DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
There is no value in the hearts of the PTI supporters for Sadaqat Abbasi
صداقت عباسی کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنو ں، ورکروں کے دلوں میں کوئی قدر نہیں ہے، راجہ انتخا ب
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مارچ2024) صداقت عباسی کے لیے پی ٹی آئی کے کارکنو ں، ورکروں کے دلوں کوئی قدر نہیں ہے،مشکل وقت میں جو خان کے ساتھ وفا نہیں کر سکا اس کے لیے اپنے دل اور گھر کے دروازے بند ہو گے، جو ہمارے مرشد کا نہیں ہے وہ ہمارا بھی نہیں ہے، سمجھ نہیں آتی صداقت عباسی کس منہ سے کہوٹہ آئے ہیں ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ انتخا ب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مورخہ 8 مارچ کو ایک شخص جس کا نام صداقت عباسی ہے جس نے عمران خان کی ذات پہ اور ان کی اہلیہ کی ذات پہ الزام تراشی کی اور اس خلاف وعدہ معاف گواہ اور 164 کے تحت بیان قلم بند کرایا اس کو کل کس حثیت سے تحصیل صدرپی ٹی آئی، سٹی صدر پی ٹی آئی اور سابق امیدوار براے صوبائی اسمبلی وسابق چیئرمین آر ڈی اے نے بلایا ہے سابق چیئرمین آر ڈی اے جو اس الیکشن میں ووٹ ڈالنے تک کے لیے بھی نہیں آے پی ٹی آئی کے تمام ووٹر، سپورٹر ان تمام افراد سے ایک سوال کرتے ہیں صداقت عباسی کو کس حثیت سے بلایا اور ان کو اتنا پروٹوکول دیا گیا کیا یہ خان کے ساتھ منافقت نہیں تو اور کیا ہے
Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 10 March 2024) For PTI workers and activists, there is no value for Sadaqat Abbasi; for those who couldn’t remain loyal to Khan in difficult times, their hearts will be closed for such people. One who is not loyal to our leader is not ours either. It is not understood from where Sadaqat Abbasi has brought these thoughts. In a statement, PTI’s young political figure Raja Intikhab Arabi, also known as Anti-Raja, expressed that on March 8th, a person named Sadaqat Abbasi made false accusations against Imran Khan and his family and recorded a statement under oath, invoking Section 164. He raised questions about Sadaqat Abbasi’s position, stating that he had held various positions in PTI, including Provincial President, City President, and former candidate for the provincial assembly, and even failed to cast his vote in this election. He asks all PTI voters and supporters a question: In what capacity was Sadaqat Abbasi brought forward, and what protocol was given to him? Is it not hypocrisy with Khan, and what else could it be?
بھٹو شہید کا عدالتی قتل کیا گیا تھا
Zulfikar Ali Bhutto was executed through a judicial killing.
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مارچ2024) 4 دہائیوں بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو آج پھر سرخرو ہوئے ناناکا انصاف نواسے کو تاخیر سے ملنابھی ایک المیہ ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید کے قاتل دنیا میں بھی رسوا ہوئے اور آخرت میں بھی رسوا رہیں گے ان خیالات کا اظہار پی پی پی حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ناصر علی کیانی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک بڑا فیصلہ سنایا ہے جس سے پی پی پی کے جیالوں کے علاوہ ملک کی دیگر عوام کو بھی پتہ چل گیا ہے بھٹو شہید کا عدالتی قتل کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے اور غریبوں کے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے ملک اور قوم کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قربانیاں تاریخی مثال ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے روٹی کپڑا مکان کے نعرے پر قائم ہیں۔
رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں ہمیں اپنے ارگرد موجود غریب مساکین مستحقین کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہییے
During the blessed month of Ramadan, it is imperative for us to extend every possible assistance to the deserving and underprivileged
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مارچ2024) معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی آف ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں برکتوں والا مہینہ ہے، ماہ رمضان المبارک میں جتنی عبادات نیکیاں کی جائیں کم ہیں،ماہ رمضان میں تقوی پرہیز گاری صبر و برداشت کا درس دیتا ہے، رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں ہمیں اپنے ارگرد موجود غریب مساکین مستحقین کا خاص خیال رکھتے ہوئے ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہییانہوں نے مزید کہاکہ ماہ رمضان تمام مہینوں سے افضل اور مقدس مہینہ ہے، یہ مسلمانوں کے لیے باعث رحمت و بابرکت مہینہ ہے جس میں نیکی کا ثواب عام مہینوں سے کئی گنا زیادہ ملتا ہے، اس مبارک ماہ کے صدقے اللہ تعالی ہمیں کرونا وائرس سمیت دیگر بیماریوں سے سے نجات دلائے۔
بھٹو کیس کے فیصلے کے بعد اب یہ با ت پکی ھے کہ اس کا عدالتی قتل ھوا۔ اب بھٹو مر چکا ھے اور بٹھو جندہ ھے کا نعرہ ختم ھو جانا چاھیۓ۔بھٹو نو ڈھیرو میں ھے ۔اسلام آباد میں اس کا کوٰ کام نہیں۔