AJKDailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: On the orders of Chaudhry Qasim Majeed, the MDHA removed the encroachments from the gate of New Town

وزیر حکومت چودھری قاسم مجید کے حکم پر ایم ڈی ایچ اے نے نیو ٹاؤن کے گیٹ سے تجاوزات کو ہٹا دیا

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔14, مارچ,2024ء) — وزیر حکومت چودھری قاسم مجید کے حکم پر ایم ڈی ایچ اے نے نیو ٹاؤن کے گیٹ سے تجاوزات کو ہٹا دیا۔گزشتہ روز آپریشن شروع کیا گیا۔پہلے ہیوی مشینری سے تجاوزات کو ہٹا یا گیا ہے اس کے بعد مین انٹری گیٹ کو خوبصورت بنایا جائے گا۔اسی سلسلہ میں نیو ٹاون چک سواری کے داخلی راستے کی تزہین و آرائش کا کام شروع کر دیا گیا ہے ایم ڈی ایچ اے نے نیو ٹاون کے داخلی راستے کی تزہین و آرائش کے لیے لگ بھگ ایک کروڑ روپے مختض کیے ہیں اور ٹھیکہ عظیم مہربان کے پاس ہے۔ جنہوں نے کام شروع کر دیا ہے نیو ٹاون کے داخلی راستے میں بنی ہوئی تجاوزات بھی ہٹانے کا کام جاری ہے۔نیو ٹاون کے داخلی راستے پر لوگوں نے دوکانیں بنا کر تجاوزات کر دی تھی جس کو اب ہٹایا جا رہا ہے اور مشینوں کے ذریعے کام جاری ہے۔عظیم مہربان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کہ نیو ٹاون کے داخلی راستے کی تزہین و آرائش دو تین ہفتے کے اندر اندر مکمل ہو جائے گی۔ چوھدری قاسم مجید وزیر امور منگلا ڈیم و ایم ڈی ایچ اے کی ہدایات کی روشنی میں اسے خوبصورت بنایا جائے گا اور یہ اپنی مثال آپ ہو گا۔

Chakswari: (Pothwar.com, Allah Ditta Bismill. 14, March 2024) — MDHA removed the encroachment from the gate of New Town on the orders of Government Minister Chaudhry Qasim Majeed. The operation was started last day. First, the encroachment by heavy machinery has been removed, after which the main entrance gate will be beautified. About one crore rupees have been earmarked for the beautification of the entrance and the contract is with Azim Mehrban. For those who have started the work, the work of removing the encroachments made at the entrance of New Town is also going on. People had encroached on the entrance of New Town by building shops, which is now being removed and the work is being done by machines. Azim Mehrban while talking to the media said that the decoration of the entrance of New Town will be completed within two to three weeks. It will be beautified in the light of the instructions of Chaudhry Qasim Majeed, Minister of Mangla Dam and MDHA and it will be an example of its own.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔14, مارچ,2024ء) —صدر جماعت اہلسنت جموں و کشمیر مفتی اعظم آزاد کشمیر مفتی محمد حسین چشتی کا روزہ دورہ کوٹلی اور میرپور مکمل ہو گیا۔مفتی اعظم آزاد کشمیر مفتی محمد حسین چشتی امیر جماعت اہلسنت جموں و کشمیر نے اپنے ایک روزہ دورہ کوٹلی و میرپور مکمل کرکے واپس عباسپور پہنچ گئے ہیں اپنے دورہ کے دوران انہوں نے والی کشمیر حضرت باجی میاں قاسم صاحب کے مزار پر حاضری دی اور وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور انکے صاحبزادگان سے ملاقات کی ازاں بعد چکسواری میں دارالعلوم حضور قبلہ پیر محمد عتیق الرحمن صاحب رحمتہ اللہ علیہ میں تشریف لے گئے وہاں چوہدری آفتاب حسین فیض پوری ناظم اعلی جماعت اہلسنت جموں و کشمیر سید غلام یاسین گیلانی قاری سید شوکت گیلانی اور دیگر نے انکا استقبال کیا دارالعلوم حضور قبلہ پیر محمد عتیق الرحمن صاحب رحمتہ اللہ علیہ میں قیام کے دوران پیر محمد عتیق الرحمن صاحب رحمتہ اللہ علیہ شیخ الحدیث والتفسیر استاذالعلماء