DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Work on Kahuta Pindi Road and Kahuta Bypass for the last four years Prone to laziness

کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس پر گزشتہ چار سالوں سے جاری کام سست روی کا شکار

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،11مارچ2024)— کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس پر گزشتہ چار سالوں سے جاری کام سست روی کا شکار غیر معیاری اور ناقص مٹریل استعمال ہونے کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار نہ ہونے کے برابر ہے۔ کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین کو تا حال
معاوضہ نہ مل سکا۔ متاثرین کے کھیت کاروبار اور زرعی زمینیں، پائپ، سولر سسٹم، سپل وے، بورز، حفاظتی دیواریں، بند، محکمہ کی بھاری مشینری نے تباہ کر دیئے۔ ندی نالوں کو مٹی سے بھرنے کی وجہ سے پانی کا رخ کھیتوں اور زرعی زمینوں کی جانب ہونے کی وجہ سے بائی پاس کے ارد گرد کی زمینیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ کسانوں اور مالکان کی زرعی فصلیں اور پھلدار پودے تباہ ہوگئے۔ جبکہ محکمہ این ایچ اے (نیشنل ہائی وے اتھارٹی) کئی ما ہ سے کام بند کر کے غائب ہے۔ متاثرین نے وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ، چیئرمین این ایچ اے اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Kahuta (Rep.Pothwar.com, Imran Zamir, 11 March 2024)— The work on Kahuta Pindi Road and Kahuta Bypass for the last four years has been slow due to the use of non-standard and poor materials and the speed of work is not up to par. Kahuta bypass victims to date Compensation could not be received. Victims’ farms, businesses and agricultural lands, pipes, solar systems, spillways, bores, protective walls, and dams, were destroyed by heavy machinery of the department. Due to the silting of the river channels, the water was diverted towards the fields and agricultural lands, and the lands around the bypass started to look like ponds. Crops and fruit plants of farmers and owners were destroyed. While the NHA (National Highway Authority) department has stopped working for several months. The victims demanded immediate notice from the Prime Minister, Chief Minister, Chairman NHA and senior officials.

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اور
سالانہ تقریب تقسیم انعامات

On the occasion of International Women’s Day at Government Graduate College Kahuta and Annual prize distribution ceremony was held

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،11مارچ2024)— گورنمنٹ گریجویٹ کالج کہوٹہ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اورسالانہ تقریب تقسیم انعامات انعقاد پذیر ہوئی۔ مہمان خصوصی انٹر نیشنل کوہ پیما اور صدارتی ایوارڈ یافتہ نائلہ کیانی کا کالج پہنچنے پر گل پاشی اور بینڈ کی خصوصی دہنوں پر بھر پور استقبال کیا گیا۔ میزبان تقریب پرنسپل ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر محمد شبیر راجہ، پروفیسر حافظ عبدالصبور اور کمپیئر پروفیسر عارف جاوید کے ساتھ ساتھ وائس چیئرمین بورڈ آف گورنر ڈاکٹر عزیز اللہ میمن اور ڈی جی ایڈمن محمد طاہر نظامی، سابق کمشنر محمد
منیر راجہ، سابق ڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی بورڈ راجہ تسلیم احمد کیانی، عمر افضل نے کامیاب طلبہ و طالبات میں انعامات، سرٹیفکیٹ اور میڈلز تقسیم کیئے۔ تقریب سے خطاب کے دوران مہمان خصوصی کوہ پیما نائلہ کیانی نے کہا کہ پاکستا نی خواتین تعلیم،سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست،شوبز، کھیل اور دیگر شعبوں میں نا مسا عد حالات اور بے شمار مسائل کے باوجود انفرادی طور پر کارہائے نمایاں سر انجام دے رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کسی سے کم نہیں۔ محنت اور لگن سے کامیابی ملتی ہے۔ تقریب سے خطاب کے دوران پرنسپل پروفیسر محمد شبیر راجہ نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ پروفیسر حافظ عبدالصبور نے تقریب سے خطاب کے دوران کالج کے حوالے سے بتایا جبکہ کمپیئر پروفیسر عارف جاوید نے اپنے مخصوص راوئتی انداز میں مہمان خصوصی کو ویلکم کیا۔ آخر میں کامیاب طلباء و طالبات میں میڈلز، سرٹیفکیٹس اور انعامات کے ساتھ ساتھ کالج کے اساتذہ کو بہترین پرفارمنس پر خصوصی سرٹفکیٹس بھی دیئے گئے۔ مہما ن خصوصی کوہ پیما نائلہ کیا نی کو ادارے کی جانب سے خصوصی یادگاری شیلڈ بھی پرنسپل پروفیسر محمد شبیر راجہ نے پیش کی۔ جبکہ مہمانوں کو کالج کی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی طور پر کالج میگزین بھی پیش کیئے گئے۔

