبال،ماسٹر شیراز و دیگر نے شرکت کی۔