حضرت علامہ مفتی گل احمد عتیقی مرحوم مولانا بشیر مصطفوی مرحوم اور الحاج چوہدری خادم حسین صاحب مرحوم و مغفور کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کر کے میرپور میں مولانا محمد بشیر مصطفوی کے ختم قل میں شرکت کی اور انکے صاحبزادے محمد اعجاز مصطفوی کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور مولانا محمد بشیر مصطفوی کی دینی مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ختم قل شریف کے بعد انہوں نے کھڑی شریف حضرت بابا پیرے شاہ غازی اور حضرت میاں محمد بخش صاحب کے مزارات پر حاضری پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔14, مارچ,2024ء) —اسسٹنٹ کمشنراسلام گڑھ سید یاسر آفتاب گردیزی نے کہا ہے کہ رمضان شریف برکتوں والا مہینہ ہے اور ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس با برکت ماہ مقدس میں غریب عوام کو جتنا ممکن ہو سکے ریلیف دیں۔انتظامیہ نا جائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ مقدس ماہ میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیارکریں۔ مہنگائی کے اس عالم میں ہم سب مل کر ہی غریبون کو ریلیف دے سکتے ہیں۔ تاجر برادری،انتظامیہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے ہی غریبون کو ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ہم نے چکسواری بازار میں دو جگہوں پر سستا بازار لگانے کا انتظام کیا ہے۔ اب تاجروں کافرض بنتا ہے کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے سستا بازار میں عوام علاقہ کو ریلیف دیں۔تاجر برادری کوشش کرے کہ صرف اس ایک ماہ میں اپنے منافع کی شرح کم سے کم رکھیں۔انتظامیہ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ عوام علاقہ سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ اگر کوئی تاجر ناجائز منافع خوری کرتا ہے تو اس کی رپورٹ کریں تاکہ نا جائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی ہو سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔14, مارچ,2024ء) —مفتی اعظم آزاد کشمیر مفتی محمد حسین چشتی امیر جماعت اہلسنت جموں و کشمیر نے اپنے ایک روزہ دورہ کوٹلی و میرپور مکمل کرکے واپس عباسپور پہنچ گئے ہیں اپنے دورہ کے دوران انہوں نے والی کشمیر حضرت باجی میاں قاسم صاحب کے مزار پر حاضری دی اور وہاں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور انکے صاحبزادگان سے ملاقات کی ازاں بعد چکسواری میں دارالعلوم حضور قبلہ پیر محمد عتیق الرحمن صاحب رحمتہ اللہ علیہ میں تشریف لے گئے وہاں چوہدری آفتاب حسین فیض پوری ناظم اعلی جماعت اہلسنت جموں و کشمیر سید غلام یاسین گیلانی قاری سید شوکت گیلانی اور دیگر نے انکا استقبال کیا دارالعلوم حضور قبلہ پیر محمد عتیق الرحمن صاحب رحمتہ اللہ علیہ میں قیام کے دوران پیر محمد عتیق الرحمن صاحب رحمتہ اللہ علیہ شیخ الحدیث والتفسیر استاذالعلماء حضرت علامہ مفتی گل احمد عتیقی مرحوم مولانا بشیر مصطفوی مرحوم اور الحاج چوہدری خادم حسین صاحب مرحوم و مغفور کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کر کے میرپور میں مولانا محمد بشیر مصطفوی کے ختم قل میں شرکت کی اور انکے صاحبزادے محمد اعجاز مصطفوی کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور مولانا محمد بشیر مصطفوی کی دینی مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ختم قل شریف کے بعد انہوں نے کھڑی شریف حضرت بابا پیرے شاہ غازی اور حضرت میاں محمد بخش صاحب کے مزارات پر حاضری پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔14, مارچ,2024ء) —چیئر مین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال،کونسلر محمد ساجد نظامی اور عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ رینٹ پر گاڑیاں لے کر آگے فروخت کرنے والے گروہ کی گرفتاری بلا شبہ بڑا کارنامہ ہے۔ یہ مافیا کافی عرصہ سے سادہ لوح کاروباری شخصیات کو لوٹ رہا تھا۔ چکسواری اور گرد ونواح سے بے شمار لوگوں کو لوٹا جا چکا ہے۔ ہم ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری چودھری نوید احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس گروہ کے ایک کارندے کی گرفتاری کے بعد مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔ایس ایچ او سمیت تھانہ پولیس چکسواری کے پورے عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ چودھری نوید احمد ایک فرض شناس آفیسر ہیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔گرفتار ملزم ارسلان شاہ نے چکسواری سے گاڑیاں رینٹ پر لیں اور نکیال کے کچھ لوگوں کو فروخت کر دی تھیں۔ان کے باقی ساتھی بھی عنقریب قانون کی گرفت میں آ جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔14, مارچ,2024ء) — وزیر حکومت چودھری قاسم مجید پنیام گلی کا افتتاح کریں گے۔دعائے خیر وبرکت کی جائے۔اہل علاقہ کی بڑی تعداد افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گی۔ پنیام گلی کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار رہی۔پچھلے دس سال سے گلی کی حالت انتہائی نا گفتہ بہ تھی۔چودھری قاسم مجید نے اپنے فنڈز میں سے پنیام گلی کو پختہ کروا دیا ہے۔ اس گلی کی پختگی میں سابق میڈیا ایڈوائزر چودھری یاسر ممتاز اور چئیرمین یونین کونسل چودھری بشیر پرواز نے بھی اہم کردار ادا کیا۔پنیام گلی کی پختگی سے یونین کونسل پنیام کے مکینوں کو سفر کرنے میں آسانی رہے گی۔ آج دس بجے وزیر حکومت چودھری قاسم مجید پنیام گلی کا افتتاح کرنے کے بعد ایک کاروباری مرکز کا افتتاح بھی کریں گے۔ 11بجے شکیب ٹریول اینڈ کارگو سروس کا افتتاح بھی کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔13, مارچ,2024ء) —سیاسی و سماجی شخصیت آف برطانیہ چودھری الطاف بروٹی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم چودھری عبدالمجیداور سابق مشیر چودھری حق نواز آزاد کشمیرکی تاریخ کے بڑے اور ویژنری لیڈرہیں۔چودھری عبدالمجید نے ریاست میں شعبہء تعلیم میں بڑا کام کیا۔تین میڈیکل کالج منظور کروانا اور انھیں اپنے دور حکومت میں مکمل کروانا بڑا کارنامہ ہے۔ اسی کارنامہ کی بدولت آج آزاد کشمیر میں ڈاکٹرز کی نئی کھیپ تیار ہو چکی ہے۔ بعد میں آنے والی حکومتیں اسپتالوں کو اپ گریڈ نہ کروا سکیں۔چودھری عبدالمجید نے آزاد کشمیر میں شعبہء تعلیم میں انقلاب لانے کی کوششیں کیں۔ انھوں نے ریاستی بچوں کیلئے تعلیم کے دروازے کھول دئیے۔ریاست بھر میں سکولوں کو اپ گریڈ کیا اور بے شمار نئے کالج دئیے۔انھوں نے مزید کہا کہ چودھری عبدالمجید اور چودھری حق نواز میرے بھائیوں جیسے ہیں۔دونوں کے ساتھ عرصہ دراز سے محبت و اخلاص کا رشتہ قائم ہے۔ دونوں لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں اور ان کا مرنا جینا ہی بھٹو خاندان کے ساتھ ہے اور میرا مرنا جینا اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ ہے۔ چودھری حق نواز نے برطانیہ میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چودھری عبدالمجید اور چودھری حق نواز جیسے کمیٹیڈ سیاسی ورکرز نہیں دیکھے۔ خاندانی آدمی ہیں اور وفا و خلوص کے پیکر ہیں۔چودھری قاسم مجید وزیر حکومت بھی اپنے والد اور انکل چودھری حق نواز کے نقش قدم پر چلتے عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ چودھری قاسم مجید اپنے والد کے اچھے جانشین ثابت ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔14, مارچ,2024ء) — مرکزی انجمن تاجراں کے نائب صدر چودھری محمد اشرف نے راجہ رئیس اقبال صدر ایلمونیم اینڈ ویلڈنگ ورکس کو عمرہ کی ادائیگی پر ان کے گھر جا کر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجراں کے نائب صدر قاضی اللہ دتہ بھی موجود تھے۔ دونوں احباب نے مبارک سفر پر دلی مبارکباد پیش کی اور قبولیت کی دعا بھی دی۔ راجہ رئیس اقبال نے دونوں احباب کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری: (پوٹھوار ڈاٹ کام،نمائندہ خصوصی اللہ دتہ بسمل۔14, مارچ,2024ء) — وزیر امور منگلا ڈیم و ایم ڈی ایچ اے چودھری قاسم مجید نے کہا ہے کہ آج کی تقریب کا مقصد پنیام گلی اور اہل پنیام کا شکریہ ادا کرنا تھا۔مذکورہ گلی آج سے دو سال قبل بنوانے کیلئے تحریک کی تھی لیکن اس وقت اس گلی کو نہیں بننے دیا گیا تھا۔وہ لوگ ہم پر تنقید کرتے ہیں جو لوگ سات سال اقتدار میں رہے لیکن اپنے گھر کی گلی بھی نہ بنوا سکے وہ بھی انھوں نے یاسر ممتاز سے بنوائی۔میرے والد گرامی اور مجھے ہرانے کیلئے لوگوں میں پیسے بانٹے گئے لیکن اللہ نے مجھے عزت دی اور عوا م نے مجھے مینڈیٹ دیا تھا۔ یہاں چکسواری بازار کی تاجر برادری بیٹھی ہے۔آپ لوگ ہم سے سڑک کا مطالبہ کرتے تھے ہم نے آپ کو سڑک بنوا کر دی ہے۔ لیکن اس سڑک پر تنقید کرنے والے بھی موجود ہیں۔ میں نے انھیں پہلے بھی چکسواری پریس کلب کی تقریب حلف برداری میں کہا تھا کہ آئیں 2026کے الیکشن تک مل کر اس شہر اور حلقہ کو خوبصورت بنائیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے ریسٹ ہاؤ س اور سٹیڈٰم بنایا تھا لیکن ان دونوں کو بھوت بنگلا بنا دیا گیا تھا۔ جسے اب میں دوبارہ ٹھیک کروا رہا ہوں۔ نیو ٹاؤن میں پارک بنے گا۔ ایک ماہ کے اندر اندر ایک بہٹ بڑا منصوبہ چکسواری کے عوام کو دینے جا رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں کہتا ہوں تنقید کی بجائے میرے ساتھ آئیں اور مل کر کام کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج میں نے ایک ایسے ٹویب ویل کا بھی افتتاح کیا ہے جو 2013سے بند پڑا تھا۔ میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ چودھری نعیم حسین روپیال نے ندیم حسین شہید فاؤنڈیشن کے تعاون سے اس ٹیوب ویل کو فعال بنا دیا گیا ہے۔ اس ٹیوب ویل سے بے نظیر بھٹو کالج،صادق آباد،محمود آباد، بڑوٹیاں،منگرال آباد،نئی آبادی بڑوٹیاں اور دیگر علاقوں کو پانی ملے گا۔انھوں نے کہا کہ ہم پہلی بار چکسواری میں رمضان بازار لگوا رہے ہیں۔ پارکنگ کے ایشوز کو تاجر برادری مل کر حل کرے۔سابق مشیر اطلاعات یاسر ممتاز چودھری نے کہ پنیام کے تمام کام کروا دئیے ہیں۔ میں دعویٰ کرتا ہوں کہ یونین کونسل پنیام کا کوئی ایک فرد اٹھ کر کہہ دے کہ اس کے گھر تک سڑک نہیں گئی یا گلی نہیں بنی تو میں سٹیج چھوڑ دوں گا۔ یہ گلی بنوانے اور اس کے بننے تک تعاون کرنے والے تمام احباب کا شکریہ دا کرتے ہیں۔ اس تقریب کا مقصد تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرنا تھا۔اس تقریب میں شریک ہونے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔وائس چئیرمین چودھری تاسب حسین نے بھی خطاب کیا۔تقریب کی نقابت کے فرائض چودھری عمان منظور وائیس چئیرمین پی وائے او نے سر انجام دئیے۔تقریب میں چئیرمین میونسپل کمیٹی چکسواری،ڈسٹرکٹ کونسلر چودھری سعود اقبال،سابق ایڈمنسٹریٹر حاجی خالد حسین،عنصر مقصود،کونسلرز محمد ساجد نظامی،کونسلر میاں ثاقب عارف، چئیرمین یونین کونسل پنڈ خورد چودھری اسرار خالق،چئیرمین یونین کونسل پنیام حاجی بشیر پرواز چودھری،کونسلر چودھری زبیر احمد، کونسلر حمزہ رزاق، کونسلر رجب علی،کونسلر رضوان احمد لون،کونسلر سفیان ایوب،حاجی منظور حسین، پیر نوازش علی سینر نائب صدر یوتھ ضلع میرپور،ارب علی شاہ،چودھری خادم حسین،چودھری اورنگذیب،نعیم علی،ندیم علی بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Show More

Related Articles

Back to top button