DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Allegation of forced rape at gunpoint by entering the house and snatching gold ornaments and cash in Dera Khalsa

گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر زبردستی زیادتی کرنے اور طلائی زیورات و نقدی چھیننے کا الزام،کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12, مارچ,2024ء)— گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر زبردستی زیادتی کرنے اور طلائی زیورات و نقدی چھیننے کا الزام،کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔نواحی گاؤں ڈیرہ خالصہ کی رہائشی مسماۃ (م) نے مقدمہ درج کروایا کہ 19فروری 2023 کو میرا عقد نکاح ہمراہ اسامہ سکنہ نوتھیہ کیساتھ ہوا تھا تا ہم رخصتی ابھی باقی تھی کہ اسی دوران گھریلو ناچاکی پر پر میں نے عدالت سے خلع حاصل کر لیا جس کے بعد اسامہ میرے گھر تک آگیا جس پر میں نے کہا کہ اب ہمارے درمیان میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو چکا ہے جس پر اسامہ مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے واپس چلا گیا۔گزشتہ روز بوقت قریب دن ساڑھے گیارہ بجے میں گھر میں اکیلی تھی کہ اچانک اسامہ مسلح پسٹل گھر میں داخل ہوا اور اسلحہ کی نوک پر زبردستی مجھے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے طلائی زیورات اور دو لاکھ روپے کی نقدی بھی ساتھ لے گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 12, March 2024)- The Kallar Syedan police registered a case and started an investigation after the case of entering the house and forcibly raping at the point of the weapon and snatching gold ornaments and cash. Masma (M), a resident of Dera Khalsa village, filed a case that on 19 February 2023, I was in Nikka to Osama of Nothia, and still awaiting Ruksati, but at the same time, I obtained a divorce from the court due to domestic violence. After that, Osama came to my house, on which I said that now the relationship between us as husband and wife had ended, on Osama went back threatening to kill me. I was alone when suddenly Osama entered the house armed with a pistol and forced his lust on me at the gunpoint and took gold ornaments and cash of two lakh rupees with him.

بینظیر بھٹو انکم سپورٹ میں وسیع پیمانے پر جعلسازی کی جانب مبذول کراتے ہوئے راشن کی مفت فراہمی کا آپریشن فوری روکنے کا مطالبہ

calls for an immediate stop to the Benazir incom support operation of free supply of ration, pointing to widespread fraud in income support

Sub Major (R) Abdul Razaq

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12, مارچ,2024ء)—مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے سابق صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق نے وزہراعلی پنجاب مریم نواز کی توجہ فری راشن کی تقسیم اور بینظیر بھٹو انکم سپورٹ میں وسیع پیمانے پر جعلسازی کی جانب مبذول کراتے ہوئے راشن کی مفت فراہمی کا آپریشن فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جس فہرست کو بنیاد بنا کر فری راشن تقسیم کیا جا رھا یے اس میں ستر اسی فیصد غیر مستحق افراد کے نام درج ہیں برطانیہ،امریکہ گلف اور یورپی ممالک میں مقیم لوگوں کے علاوہ یہاں پر بھی متمول افراد جن میں بڑے کاروباری پراپرٹی ڈیلرز وکلا اور صاحب ثروت افراد کے نام درج ہیں جبکہ حقیقی مستحقین کا اس اسکیم میں نام ہی موجود نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مریم نواز اس اسکیم کو فوری روک کر پہلے درست فہرستیں تیار کرائیں پھر فری راشن تقسیم کریں ورنہ اربوں روپے صاحب ثروت افراد کو راشن کی فراہمی پر ضائع ہو جائیں گے اور حقیقی مستحقین اس حق سے محروم رہ جائیں گے۔

پانچ سالہ بچہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا

Chauk Pindori: A five-year-old child died after being hit by a speeding motorcycle

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12, مارچ,2024ء)— پانچ سالہ بچہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جسے پیر کے روز نئی آبادی چوکپنڈوری میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔کلر سیداں پریس کلب کے صحافی حسن اختر بھٹی کا پانچ سالہ بیٹا جو گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک روڈ پر چلا گیا اور اس دوران تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 

الیاس خان کے قبضے سے 30بور پسٹل اور چار عدد زندہ روند برآمد

Dhuangalli: 30 bore pistols and four live cartridges were recovered from Ilyas Khan’s possession

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12, مارچ,2024ء)— پنجاب ہائی وے پٹرول شاہ خاکی چیک پوسٹ کے عملے نے دوران ناکہ بندی جنگل ہوٹل کے قریب مشکوک حالت میں کھڑے ایک شخص جس کا بعد میں نام و پتہ الیاس خان سکنہ نوشہرہ معلوم ہوا ہے کو قابو کر کے اس کے قبضے سے 30بور پسٹل اور چار عدد زندہ روند برآمد کر کے کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

مشہور قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور

Accused in famous murder case granted bail

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12, مارچ,2024ء)—مشہور قتل کیس کے ملزم کی ضمانت منظور۔ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی خان نے ملزم کے وکیل جاوید چشتی ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ھوئے ملزم کو ضمانت پر رھا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیل کے مطابق دلاسہ خان نے مقدمہ نمبر 134 درج کراتے ھوئے موقف اختیار کیا تھا کہ میرے 27سالہ بیٹے جمشید خان کو مرید چوک کلرسیداں میں نیاز علی اور اس کے بیٹے ابوذر نے گولیاں اور چھریاں مار کر قتل کر دیا اور مقتول کے ھونٹ اور ناک بھی کاٹ دی ھے۔ وقوعہ سے اڑھائی سال بعد ملزم ابوذر کو کلرسیداں پولیس نے گوجرانوالہ سیگرفتار کر کے پسٹل برآمد کیا تھا۔ ملزم کے کونسل جاوید چشتی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ھوئے موقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن کے پاس ملزم کے خلاف کوئی ایک بھی براہ راست ٹھوس شہادت موجود نہیں اور پسٹل کی مشکوک برآمدگی شہادت کے بعد ھی ثابت ھو سکتی ھے اس لئے ملزم ضمانت کا حق دار ھے۔جس پر عدالت نے ملزم کو ضمانت پر رھا کردیا۔

قتل کے مقدمے میں ملوث پریس کلب کلرسیداں کے نائب صدر مرزا عتیق الرحمن کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری

Mirza Atiqur Rahman, the Vice President of the Press Club Kallar Syedan, involved in the murder case, is acquitted

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12, مارچ,2024ء)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد افضل مجوکہ نے قتل کے مقدمے میں ملوث پریس کلب کلرسیداں کے نائب صدر مرزا عتیق الرحمن کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے باعزت بری کردیا۔موکل کی طرف سے معروف قانون دان عامر شفیق قریشی نے کیس کی پیروی کی۔یاد رہے کہ 7 مئی 2022 کو مرزا سعید کے قتل کے جھوٹے مقدمے میں مرزاعتیق الرحمن کو ملزم نامزد کر دیا گیا تھا۔

محلہ اکبری چوآخالصہ کے دبئی میں مقیم چوہدری صغیر گجر کی اہلیہ انتقال کر گئیں

The wife of Chaudhry Sagheer Gujjar, who resides in Dubai of Mohalla Akbri Choa Khalsa, passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12, مارچ,2024ء)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے دبئی میں مقیم چوہدری صغیر گجر کی اہلیہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ آج بروز منگل دن ایک بجے قبرستان دارالعلوم و جامعہ مسجد انوارالقرآن دوبیرن روڈ چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی

Show More

Related Articles

Back to top button