DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Corpse Discovered Near Dairy Farm Close to “Doongi” Area of Kahuta Police Station

پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ”ڈونگی“ بائی پاس کے قریب ڈیری فارم سےنعش برآمد

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر,14, مارچ,2024ء)— پولیس تھانہ کہوٹہ کے علاقہ”ڈونگی“ بائی پاس کے قریب ڈیری فارم سے ریاست عرف بلی کی نعش برآمد۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کے ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ طاہر سکندر اور ایس ایچ ا و عزیز اسلم نیازی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔نعش کو سول ہسپتال کہوٹہ میں لایا گیا۔ مقتول کو سر میں فائر کر کے قتل کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ملحقہ گاؤں کہوٹہ شہر سے شہری تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں جمع ہو گئے۔ پولیس نے تفتیش کاآغاز کر دیا۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 14, March 2024)- From the dairy farm near “Doongi” bypass of police station Kahuta the body of a 35-year-old Riasat nicknamed Billi was found. Police Station Kahuta DSP Circle Kahuta Tahir Sikandar and SHO Aziz Aslam Niazi reached the spot along with the police force. The body was brought to Civil Hospital Kahuta. The victim was shot in the head and killed. On this occasion, many citizens from the adjoining village of Kahuta city gathered at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta. The police have started the investigation in to the murder.

قدیر میونسپل لائبریری ہال کہوٹہ میں امن کمیٹی کہوٹہ و پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے سربراہان کا سکیورٹی بارے اجلاس

“Peace Committee Meeting held at Qadir Municipal Library Hall, Kuhat, Discusses Security Measures for Heads of Private and Government Schools”

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, عمران ضمیر,14, مارچ,2024ء)— ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ طاہر سکندر غازی کی زیر صدارت قدیر میونسپل لائبریری ہال کہوٹہ میں امن کمیٹی کہوٹہ و پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے سربراہان کا سکیورٹی بارے اجلاس۔ تعلیمی اداروں میں طالبعلموں کے پاس اسلحہ،،منشیات اور دیگر آلات کا نکلنا ناقابل معافی جرم ہے۔ تعلیمی اداروں میں بچوں کی چیکنگ سکیورٹی اور تلاشی جیسے انتظامات ترتیب نہ دینے والے ادارے کے سربراہاں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ سکول ٹائم طلبا ء و طالبات کی آمد اور چھٹی ٹائم کے موقع پر تعلیمی اداروں کے باہر پولیس گشت کا نظام بڑھایا جائے گا۔ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ ساتھ والدین اور اساتذہ بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں۔ تعلیمی اداروں میں طلباء کی جانب سے فائر اور چھری چاقوسے طلباء کو زخمی کیا گیا۔ آئندہ قانون کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سرکل کہوٹہ طاہر سکندر غازی نے قدیر میونسپل لائبریری ہال کہوٹہ میں امن کمیٹی کہوٹہ اور پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے سربراہان سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر اجلاس سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ماجد ہاشمی،بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، قاری عثما ن عثمانی، راجہ حارث اظہر، عطا ء الرحمن قریشی، راجہ عمران ضمیر،انسپکٹر پولیس تھانہ کہوٹہ رستم نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ تحصیل کہوٹہ سے بڑی تعدا دمیں سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراہان اور امن کمیٹی تحصیل کہوٹہ کے ممبران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button