”نگہبان رمضان پیکیج ”یوسی کھڈیوٹ سنگ میں تقسیم شروع

“Neghaban Ramadan Package” distribution started in UC Khadyot Sangh

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مارچ2024)
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنواز شریف کی جانب سے شروع کئے جانے والے ”نگہبان رمضان پیکیج ”یوسی کھڈیوٹ سنگ میں تقسیم شروع، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن اور تحصیلدار کہوٹہ ملک سعید کے احکامات کی روشنی میں حلقہ پٹواری حلقہ راجہ ہارون اکبر کی نگرانی میں ”نگہبان رمضان پیکیج ”کی تقسیم احسن طریقے سے جاری ہے،حلقہ پٹواری حلقہ راجہ ہارون اکبرکے ہمراہ محکمہ صحت کہوٹہ کے صفی اللہ بھی موجود تھے،تقسیم کئے جانے والے راشن کے ہر تھیلے میں دس کلو آٹا،دو کلوچاول،دو کلوبیسن،دو کلو چینی اور دو کلو گھی شامل ہے۔نگہبان رمضان پیکج کے تحت تحصیل کہوٹہ میں رجسٹرڈ غریب اور مستحق گھرانوں میں فوڈ ہیلپرز ان کی دہلیز پر مفت تقسیم کر رہے ہیں عوام علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنواز شریف کے اس احسن اقدامات کو سراہتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن، تحصیلدار کہوٹہ ملک سعیداور گرد آور و پٹواری راجہ ہارون اکبر کی کاکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا ہے۔

سردار منیب سدوزئی کی جانب سے مستحق اور نادار فیملیزمیں لاکھوں روپے مالیت کا رمضان پیکج کی تقسیم

Distribution of Ramadan package worth lakhs of rupees to deserving and needy families by Sardar Munib Saduzai

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مارچ2024)
نوجوان سیاسی شخصیت”شہزادہ پوٹھوہار”سردار منیب سدوزئی کی جانب سے مستحق اور نادار فیملیزمیں لاکھوں روپے مالیت کا رمضان پیکج کی تقسیم،سردار منیب سدوزئی کی جانب سے یوسی ہوتھلہ کے تمام گاؤں میں (12)ہزار روپے پیکج کے حساب سے غریب، یتیم،بیواؤں میں راشن تقسیم کیا گیاپیکج میں روزمرہ استعمال ہونے والی اشیا جن میں آٹا، چاول، دودھ، چائے،چینی،دالیں، بیسن،آلو، پیاز،جام شریں،صابن، سرف اور دیگر ایسی اشیا شامل تھیں،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار منیب سدوزئی نے کہا کہ تمام کام اللہ اور اس کے رسول ﷺکی رضاء کی خاطر کرتا ہوں انہوں نے کہاکہ مخیر حضرات اس ماہ مقدس میں اپنے اپنے علاقوں کے غریب،یتیم افراد کی مدد کریں کیونکہ مخلوق خدا کی خدمت سب سے بڑی نیکی ہے عبادت سے جنت اور خدمت سے خدا ملتا ہے پوری مخلوق اللہ کی ہے جس نے مخلوق خدا کی خدمت کی اس نے اللہ تعالیٰ کو راضی کر لیا ہم سب کو چا ہے کہ اس ماہ مقدس رمضان المبارک میں غربا کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں اور اس طرح عید سے قبل بھی اس افراد میں عید گفٹ بھی زیادہ سے زیادہ تقسیم کر کے غریبوں کو عید کی خشیوں میں شریک کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button