DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Annual Sports Program at Punjab College Kahuta under the supervision of Naveed Ikram, Director of Punjab College Kahuta

پنجاب کالج کہوٹہ کے ڈائریکٹر نوید اکرام کی نگرانی میں پنجاب کالج کہوٹہ میں سالانہ اینول سپورٹس پروگرام

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مارچ2024)
پنجاب کالج کہوٹہ کے ڈائریکٹر نوید اکرام کی نگرانی میں پنجاب کالج کہوٹہ میں سالانہ اینول سپورٹس پروگرام،سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ اور سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی کی بطور مہمان خصوصی شرکت، سکول کے ہونہار طالب علموں نے مختلف کھیل پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی، کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ اور عنائت اللہ ستی نے پڑھائی اور کھیلوں کا معیار دیکھ کر ڈائریکٹرپنجاب کالج کہوٹہ نوید اکرام،پرنسپل ملک ناصر الرحمن،کالج کی ٹیچرزاور طلباو طالبات کی تعریف کی، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل یونین کونسل ہوتھلہ میں ترکھیاں کے مقام پر پنجاب کالج کہوٹہ معروف مائر تعلیم ڈائریکٹرپنجاب کالج کہوٹہ نوید اکرام کی نگرانی میں سالانہ اینول سپورٹس پروگرام منعقد کیا گیا جس میں سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ اور سابق چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی مہمان گرامی کے کالج پہنچنے پر کالج انتظامیہ اور بچوں نے پر تباک استقبال کیا اس موقع پر کالج کے بچوں کے مختلف کھیل پیش کیے جس پر حاضری اور مہمانوں نے خوب داد دی اور اول، دوئم، سوئم آنے والوں کو انعامات بھی دے اس موقع پر مہمان گرامی کرنل(ر) وسیم احمد جنجوعہ اور عنائت اللہ ستی نے پڑھائی اور کھیلوں کا معیار دیکھ کر ڈائریکٹرپنجاب کالج کہوٹہ نوید اکرام،پرنسپل ملک ناصر الرحمن،کالج کی ٹیچرزاور طلباو طالبات کی تعریف کی اور کہا کہ پنجا ب کالج میں بہترین تعلیمی معیار ہے اور نیکسٹ داخلے میں بچے اور بچیاں یہاں داخلہ یہاں پر غریب بچوں اور بچیوں کے لیے خصوصی رعائت بھی دی جاتی ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 13 March 2024)
Annual sports program in Punjab College Kahuta under the supervision of Naveed Ikram, director of Punjab College Kahuta, former candidate for MPA Colonel (retd) Waseem Ahmed Janjua, and former chairman Zakat Committee Inaitullah Satti were as special guests. The students presented various games and received good applause from the audience. Colonel (Retd) Waseem Ahmed Janjua and Inaitullah Satti, after seeing the quality of teaching and sports, Director Punjab College Kahuta Naveed Ikram, Principal Malik Nasir Rehman, teachers and students of the college Appreciated.

سبزی،پھل، فروٹ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تین گناہ اضافہ

Three times increase in prices of vegetables, fruits, food items during Ramadhan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مارچ2024)
ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی انتظامیہ کی ملی بھگت سے کہوٹہ اور گردونواح میں سبزی،پھل، فروٹ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تین گناہ اضافہ، من مانے ریٹس اور گلے سڑے پھل باسی اشیاء کی فروخت، تجاوزات کی بھر مار جبکہ بازار میں میلاد چوک، چھنی بازار، ٹاؤن کمیٹی بازار، مٹور چوک، مچھلی چوک، بوہڑ بازار میں ریڑھی والوں کا قبضہ ہونے کی وجہ سے شہر کی سڑکیں دن بھر گھنٹوں گھنٹوں بلاک رہنے لگیں۔ جانی فوڈز راولپنڈٖی روڈ کہوٹہ کے سامنے ہائی وے کی سڑک کے اوپر انتظامیہ ملی بھگت سے غیر قانونی سبزی و فروٹ کے تھڑے جبکہ مٹور چوک کہوٹہ کے وسط میں کنکریٹ کے بڑے بلاک عرصہ سے ٹریفک بلاک کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ مسافروں، طلباء و طالبات اور اساتذہ و شہریوں کے گزرنے میں رکاوٹ اور کئی حادثات کا باعث بن چکے ہیں۔ انتظامیہ چند غریب اور چھوٹے دکانداروں کے چالان کرکے با اثر سفارشی اور مقامی سیاسی شخصیات کی پشت پناہی اور سفارش پر بڑے دکانداروں اور تاجروں کو جرمانے و چالان کرنے سے چشم پوشی سے کام لے رہی ہے۔ کہوٹہ کے شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب، کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے درخواست کی ہے کہ انظامیہ کی ”سب اچھا ہے“ کی رپورٹ سے ہٹ کر کہوٹہ میں سر پرائز وزٹ کر کے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔

راجہ نقیب طاہر کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی نمازے جنازہ حضرت سخی سبزواری بادشاہ ؒ کے قبرستان میں ادا کیا گیا

Raja Naqeeb Tahir’s mother passed away. The funeral prayers were performed at the cemetery of Hazrat Sakhi Sabzwari Badshah

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مارچ2024)
راجہ صہیب طاہر،راجہ شرجیل طاہر،راجہ انیل طاہر اور راجہ نقیب طاہر کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی نمازے جنازہ حضرت سخی سبزواری بادشاہ ؒ کے قبرستان میں ادا کیا گیا مرحومہ کی نمازے جنازہ صدر اہلیسنت جماعت مولانا ادریس ہاشمی نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد، سابق امیدوار برائے ایم پی اے کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ،سابق امیدوار برائے ایم این اے راجہ طارق عظیم،سابق امیدوار برائے ایم پی اے نوید مغل،سابق چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی،چیئرمین راجہ ظہور اکبر،وائس چیئرمین ملک غلام مر تضیٰ،کونسلر قا ضی اخلاق کھٹڑ،کونسلر قا ضی عبد القیوم،چیئرمین سجاد ستی، چیئرمین راجہ شوکت حسین،کونسلر راجہ فیصل عزیز، کونسلر راجہ گلزار گلزاری،صدر پوٹھوہا ر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،ٹھیکیدار راجہ ساجد محمود، ٹھیکیدار قمر عباسی،راجہ ثقلین آف ممیام، راجہ وحید احمد خان،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،پی پی پی کے مسعود بھٹی ٹھنڈا پانی،صحافی ملک عامر محمود، صحافی پرویز اقبال،ماسٹر راجہ ابراراحمد، راجہ توقیر شبیر، مجیب اللہ ستی،نمبردار راجہ ندیم رشید، صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button